Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خواتین تمام شعبہ ہائے زندگی میں بھرپور کردارادا کررہی ہیں اور کسی بھی معاشرہ کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ خواتین کی ترقی معاشرے کی ترقی کے لئے لازم و ملزوم ہے۔ کشور زہرا

خواتین تمام شعبہ ہائے زندگی میں بھرپور کردارادا کررہی ہیں اور کسی بھی معاشرہ کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ خواتین کی ترقی معاشرے کی ترقی کے لئے لازم و ملزوم ہے۔ کشور زہرا
 Posted on: 6/12/2016
خواتین تمام شعبہ ہائے زندگی میں بھرپور کردارادا کررہی ہیں اور کسی بھی معاشرہ کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ خواتین کی ترقی معاشرے کی ترقی کے لئے لازم و ملزوم ہے۔ کشور زہرا
اس قسم کی سوچ کی وجہ سے ہی پاکستان میں خواتین پر تشدد، انہیں زندہ جلانے، عزت کے نام پر قتل سمیت دیگر خواتین پر طرح طرح کے مظالم بڑھ رہے ہیں اور اس قسم کے واقعات دنیا میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ نائلہ لطیف
حق پرست رکن قومی اسمبلی و انچارج ایم کیو ایم شعبہ خواتین کشور زہرا اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی نائلہ لطیف کا اظہار مذمت 
کراچی ۔۔۔ 12؍ جون 2016ء 
حق پرست رکن قومی اسمبلی و انچارج ایم کیو ایم شعبہ خواتین کشور زہرا اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی نائلہ لطیف نے جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر حاجی حمداللہ کی جانب سے نجی ٹی وی کے لائیو پروگرام میں نامور سماجی کارکن ماروی سرمد کی ہرزہ سرائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ آج خواتین تمام شعبہ ہائے زندگی میں بھرپور کردار ادا کرررہی ہیں اور کسی بھی معاشرہ کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ خواتین کی ترقی معاشرے کی ترقی کے لئے لازم و ملزوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی سوچ کی وجہ سے ہی پاکستان میں خواتین پر تشدد، انہیں زندہ جلانے، عزت کے نام پر قتل سمیت دیگر خواتین پر طرح طرح کے مظالم کئے جارہے ہیں اور اس قسم کے واقعات دنیا میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان کے ایک سینیٹر کی جانب سے خواتین کے خلاف اس قسم کی نازیبا زبان اور لہجے کا استعمال کرنا اور خواتین کے خلاف تشدد کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ رضا ربانی ان کے ایک سینیٹر کی جانب سے لائیو شو میں خاتون کے ساتھ بدتمیزی کا نوٹس لے جس کے باعث دنیا بھر میں پاکستان اور ہاکستان کے قانون ساز اداروں کی تذلیل ہوئی ہے۔ 

7/19/2024 10:32:25 AM