Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مشہور صحافی اور سینئر جرنلسٹ فہیم علی شاہ کی کتاب بعنوان ’’الطاف حسین اور تاریخِ پاکستان‘‘ کا اجراء کردیا گیا


مشہور صحافی اور سینئر جرنلسٹ فہیم علی شاہ کی کتاب بعنوان ’’الطاف حسین اور تاریخِ پاکستان‘‘ کا اجراء کردیا گیا
 Posted on: 6/11/2016
مشہور صحافی اور سینئر جرنلسٹ فہیم علی شاہ کی کتاب بعنوان ’’الطاف حسین اور تاریخِ پاکستان‘‘ کا اجراء کردیا گیا
نامز د حق پرست میئر وسیم اختر نے کتاب کا اجراء لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں اے پی ایم ایس او کے 38ویں یوم تاسیس کے مرکزی اجتماع میں کیا
’’الطاف حسین اور تاریخ پاکستان ‘‘کے عنوان سے لکھی گئی کتاب میں نئی نسل کیلئے وہ واقعات قلمبند کئےء ہیں جس سے وہ رہنمائی حاصل کرے گی ، نامزد حق پرست میئر وسیم اختر 
میرا شعبہ تاریخ ہے ، اس کتاب میں ایسے واقعات لکھے ہیں جو میں نے اپنے بزرگوں سے سنے ہیں، مصنف فہیم علی شاہ 
کراچی ۔۔۔11، جون 2011ء 
مشہور صحافی اور سینئر جرنلسٹ فہیم علی شاہ کی کتاب بعنوان ’’الطاف حسین اور تاریخِ پاکستان ‘‘ کا اجراء کردیا گیا ۔ کتاب کا اجراء اے پی ایم ایس او کے 38ویں یوم تاسیس کے موقع پر لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ اجتماع میں نامزد حق پرست میئر وسیم اختر نے کیا ۔ اس موقع پر اراکین ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی سید امین الحق ، عادل خان ، جامعہ کراچی کے سابق پروفیسراور سی ای سی کے رکن ڈاکٹر حسن ظفرعارف اور ساتھی اسحاق ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ ’’الطاف حسین اور تاریخِ پاکستان ‘‘ کے عنوان سے کتاب کے باقاعدہ اجراء کے بعد تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نامزد حق پرست میئر وسیم اختر نے کہاکہ فہیم علی شاہ نے اس کتاب کو لکھ کر اپنا فرض پورا کیا ہے اور اس کتاب میں نئی نسل کیلئے وہ واقعات قلمبند کئے ہیں جس سے وہ رہنمائی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ بد قسمتی سے ہمارے ملک کی تاریخ کو مسخ کردیا گیا ہے ، تاریخ درست ہوگی اور ہماری نوجوان نسل صحیح سمت میں ملک و قوم کی خدمت کرسکے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ نوجوان نسل اس کتاب کو پڑھے تاکہ وہ اپنے آپ کو گائیڈ کرسکے ، آج ہمارا طالب علم اورہرشہری تاریخ کے حوالے سے مس گائیڈ ہے اور انہیں اس کتاب الطاف حسین اور تاریخ پاکستان سے فائدہ اٹھانا چاہئے ۔ انہوں نے ‘‘الطاف حسین اور تاریخِ پاکستان ‘‘ کے عنوان سے کتاب لکھنے پر فہیم علی شاہ کو رابطہ کمیٹی ، بلدیاتی نمائندوں اور اپنی جانب سے دلی مبارکباد بھی پیش کی اور ان کی اس کاوش کو سراہایا ۔ اس موقع پر فہیم علی شاہ نے اپنے جذبات کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ میں کوئی سیاسی شخصیت نہیں ہوں ایک ادنیٰ سا صحافی ہوں اور گزشتہ 25برس سے اس شعبے سے منسلک ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس کتاب کو کیوں لکھا گیا ، میں شاید اپنی بھرائی ہوئی آواز میں شاید پوری تفصیل نہیں بتا سکوں گا لیکن اتنا جانتا ہوں کہ سینکڑوں ٹرینیں جو مہاجروں کو لیکر پاکستان آرہی تھی ان سب کو نیست و نابود کردیا گیا ، پاکستان کی سرحد عبور کرتے ہوئے جب لوگ پاکستان کے جھنڈے تلے جمع ہوئے تو ان میں ایک شخص نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ، وہ کبھی روتا تھا ، کبھی ہنستا تھا ، وہ بوڑھا شخص زخمی بھی تھا، پاکستان کے جھنڈے تلے وہ ہنستا بھی تھا ، اپنے سر میں خاک ڈالتا تھا ، لوگوں نے کہا کہ پاگل ہوگیا ہے ، ایک دائرہ بن گیا بہت سارے لٹے پیٹے لوگوں کا ، اس نے کہا نہیں میں پاگل نہیں ہوں ، پوچھنا چاہتے ہو کہ کیوں ہنس رہا ہوں ہنس اس لئے رہا ہوں کہ جس خطے کی آرزو کی تھی وہاں آگیا رو اس لئے رہا ہوں کہ اپنے خاندان کے تیس افراد ساتھ لایا تھا آج تنہا ہوں کوئی ساتھ نہیں رہا ۔ اس کتاب میں ایسے واقعات لکھے ہیں جو میں نے اپنے بزرگوں سے سنے ہیں ، میں اپنی عمر کے 75سال مکمل کرچکا ہوں ، میرا شعبہ تاریخ ہے اور اس سے زیادہ میں کچھ نہیں کہوں گا ۔ 


7/19/2024 10:20:06 AM