Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ مسجد عثمان کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر حق پرست نمائندوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کردیں


سانحہ مسجد عثمان کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر حق پرست نمائندوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کردیں
 Posted on: 6/10/2016
سانحہ مسجد عثمان کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر حق پرست نمائندوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کردیں
ایم کیو ایم کے وفد کی قائد تحریک جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر مسجد عثمان کے منتظمین سے ملاقات 
امدادی سرگرمیوں میں حق پرست اراکین سندھ اسمبلی ،ڈسٹرکٹ سینٹرل کے نامزد چیئرمین ، نارتھ ناظم آباد ٹاؤن آرگنائزنگ کمیٹی کے ذمہ داران و کارکنان، نومنتخب بلدیاتی نمائندگان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاران نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔
لندن۔۔۔10، جون2016ء
نارتھ ناظم آباد میں واقع مسجد عثمان کی چھت کا شیڈ گرنے کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر حق پرست اراکین سندھ اسمبلی رؤف صدیقی ،انور رضا نقوی ، جمال احمد اورنامزد حق پرست چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل ریحان ہاشمی نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کردیں ،اس موقعے پر ان کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن آرگنائزنگ کمیٹی کے ذمہ داران ،یوسی کے کارکنان، نومنتخب بلدیاتی نمائندگان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاران بھی موجود تھے۔ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی اور نامزد چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے مسجد کے منتظمین سے ملاقات کرکے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دلی افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ۔ ایم کیو ایم کے وفد نے منتظمین مسجد کوبتایا کہ ہم قائد تحریک جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پرامدادی سرگرمیوں کیلئے آئے ہیں اور اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم کے تمام کارکنان اس واقعہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ بعد ازاں ایم کیو ایم کے وفد کے ارکان نے ایم کیو ایم کے کارکنان اورکے کے ایف کے رضاکاران کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور جائے حادثہ میں زخمی ہونے والے نمازیوں کو فوری طور پر کے کے ایف کی ایمبولینس سروس کے ذریعے ہسپتال پہنچایا ۔

7/19/2024 10:30:33 AM