میں پاکستان کے نہیں بلکہ فرسودہ جاگیردارانہ اوروڈیرانہ نظام کے خلاف ہوں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں پاکستان کے نہیں بلکہ فرسودہ جاگیردارانہ اوروڈیرانہ نظام کے خلاف ہوں، میں اس جاری نظام کوبدلناچاہتاہوں تاکہ ملک بھرکے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کوبھی ان کے جائزحقوق حاصل ہوں اورملک میں انصاف کانظام قائم ہو۔
میں نے ملک کے نظام کی تبدیلی اورغریب ومتوسط طبقہ کے عوام کی حکمرانی کے لئے اپناپیغام دیااسی لئے میرے خلاف پروپیگنڈے کئے گئے۔ خاص طورپر پنجاب کے عوام کوایم کیوایم کے خلاف بہت بھڑکایا گیااور ان کے سامنے الطاف حسین کی امیج کوخراب کیاگیا،الطاف حسین کے لئے ایسے حالات پیدا کئے گئے کہ مجھے جلاوطنی میں جاناپڑا لیکن میں نے پھر بھی اپناپیغام پھیلانے کاسلسلہ جاری رکھااورپھر وہ وقت بھی آیاکہ پنجاب کے نوجوان بہت تیزی سے ایم کیوایم میں شامل ہونے لگے، پورے پنجاب میں ایم کیوایم کاکام تیزی سے پھیلنے لگا جس کے پیش نظر ہم نے لاہورمیں مرکزی آفس قائم کیا،جس کے بعد ملتان میں بھی بڑا آفس قائم کیاگیا،ساتھ ہی پنجاب کے تمام اضلاع میں بھی ایم کیوایم کے دفاترقائم ہوئے، ایم کیوایم پنجاب میں تیزی سے پھیل رہی تھی لیکن ایم کیوایم کوپنجاب اورپورے ملک میں پھیلنے سے روکنے کے لئے اس کے خلاف بار بار کریک ڈاؤن کیاگیا۔ اگر ایم کیوایم کوپنجاب میں پھیلنے سے نہ روکاجاتاتوآج ایم کیوایم پنجاب کی بھی بڑی جماعت ہوتی۔
یہ خدا کا شکر ہے کہ آج پنجاب، خیبرپختونخوا،بلوچستان،سندھ، آزادکشمیر اورگلگت بلتستان سمیت ملک بھرکے غریب ومظلوم عوام خود اس بات کابرملااظہارکررہے ہیں کہ الطاف حسین اوراس کی ایم کیوایم کے خلاف پھیلائے گئے پروپیگنڈے جھوٹ ہیں، اس پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں اورالطاف حسین نے ملک کے لئے 30، 40سال پہلے جوباتیں کہی تھیں وہ آج درست ثابت ہورہی ہیں۔
مجھے خوشی ہے کہ آج پنجاب کے نوجوانوں میں شعوربیدار ہورہاہے اوروہ صحیح اورغلط میں فرق سمجھنے لگے ہیں۔
یہ قدرت کانظام ہے کہ حق اورسچ کی راہ میں رکاوٹیں ضرور کھڑی کی جاسکتی ہیں لیکن حق اورسچ کو مٹایا نہیں جاسکتا۔اسے پھیلنے میں دیرلگتی ہے لیکن بالآخر سچ ہی پھیلتاہے۔
میں اپنے پنجاب کے ساتھیوں سے کہتاہوں کہ وہ ثابت قدمی اورمستقل مزاجی کے ساتھ تحریک کاپیغام پھیلاتے رہیں، اپنی جدوجہد جاری رکھیں، انشاء اللہ کامیابی ہمارامقدرہوگی۔
میں پنجاب کے وفاپرست ساتھیوں کوان کی ثابت قدمی پر دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتاہوں۔
الطاف حسین
نارووال پنجاب میں ساتھیوں سے گفتگو