Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی کے ۔ الیکٹر ک کے دعوؤں کے بر عکس کراچی کے مختلف مقامات پر بجلی کی طویل بندش کی سخت مذمت


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی کے ۔ الیکٹر ک کے دعوؤں کے بر عکس کراچی کے مختلف مقامات پر بجلی کی طویل بندش کی سخت مذمت
 Posted on: 6/10/2016
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی کے ۔ الیکٹر ک کے دعوؤں کے بر عکس کراچی کے مختلف مقامات پر بجلی کی طویل بندش کی سخت مذمت
کے- الیکٹرک نے بجلی کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ نہیں کیا جس کی وجہ سے اسے نیشنل گرڈ سے 650 میگا واٹ بجلی پر انحصار کرنا پڑتا ہے ، رابطہ کمیٹی 
کے- الیکٹر ک کا NTDCسے معاہدہ بھی ختم ہو گیا ہے جس کی تجدید نہ ہونے کی صورت میں کراچی میں کسی بھی وقت بجلی کے شدید بحران کا خطرہ لاحق ہے ، رابطہ کمیٹی 
نیشنل گرڈ کی بجلی پر کراچی کے شہریوں کا بھی حق ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ کے - الیکٹر ک کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی پیداوار ی صلاحیت کو بجلی کی طلب کے تناسب سے بڑھائے رابطہ کمیٹی 
رمضان کے مہینے میں تمام غیر ضروری دیکھ بھال کے کاموں کو موخر کر کے اعلا نیہ لوڈ شیڈنگ کے علاوہ بجلی کی بندش کو ختم کیا جائے ،رابطہ کمیٹی 
کے - الیکٹر ک تما م اضافی بل نیپرا کے کنزیومر سروس مینوئل کے تحت بنائے ،رابطہ کمیٹی 
کے - الیکٹر ک کیجانب سے ملازمتوں میں غیر مقامی افراد کوبھرتی اور کراچی کے شہریوں کو نظر انداز کرنا بند کیا جائے،رابطہ کمیٹی 
وزیر اعظم پاکستان ، وفاقی وزیر پانی وبجلی ، وزیر اعلیٰ سندھ اور نیپرا کراچی میں کے- الیکٹرک کی من مانیوں کا فوری نوٹس لیں،رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی ۔۔10 جون 2016 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کے- الیکٹر ک کے دعوؤں کے بر عکس کراچی کے مختلف مقامات پر بجلی کی طویل بندش کی سخت مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ سحری اور افطار کے وقت شہریوں کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کے- الیکٹرک نے بجلی کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ نہیں کیا جس کی وجہ سے اسے نیشنل گرڈ سے 650 میگا واٹ بجلی پر انحصار کرنا پڑتا ہے ۔دوسری جانب کے- الیکٹر ک کا NTDCسے معاہدہ بھی ختم ہو گیا ہے جس کی تجدید نہ ہونے کی صورت میں کراچی میں کسی بھی وقت بجلی کے شدید بحران کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ نیشنل گرڈ کی بجلی پر کراچی کے شہریوں کا بھی حق ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ کے - الیکٹر ک کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی پیداوار ی صلاحیت کو بجلی کی طلب کے تناسب سے بڑھائے ۔اسکے علاوہ نیشنل گرڈ سے حاصل ہونے والی سستی بجلی کا فائدہ شہریوں کو بجلی کے نرخ میں کمی کی صورت میں دیا جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں تمام غیر ضروری دیکھ بھال کے کاموں کو موخر کر کے اعلا نیہ لوڈ شیڈنگ کے علاوہ بجلی کی بندش کو ختم کیا جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے کے - الیکٹر ک کے غیر قانونی اور غیر اخلاقی اضافی بلز پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کے - الیکٹر ک تما م اضافی بل نیپرا کے کنزیومر سروس مینوئل کے تحت بنائے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جعلی بل کراچی کے شہریوں سے بھتہ وصول کرنے کت مترادف ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کے - الیکٹر ک میں غیر مقامی افراد کی بھرتیوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ملازمتوں میں کراچی کے شہریوں کو نظر انداز کرنا بند کیا جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان ، وفاقی وزیر پانی وبجلی ، وزیر اعلیٰ سندھ اور نیپرا سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ کراچی میں کے- الیکٹرک کی من مانیوں کا فوری نوٹس لیں ۔ 

7/19/2024 10:34:31 AM