Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے کراچی میں پانی کے شدید بحران پر عوامی احتجاج اور ردعمل کو سیاست قرار دینے پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے کراچی میں پانی کے شدید بحران پر عوامی احتجاج اور ردعمل کو سیاست قرار دینے پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 6/8/2016 1
وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے کراچی میں پانی کے شدید بحران پر عوامی احتجاج اور ردعمل کو سیاست قرار دینے پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
کراچی کے شہریوں کو پانی جیسی بنیادی سہولت کی فراہمی میں بھی حکومت سندھ تعصب کا مظاہرہ کریگی تو صوبہ سندھ میں نئے صوبے کے قیام کا مطالبہ کرنے اور اس کیلئے جدوجہد کرنے کیلئے شہری حق بجانب ہیں، رابطہ کمیٹی 
کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ ایئر کنڈیشن کمرے میں بیٹھ کر صرف بیانات داغ رہے ہیں اور الٹا دھونس دھمکیوں کا سہارا لے رہے ہیں ،ر ابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
وزیراعلیٰ سندھ کا یہ کہنا کہ صوبے کو تقسیم کرنے کی خواہش رکھنے والے دراصل ملک توڑنا چاہتے ہیں ان کی متعصبانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت نے سمندر یا کنوؤں کے پانی کو میٹھا کرنے کیلئے کراچی میں جو آر او پلانٹ لگائے ہیں وہ سارے کے سارے ان مضافاتی علاقوں میں لگائے ہیں جہاں پی پی پی کا ووٹ بنک ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔ 08، جون 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے کراچی میں پانی کے شدید بحران پر عوامی احتجاج اور ردعمل کو سیاست قرار دینے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اگر کراچی کے شہریوں کو پانی جیسی بنیادی سہولت کی فراہمی میں بھی حکومت سندھ تعصب کا مظاہرہ کریگی تو صوبہ سندھ میں نئے صوبے کے قیام کا مطالبہ کرنے اور اس کیلئے جدوجہد کرنے کیلئے شہری حق بجانب ہیں ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ ایئر کنڈیشن کمرے میں بیٹھ کر صرف بیانات داغ رہے ہیں اور عوامی کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے عملی کام کرنے کے بجائے الٹا دھونس دھمکیوں کا سہارا لے رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جا ئے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کہاکہ ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے پانی کے بحران کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب احتجاجی مظاہرے کے خطاب میں جن خیالات کااظہار کیا ہے وہ شہری سندھ کے عوام کی آواز ہیں اور وزیر اعلیٰ سندھ اب شہری سندھ کے عوام کی آواز کو طاقت ، اختیارات اور غیر قانونی و غیر آئینی ہتھکنڈے استعمال کرکے ہرگز نہیں روک سکتے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت نے سمندر یا کنوؤں کے پانی کو میٹھا کرنے کیلئے کراچی میں جو آر او پلانٹ لگائے ہیں وہ سارے کے سارے مضافاتی علاقوں میں لگائے ہیں جہاں پیپلزپارٹی کا ووٹ بنک ہے جبکہ کراچی میں ایم کیوایم کے اکثریت والے علاقے جہاں سندھی ، پنجابی ، سرائیکی ، بلوچی ، پٹھان اور ہزارے وال کشمیری آباد ہیں وہاں سندھ کی متعصب حکومت نے کوئی آر او پلانٹ نہیں لگایا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ کا یہ کہنا کہ صوبے کو تقسیم کرنے کی خواہش رکھنے والے دراصل ملک توڑنا چاہتے ہیں ان کی متعصبانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ دنیا میں نئے نئے صوبوں کا قیام کرکے ممالک اپنے آپ کو مضبوط کررہے ہیں جبکہ سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اسے ملک توڑنے سے تعبیر کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت وڈیرانہ سوچ کے تحت اختیارات ، وسائل اور حقوق دبائے بیٹھی ہے اور جمہوری نظام میں اپنی وڈیرانہ سوچ کو نہ صرف پروان چڑھا رہی ہے بلکہ جمہوریت کے خلاف سنگین عمل کررہی ہے جس کا ملک بھر کی جمہوریت پسند جماعتوں کو نوٹس لینا چاہئے اور وہ پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کی وڈیرانہ ذہنیت کے باعث سندھ کے شہری علاقوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور ناانصافیوں کے خاتمے کیلئے آواز بلند کریں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سندھ میں نئے صوبے کے قیام سے سندھ کی تقسیم نہیں بلکہ سندھ مزید مضبوط ہوگا اور وزیراعلیٰ سندھ نے نئے صوبے کے قیام پر جس متعصبانہ سوچ کااظہار کیا ہے اس پر باشعور عوام ماتم ہی کرسکتے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی سمیت شہری سندھ کے عوام کو سندھ حکومت نے اپنے مفادات کی بھینٹ چڑھا یا ہوا ہے اور جمہوریت کا راگ آلاپ رہی ہے ، اگر سندھ حکومت کی پانی ، بجلی ، گیس اور دیگر تعمیر و ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کا احتساب کیاجائے تو وزیراعلیٰ سندھ سمیت ان کی کابینہ کا کوئی بھی رکن اس سے ہرگز بچ نہیں سکے گا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کے ساتھ جاری ناانصافیاں اب حدیں پار کرگئیں ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ اور ان کی کابینہ نئے دیہی علاقوں کے عوام کو بھی کچھ نہیں دیا ہے اور اب شہری علاقوں کے عوام کا حق مارنے کیلئے بڑکیں مارتے پھر رہے ہیں لیکن سندھ کے شہری علاقوں کے عوام اب مزید ظلم اور ناانصافیاں کا سلسلہ کسی صورت برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں اور اب وہ جان چکے ہیں کہ پیپلزپارٹی اوراس کی سندھ حکومت لسانیت اور تعصب کی سیاست کررہی ہے اور نئے صوبے کے قیام پر جس ردعمل کامظاہرہ کررہی ہے وہ سندھ ہی نہیں بلکہ دشمنی بھی ہے ۔ 

7/19/2024 10:28:32 AM