Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں پانی کے شدید بحران کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے ایم کیوایم کا زبردست اور پرامن احتجاجی مظاہرہ


کراچی میں پانی کے شدید بحران کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے ایم کیوایم کا زبردست اور پرامن احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 6/5/2016 1
کراچی میں پانی کے شدید بحران کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے ایم کیوایم کا زبردست اور پرامن احتجاجی مظاہرہ
احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کراچی پریس کلب پر جمع ہوئے جو بڑے جلوس کی شکل میں وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچا
احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے احتجاجاً وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ کر مٹکے توڑ دیئے اور سندھ حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی
مقررین کی تقریرجاری تھی تو اسی دوران اعلان کیا گیا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس سے ایم کیوایم کے وفد کو بلالیا گیا
مظاہرے کے شرکاء مقررین کی تقریر کے بعد بھی گھروں کو واپس نہیں گئے اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دیکر بیٹھے رہے
کراچی ۔۔۔5، جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام اتوار کے روز کراچی میں پانی کے شدید بحران کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے زبرست اور پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کراچی پریس کلب کے باہر جمع ہوئے جو بعد میں ایک بڑے جلوس کی شکل میں وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچا ۔ اس دوران احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے راستے میں آنے والی تمام رکاٹوں کو پر امن طور پر ہٹایا اور انہیں عبورکرگئے ۔ مظاہرے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں مٹکے اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے ۔’’پلے کارڈز پر ’’ پانی دو پانی دو سندھ سرکار پانی دو ‘‘’’کے فور منصوبہ پر فی الفور کام کرو ‘‘’’ جس کا مینڈیٹ اس کا اختیار ‘‘’’پیاسا کراچی پانی کا طلب گار ‘‘’’کراچی کی پیاسی عوام کو پانی دو ‘‘’’پانی بیچنا بند کرو جعلی ہائیڈرنٹ بند کرو ‘‘اور دیگر کلمات تحریر تھے ۔ مظاہرے کے شرکاء کی صف میں سب سے آگے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین اور حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی تھے ۔ وزیراعلیٰ ہاؤس پر پہنچ کر شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں لئے ہوئے مٹکے احتجاجاً توڑ ڈالے اور شرکانے نے سندھ حکومت مردہ باد ، یزید کا دور بند کرو ،شہریوں کو پانی دو ، انصاف کے تقاضے پورے کرو ، نعرہ الطاف حسین ، جئے الطاف اور نعرہ متحدہ اور جئے متحدہ کے پرجوش نعرے لگا رہے تھے ۔ مظاہرے کے شرکاء سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ، مرکزی رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد حسین ، محمد کمال ، سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن اور نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل ، کیف الوریٰ ، رابطہ کمیٹی کے اراکین اور حق پرست اراکین پارلیمنٹرین بھی موجود تھے ۔ مقررین کے خطاب کے بعد اعلان کیا گیا کہ مظاہرے کے شرکاء اپنے گھروں کو واپس نہیں جائیں گے جب تک وزیراعلیٰ ہاؤس سے کوئی پیغام نہ آجائے اور جب مقررین کی تقریر چل رہی تھی تو اسی دوران اعلان کیا گیا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس سے ایم کیوایم کے وفد کو بلالیا گیا ہے جو بامقصد مذاکرات کیلئے روانہ ہورہا ہے لیکن اس دوران تک مظاہرے کے شرکاء اپنے گھروں کو نہیں جائیں گے اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاجاً دھرنا دیکر بیٹھیں رہیں گے اس اعلان پر مظاہرے کے شرکاء میں جو ش خروش کی لہر دوڑ گئی اور وہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے ہی پرامن طورپر دھرنا دیکر بیٹھ گئے ۔ احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء کا یہ دھرنا رات گئے تک جاری رہا ۔ 


7/19/2024 10:31:13 AM