Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ اسمال انڈسٹری کارپوریشن کے ملازمین کو جلد سے جلد تنخواہیں اور پنشن ادا کی جائیں، ندیم نصرت


سندھ اسمال انڈسٹری کارپوریشن کے ملازمین کو جلد سے جلد تنخواہیں اور پنشن ادا کی جائیں، ندیم نصرت
 Posted on: 6/5/2016 1
سندھ اسمال انڈسٹری کارپوریشن کے ملازمین کو جلد سے جلد تنخواہیں اور پنشن ادا کی جائیں، ندیم نصرت
سندھ اسمال انڈسٹری کارپوریشن کے ملازمین گزشتہ کئی ماہ سے اپنی تنخواہوں اور پنشن سے محروم ہیں ،ندیم نصرت
تنخواہوں کی عدم فراہمی کے باعث ہزاروں خاندان شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں، ندیم نصرت
سندھ اسمال انڈسٹری کارپوریشن کی سالانہ گرانٹ فی الفور منظور کی جائے، ندیم نصرت
لندن۔۔۔5، جون2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ سندھ اسمال انڈسٹری کارپوریشن کے ملازمین کو جلد سے جلد تنخواہیں اور پنشن ادا کی جائیں ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ سندھ اسمال انڈسٹری کارپوریشن کے ملازمین گزشتہ کئی ماہ سے اپنی تنخواہوں اور پنشن سے محروم ہیں ، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی کی جانب سے سندھ اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی اور ایوان میںیہ معاملہ اٹھایاجاتارہا ہے لیکن پیپلزپارٹی کی متعصب صوبائی حکومت نے اس خالص انسانی مسئلہ کو حل کرنے کے بجائے سردخانے کی نذرکررکھاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ادارے کے ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن کے سلسلہ میں تین سوملین روپے کی گرانٹ کی سمری چیف سیکریٹری سندھ کوارسال کی جاچکی ہے لیکن افسوس کہ سندھ حکومت کی جانب سے سندھ اسمال انڈسٹری کارپوریشن کی سالانہ گرانٹ تاحال منظورنہیں کی جارہی جس کے باعث ادارے کے ہزاروں ملازمین اوران سے وابستہ ہزاروں خاندانوں کا معاشی مستقبل غیریقینی ہوگیا ہے اورادارے کے ملازمین اوران کے اہل خانہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ ندیم نصرت نے کہاکہ رمضان المبارک کی آمدہے اور ا س مقدس مہینے میں ہزاروں خاندانوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کرنا اورانہیں دووقت کی روٹی سے محروم کرنا سراسر ظلم ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ، سندھ اسمال انڈسٹری کارپوریشن کے مظلوم ملازمین کے ساتھ ہے اور ان کے جائز حقوق کیلئے ہرسطح پر صدائے احتجاج بلند کرتی رہے گی۔ندیم نصرت نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ سندھ اسمال انڈسٹری کارپوریشن کی سالانہ گرانٹ فی الفور منظور کی جائے اور ادارے کے ملازمین کو جلدازجلد تنخواہیں اور پنشن ادا کی جائیں۔

7/19/2024 10:18:27 AM