Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم حیدرآباد زون کے سابق انچارج ندیم قاضی سمیت ایم کیوایم کے دیگر کارکنان کی بازیابی اور رہائی کیلئے ایم کیوایم لاڑکانہ زون کے زیراہتمام جناح باغ چوک پر بڑا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا


ایم کیوایم حیدرآباد زون کے سابق انچارج ندیم قاضی سمیت ایم کیوایم کے دیگر کارکنان کی بازیابی اور رہائی کیلئے ایم کیوایم لاڑکانہ زون کے زیراہتمام جناح باغ چوک پر بڑا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا
 Posted on: 6/3/2016 1
ایم کیوایم حیدرآباد زون کے سابق انچارج ندیم قاضی سمیت ایم کیوایم کے دیگر کارکنان کی بازیابی اور رہائی کیلئے ایم کیوایم لاڑکانہ زون کے زیراہتمام جناح باغ چوک پر بڑا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا 
ہر جرائم اور واقعات میں ایم کیوایم کو ملوث کرکے اور ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاریاں اور انہیں لاپتہ کرنے کے واقعات دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے، رکن سندھ تنظیمی کمیٹی نثار پہنور 
ندیم قاضی سمیت ایم کیوایم کے تمام لاپتہ کارکنان کو بازیاب کرایا جائے ، نثار پہنور 
لاڑکانہ ۔۔۔3، جون 2016ء 
ایم کیوایم حیدرآباد زون کے سابق انچارج ندیم قاضی سمیت ایم کیوایم کے دیگر کارکنان کی بازیابی اور رہائی کیلئے ایم کیوایم لاڑکانہ زون کے زیراہتمام جناح باغ چوک پر بڑا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا گیا جو کئی گھنٹے تک بلاوقف جاری رہا ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء دھرنے سے قبل لاڑکانہ شہر کے مختلف علاقوں میں گھنٹی پھاٹک ، لیڈیز کلب ، العباس چوک پر سے ریلی کی شکل میں گزرے اورجناح باغ چوک پہنچے ۔ احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ندیم قاضی سمیت لاپتہ کارکنان کی بازیابی، اسیر کارکنان کی رہائی اور غیر قانونی چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف مذمتی کلمات اور مطالبات درج تھے ۔ احتجاجی مظاہرے اور دھرنا میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی ہرگن داس ، سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن نثار احمد پہنور ، زونل انچارج لاڑکانہ آفتاب احمد سومرو اور اراکین بھی شریک تھے ۔ اس موقع پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نثار پہنور نے کہا کہ چھاپے گرفتاریوں اور کارکنان کو لاپتہ کرنے کے واقعات انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور آئین و قانون کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس غیر قانونی اور غیر آئینی عمل میں ملوث ہیں وہ ایک منظم ایجنڈے کے تحت ایم کیوایم کو دیوار سے لگانے کی مذموم کوششوں میں سرگرم ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم شروع دن سے ہی ملک کے استحکام ، سا لمیت اور ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کررہی ہے اور ماضی میں ایم کیوایم نے اختیارات اور وسائل ملنے پر جس طرح سے شہر کراچی کے عوام کی بلاتفریق خدمت کی اسے نظرا نداز نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر جرائم اور واقعات میں ایم کیوایم کو ملوث کرکے اور ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاریاں اور انہیں لاپتہ کرنے کے واقعات دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں لہٰذ ا ارباب اختیار و اقتدار اس غیر قانونی اور غیر جمہوری عمل کو بند کرائیں اور ایم کیوایم کے خلاف جاری سازشوں کے آگے فی الفور بندھ باندھیں ورنہ اس کے نتائج تیزی سے احساس محرومی اور احساس بیگانگی میں تبدیل ہورہے ہیں جس کا ازالہ کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔ نثار پہنور نے وزیراعظم نوازشریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد زون کے سابق انچارج ندیم قاضی سمیت ایم کیوایم کے تمام لاپتہ کارکنان کو فی الفور بازیاب کرایاجائے اور انہیں آئین و قانون اور عدالتی کاروائیوں سے محروم رکھنے کا سلسلہ بند کرایاجائے ۔ 


7/19/2024 10:24:08 AM