Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم حیدرآباد زون کے سابق انچارج ندیم قاضی اور دیگر لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے شکار پور زونل آفس سے شکار پور پریس کلب تک زبردست احتجاجی ریلی نکالی گئی


ایم کیوایم حیدرآباد زون کے سابق انچارج ندیم قاضی اور دیگر لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے شکار پور زونل آفس سے شکار پور پریس کلب تک زبردست احتجاجی ریلی نکالی گئی
 Posted on: 6/3/2016 1
ایم کیوایم حیدرآباد زون کے سابق انچارج ندیم قاضی اور دیگر لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے شکار پور زونل آفس سے شکار پور پریس کلب تک زبردست احتجاجی ریلی نکالی گئی 
ریلی کے شرکاء مختلف گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں اور رکشوں میں سوار تھے
ریلی کے شرکاء شکار پور زون آفس سے پریس کلب تک پرجوش نعرے لگاتے رہے اور کارکنان کی رہائی اور بازیابی کے مطالبے کرتے رہے
حیدرآباد زون کے سابق انچارج ندیم قاضی سمیت ایم کیوایم کے تمام لاپتہ کارکنان کو فی الفور بازیاب کرایاجائے، رکن سندھ تنظیمی کمیٹی قطب الدین کا احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب 
شکارپور ۔۔۔ 03، جون 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ شکار پور زون کے زیراہتمام حیدرآباد کے سابق سیکٹر انچارج ندیم قاضی کی بلاجواز گرفتاری ، انہیں لاپتہ کرنے اور اسیر و لاپتہ کارکنان کی رہائی اور بازیابی کیلئے زونل آفس شکار پور سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو کہ شکار پور پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی کے شرکاء مختلف گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں اور رکشوں میں سوار تھے جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاریوں ، انہیں لاپتہ کرنے اور جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کے خلاف پلے کارڈذ اٹھا رکھے تھے ۔ ریلی کے شرکاء شکار پور زون آفس سے پریس کلب تک پرجوش نعرے لگاتے رہے اور کارکنان کی رہائی اور بازیابی کے مطالبے کرتے رہے ۔ ریلی کی سربراہی ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن قطب الدین ، زونل انچار ج شکار پور عبد الغفار سیٹھی نے کی ۔ شکار پور پریس کلب پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن قطب الدین نے کہا کہ حیدرآباد زون کے سابق زونل انچارج ندیم قاضی سمیت ایم کیوایم کے 135سے زائد کارکنان کراچی آپریشن کے دوران گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کردیئے گئے ہیں اور تمام تر پرامن اور جمہوری احتجاج اور دھرنوں کے باوجود لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے اعلیٰ حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر ایم کیوایم جیسی محب وطن جماعت کے ساتھ ایسا رویہ مستقل طور پر جاری رکھا گیا اور اس کا مدوا نہیں کیا گیا تو اس کے نتائج کسی طرح بھی ملک و قوم کے مفاد میں ہرگز نہیں نکل سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ظلم و جبر اور غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کرکے ایم کیوایم کو ختم نہیں کیاجاسکتا ہے اور نہ ہی ذمہ دار ان و کارکنان کو جناب الطاف حسین سے دور کیاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آنے والا وقت بتا دے گاکہ ایم کیوایم کو ایک مرتبہ پھر ظلم و ستم کا نشانہ بنایاگیا ہے اور ایم کیوایم کو انصاف کی فراہمی کے تمام دروازے بند کرکے اسے ختم کرنے کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔ قطب الدین نے وفاقی اور صوبائی حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد زون کے سابق انچارج ندیم قاضی سمیت ایم کیوایم کے تمام لاپتہ کارکنان کو فی الفور بازیاب کرایاجائے، اسیر کارکنان کو رہاکیاجائے اور ایم کیوایم کے خلاف سیاسی محاذ قائم کرکے انتقام کی آگ بجھانے والوں کا احتساب کیاجائے ۔


7/19/2024 10:31:45 AM