Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلوچستان کے عوام میں پائی جانے احساس محرورمی کو دور کرنے کے لئے یہاں کے وسائل پرمقامی لوگوں کو دسترس دی جائے، رکن رابطہ کمیٹی شبیر قائم خانی


بلوچستان کے عوام میں پائی جانے احساس محرورمی کو دور کرنے کے لئے یہاں کے وسائل پرمقامی لوگوں کو دسترس دی جائے، رکن رابطہ کمیٹی شبیر قائم خانی
 Posted on: 6/2/2016 1
بلوچستان کے عوام میں پائی جانے احساس محرورمی کو دور کرنے کے لئے یہاں کے وسائل پرمقامی لوگوں کو دسترس دی جائے، رکن رابطہ کمیٹی شبیر قائم خانی 
ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے والے پشتون اور بلوچ بھائیوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، شبیر قائم خانی 
کوئٹہ پریس کلب میں بلوچ اور پشتون نوجوانوں کے وفد کی شمولیت کے سلسلے میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب 
کوئٹہ ۔۔۔2، جون 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی نے کہا ہے کہ کراچی میں ایم کیوایم کے خلاف بلاجواز آپریشن کیاجارہا ہے ،ایم کیوایم سے ہی نکالے گئے جرائم پیشہ لوگوں کو مد مقابل لا کر کھڑا کیاجارہا ہے جبکہ دوسری جانب ملک بھرمیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا فکر وفلسفہ اورنظریہ تیزی سے فروغ پارہا ہے اور سازشی عناصر کی سازشیں مظلوم عوام کی ایم کوایم میں جو ق در جوق شمولیت کے باعث ناکامی سے دوچار ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی دور کر نے کیلئے قدرتی وسائل سے مالا مال صوبے کے وسائل پر یہاں کے عوام کو دسترس دی جائے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں بلوچ اور پشتون نوجوانوں کے ایک بڑے وفد کی شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے والے بلوچ اور پشتون نوجوانوں کا زبردست خیر مقدم کیا اور کہاکہ حق پرستی کے قافلے کو روکنے والے آج دیکھ لیں کہ پنجاب ، سندھ ، خیبرپختونخواہ ، آزاد کشمیراور گلگت بلتستان ہی نہیں بلوچستان اور کوئٹہ کے مظلوم عوام بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحد و منظم ہورہے ہیں ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی ، ایم کیوایم کوئٹہ زون کے انچارج ملک جنت گل کاکٹر ، انچارج ڈسٹرکٹ کوئٹہ سید سلیم اختر بھی موجود تھے ۔ شبیر قائم خانی نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا اور وسائل سے مالا مال صوبہ ہے لیکن پھر بھی یہاں کے عوام کی کسمپرسی اورا حساس محرومی سوالیہ نشان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام میں پائی جانیو الی احساس محرومی کو دور کرنے کیلئے یہاں کے وسائل پر مقامی لوگوں کو دسترس دی جائے ، بلوچ ،پشتون اور ہزارہ سمیت دیگر آباد قوموں کے نوجوانوں کو روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرکے انہیں ملک کی ترقی کے سفر میں شامل کریں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں لاپتہ افراد کا مسئلہ دن بدن متنازعہ صورت اختیار کررہا ہے ، ایم کیوایم یہ مطالبہ پھر دہراتی ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر کے لاپتہ افراد کو قانون کے دائرے میں منظرعام پر لاکر عدالتی نظام کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ہزارہ برادری کے ساتھ کئے گئے مظالم انتہائی دردناک ہے اور ایم کیوایم ان کے ساتھ روز اول سے ہی ہمدردی رکھتی ہے اور اب بھی یکجہتی کا اظہار کرتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم میں چند ضمیر فروشوں کے جانے سے کروڑوں عوام کی تحریک کو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز کے مسائل کے حل اور بی ڈی اے ملازمین کو مستقل کیاجائے ۔ بعدازاں رابطہ کمیٹی کے اراکین نے ینگ ڈاکٹرز اور بی ڈی اے ملازمین اور لاپتہ افراد کے احتجاجی کیمپوں کا دورہ کرکے ان سے ملاقاتیں کیں اور مسائل معلوم کئے ۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرین سے یکجہتی اور دلی ہمدردی کااظہا رکیا اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ 

7/19/2024 10:25:57 AM