Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لانڈھی کے علاقے 36بی میں فائرنگ سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


لانڈھی کے علاقے 36بی میں فائرنگ سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 6/2/2016 1
لانڈھی کے علاقے 36بی میں فائرنگ سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
بعض مذہبی انتہاپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے فروعی اختلافات کو ہوا دینے کی کوششیں کررہے ہیں
شرپسندانہ کارروائیوں کے ذریعے عوام کے درمیان فساد کی آگ بھڑکانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ رابطہ کمیٹی
اگر پولیس، رینجرز اور انتظامیہ صورتحال کو خراب ہونے سے روکنے کیلئے غفلت کا مظاہر ہ نہ کرتی تو یہ افسوسناک واقعہ رونما نہ ہوتا۔ رابطہ کمیٹی
علاقے کے لوگ یہ شکایت کررہے ہیں کہ پولیس و انتظامیہ شرپسند عناصر کی حمایت کررہی ہے۔ رابطہ کمیٹی
مہاجر عوام اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور امن اور بھائی چارے کی فضاء خراب کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنادیں۔ رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا جاں بحق ہونے والے نوجوان محمدعباس کے لواحقین سے اظہارتعزیت، زخمیوں سے اظہار ہمدردی
کراچی۔۔۔ 2 جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لانڈھی کے علاقے 36 بی میں مسلح افرادکی جانب سے فائرنگ کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے اورفائرنگ میں ایک نوجوان کے جاں بحق اوردیگرافرادکے زخمی ہونے پر دلی افسو س کااظہارکیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بعض مذہبی انتہاپسند عناصراپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے فروعی اختلافات کوہوادینے کی کوششیں کررہے ہیں اوراپنی شرپسندانہ کارروائیوں کے ذریعے عوام کے درمیان فسادکی آگ بھڑکانے کی کوشش کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگر علاقہ کی پولیس، رینجرزاورانتظامیہ صورتحال کو خراب ہونے سے روکنے کیلئے غفلت کامظاہر ہ نہ کرتی تو آج کایہ افسوسناک واقعہ رونمانہ ہوتا۔علاقے کے لوگ یہ شکایت کررہے ہیں کہ پولیس وانتظامیہ شرپسند عناصر کی حمایت کررہی ہے جس کی وجہ سے صورتحال بہترہونے کے بجائے خراب ہورہی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے مہاجر عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور آپس میں امن،مفاہمت اوربھائی چارے کی فضاء کوخراب کرنے کی ہرکوشش کوناکام بنادیں۔رابطہ کمیٹی شرپسندعناصرکی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان محمدعباس کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمدعباس کی مغفرت فرمائے اورتمام لواحقین کوصبرجمیل عطا کرے ۔ رابطہ کمیٹی نے زخمیوں کی صحتیابی کے لئے بھی دعاکی ۔ 

7/19/2024 10:31:13 AM