Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مری میں رشتے سے انکارپررشتہ مانگنے والے بااثرشخص کی جانب سے تیل چھڑک کرلڑکی کوجلانے پرایم کیوایم شعبہ خواتین کااظہارمذمت


مری میں رشتے سے انکارپررشتہ مانگنے والے بااثرشخص کی جانب سے تیل چھڑک کرلڑکی کوجلانے پرایم کیوایم شعبہ خواتین کااظہارمذمت
 Posted on: 6/1/2016 1
مری میں رشتے سے انکارپررشتہ مانگنے والے بااثرشخص کی جانب سے تیل چھڑک کرلڑکی کوجلانے پرایم کیوایم شعبہ خواتین کااظہارمذمت 
لڑکی کوزندہ جلانے کاافسوسناک واقعہ جاگیردارانہ سوچ کی عکاسی ہے،کشورزہراواراکین شعبہ خواتین
کراچی ۔۔۔ 01؍ جون 2016ء
ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج کشورزہرااوراراکین نے مری میں رشتے سے انکارپررشتہ مانگنے والے بااثرشخص کی جانب سے تیل چھڑک کرلڑکی کوزندہ جلانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے جاگیردارانہ سوچ کی عکاسی قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ درندے صفت انسان کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔ایک بیان میں ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج واراکین نے کہاکہ صوبہ پنجاب میں خواتین کو تشددکانشانہ بنانے کے واقعات کی روک تھام کے لئے قانون سازی کے باوجودپنجاب میں خواتین کے ساتھ زیادتی ،ظلم و بربریت کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے جبکہ پنجاب حکومت ملزمان کوگرفتارکرنے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ خواتین اس معاشرے کاحصہ ہیں جنہیں برابری کے حقوق حاصل ہے تاہم جاگیردارانہ سوچ رکھنے والے عناصرخواتین کودوسرے درجہ کافردسمجھتے ہیں اوران پرظلم وستم کے پہاڑتوڑکرانہیں بربریت کانشانہ بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک جانب لڑکی 80فیصدسے زائدجل کراپنی جان سے گئی جبکہ دوسری جانب پنجاب پولیس لڑکی اہل خانہ کوانصاف دلانے اور ملزمان کوگرفتارکرنے میں بے بس نظرآتی ہے اورٹال مٹول سے کام لے رہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرحکومت پنجاب خواتین کے ساتھ زیادتی اوران پرتشددکے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتی اوراس فعل میں ملوث عناصر کوقانون کے مطابق سزادیتی توآج مری میں پیش آنیو الاواقعہ نہیں ہوتا۔ کشورزہرا اوردیگر اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب ،وزیرقانون راناثناء اللہ سے مطالبہ کیاکہ مری میں رشتے سے انکارپررشتہ مانگنے والے شخص کی جانب سے لڑکی کوتیل چھڑک کرجلانے کاسختی سے نوٹس لیا جائے اوردرندے صفت افرادکوگرفتارکرکے قانون کے مطابق سزادی جائے۔

7/19/2024 12:16:29 PM