Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم امن پسند جماعت ہے جو شروع دن سے قیام امن کے لئے کوشاں ہے، محمد حسین


ایم کیوایم امن پسند جماعت ہے جو شروع دن سے قیام امن کے لئے کوشاں ہے، محمد حسین
 Posted on: 5/28/2016
ایم کیوایم امن پسند جماعت ہے جو شروع دن سے قیام امن کے لئے کوشاں ہے، محمد حسین
بے گناہ کارکنان کو من گھڑت اور جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنا کرمنلائزیشن کی پالیسی کا حصہ ہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی 
پولیس حکام باربار اپنی رپورٹوں میں کہہ چکے ہیں کہ پولیس اور رینجرز پر حملوں میں القاعدہ برصغیر، طالبان اور دیگر کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں، محمد حسین 
ایم کیوایم کے گرفتار کارکنان کو عدالت میں پیش کرنے کے بجائے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر جھوٹے بیانات حاصل کرنا ماورائے آئین اور قانون ہے
ایم کیوایم لاکھو ں کروڑوں عوام کی منتخب نمائندہ جماعت ہے جس کے خلاف ریاستی طاقت کا ناجائز استعمال سراسر ظلم اور ناانصافی ہے
اس سے قبل بھی ایک منظم سازشی منصوبے کے تحت ایم کیوایم پر چہلم کے جلوس بم دھماکہ ،سانحہ صفورا، ڈاکٹر شکیل اوج، پروین رحمن اور نعمت رندھاوا ایڈوکیٹ سمیت دیگرواقعات کے جھوٹے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں اور تحقیقات کے بعد ثابت ہوا کہ ان تمام واقعات میں القاعدہ برصغیر اور دیگر کالعدم مذہبی تنظیموں کے دہشت گرد ملوث تھے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کو جھوٹے اورمن گھڑت مقدمات میں ملوث کرنے کا فوری نوٹس لیاجائے
وزیراعظم، وفاقی وزیرداخلہ ، چیف آف آرمی اسٹاف اورکورکمانڈر کراچی سے رکن رابطہ کمیٹی محمدحسین کامطالبہ 
خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ارکان رابطہ کمیٹی گلفرازخان،اسلم آفریدی،شبیراحمدقائم خانی اورمطیع الرحمن کے ہمراہ محمدحسین کی پریس کانفرنس
کراچی ۔۔۔ 28؍ مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمدحسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم امن پسند جماعت ہے جوشروع دن سے قیام امن کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے ایم کیوایم کو رینجرز چوکیوں پر حملوں میں ملوث کرنے کے الزام کی سختی سے تردیدکی اورکہاکہ نہ تو ایم کیوایم کے کارکنان رینجرز کی چوکیوں پر حملوں میں ملوث ہیں اورنہ ہی قانون ہاتھ میں لینا ایم کیوایم کی پالیسی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ارکان رابطہ کمیٹی گلفرازخان خٹک،اسلم آفریدی،شبیراحمدقائم خانی اورمطیع الرحمن کے ہمراہ خورشید بیگم سیکرٹریٹ عزیزآبادمیں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ محمدحسین نے کہاکہ آج کی اس پریس کانفرنس کا مقصد ملک بھرکے عوام کو ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی نئی سازش سے آگاہ کرنا ہے انہوں نے کہاکہ قیام امن کے نام پر گزشتہ تین برسوں سے کراچی آپریشن جاری ہے جس کے دوران قائد تحریک جناب الطاف حسین کی رہائش گاہ المعروف نائن زیرو، ایم کیوایم کے مرکز ی دفتر، علاقائی دفاتراور کارکنان کے گھروں پر ہزاروں چھاپے مارے گئے لیکن کسی ایک چھاپے کے دوران بھی ایم کیوایم کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔ چھاپے گرفتاریوں کے دوران سرکاری اہلکاروں پرایک کنکر تک نہیں مارا گیا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے کراچی میں امن وامان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے ہرممکن تعاون کیا اور اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک امن پسند جماعت ہے ،قانون کی حکمرانی اورآئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ۔ ایم کیوایم کی امن پسند پالیسیوں کے باوجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے نامزد میئرکراچی سمیت ایم کیوایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف من گھڑت اور جھوٹے مقدمات قائم کیے جاتے رہے اور ایم کیوایم کی جمہوری ،سیاسی اور فلاحی سرگرمیوں پر قدغن لگانے کا مذموم عمل کیاجاتارہا ہے جس کا سلسلہ آج کے دن تک جاری ہے۔محمدحسین نے کہاکہ آج رینجرز کی جانب سے میڈیا کو ایک پریس ریلیز جاری کیا گیا ہے جس میں ایم کیوایم کے تین کارکنان کی گرفتاری کے حوالے سے یہ گمراہ کن دعویٰ کیاجارہا ہے کہ گرفتارشدگان نے رینجرز کی چوکیوں پر حملوں کااعتراف کیا ہے اور انہوں نے ہائی کمان کے حکم پر رینجرز کی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔محمدحسین نے اس الزام کی سختی سے تردیدکرتے ہوئے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی ٹاؤن ، وارڈ 108 کے کارکن اسد احمد صدیقی ولد سلیم احمد صدیقی کو 15 مارچ2016ء کو گرفتارکیاگیا تھا اور عدالت نے 25 مارچ کوانہیں 90 روزکے ریمانڈ پررینجرز کے حوالے کیاتھا اسی طرح عبیداللہ عرف حبیب ولد وحیداللہ صدیقی کو 5، اپریل کو گرفتارکیاگیا تھااورعدالت نے 20 اپریل2016ء کو90 روزکے ریمانڈپر رینجرز کے حوالہ کیاتھا جبکہ محمد سلمان عرف حسن ولد محمد حفیظ کو 28مارچ 2016ء کو گرفتارکیاگیا تھا اور عدالت نے انہیں 24 اپریل کو 90 روز کے ریمانڈپر رینجرز کے حوالہ کیاتھا۔انہوں نے کہاکہ پولیس کے کئی اعلیٰ حکام باربار اپنی رپورٹوں میں یہ اعلان کرچکے ہیں کہ کراچی میں پولیس اور رینجرز پر حملوں میں القاعدہ برصغیر، طالبان اور دیگر کالعدم تنظیموں کے گروپ ملوث ہیں اوریہ گروپس بھی ان حملوں کی ذمہ داریاں قبول کرچکے ہیں۔ ا ن حقائق کی روشنی میں گرفتارشدگان کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنا نہ صرف مضحکہ خیز اورگمراہ کن ہے بلکہ بدنیتی پربھی مبنی ہے۔محمدحسین نے کہاکہ کرمنلائزیشن کی پالیسی کے تحت ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کومن گھڑت اورجھوٹے مقدمات میں ملوث کرنااوران الزامات کو عدالت میں ثابت کرنے کے بجائے ایم کیوایم کا میڈیا ٹرائل کرناماورائے آئین اور قانون ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کے خلاف من گھڑت ، جھوٹے اور گمراہ کن الزامات عائد کرنے کا واحد مقصد یہی ہے کہ ان الزامات کو جواز بناکر ایم کیوایم کے خلاف ریاستی مظالم اورچھاپے گرفتاریوں کے سلسلے کو مزید تیز کیاجاسکے اور ریاستی ہتھکنڈے استعمال کرکے ایم کیوایم کو سیاسی ، سماجی اورفلاحی سرگرمیوں سے روکاجاسکے۔یہ بھی ریکارڈ پر موجود ہے کہ کراچی میں پولیس اور رینجرز کی گاڑیوں پر حملے میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گردملوث ہیں اور ان کالعدم تنظیموں کی جانب سے ان حملوں کی بھی ذمہ داری قبول کی جاچکی ہے لیکن اس کے باوجود اصل دہشت گردوں کے بجائے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کو ریاستی مظالم کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔محمد حسین نے کہاکہ اس سے قبل ایک منظم سازشی منصوبے کے تحت ایم اے جناح روڈ پر چہلم کے جلوس میں بم دھماکے ،سانحہ صفورا کے قتل عام، جامعہ کراچی کے پروفیسرڈاکٹر شکیل اوج ،پروین رحمن اور نعمت رندھاوا ایڈوکیٹ کے قتل کاجھوٹاالزام بھی ایم کیوایم پرعائد کیاگیا تھا لیکن تحقیقات کے بعد ثابت ہوا کہ ان تمام افسوسناک واقعات میں القاعدہ برصغیراوردیگر کالعدم مذہبی تنظیموں کے دہشت گرد ملوث تھے ۔ آج ایک مرتبہ پھر بغیرکسی تحقیق اور ثبوت کے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے ایم کیوایم کو بدنام کرنے اور ملک بھرکے عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم سازش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن کا مقصد شہر میں امن وامان کی صورتحال کو بہتربنانا ہے اورامن وامان کی صورتحال کو بہتربنانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بنیادی فرائض میں شامل ہے لیکن القاعدہ برصغیر، طالبان اور دیگر کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے کراچی میں قیام امن کی آڑ میں لاکھوں کروڑوں عوام کی منتخب نمائندہ جماعت کو کچلنے، اس کے کارکنوں کو گرفتارکرکے لاپتہ کرنے ، حراست کے دوران انہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر ماورائے عدالت قتل کرنے، مذموم مقاصد کے تحت ایم کیوایم کامیڈیا ٹرائل کرنے اور اسکے رہنماؤں، منتخب نمائندوں اورکارکنوں کو گمراہ کن جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی کوشش کی جائے گی تو شہرمیں امن عامہ کی صورتحال کس طرح بہتر بنائی جاسکتی ہے؟ کیا ایم کیوایم کے کارکنان کو گرفتارکرکے ان پر عائدالزامات کو عدالت میں ثابت کرنے کے بجائے ان الزامات کو میڈیا کے ذریعہ اجاگرکرنا آئین اور قانون کی صریحاً خلاف ورزی نہیں ہے ؟ ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ غیرقانونی چھاپوں ، گرفتاریوں اور جھوٹے الزامات سے نہ ماضی میں ایم کیوایم کو ختم کیاجاسکا ہے اورنہ آئندہ ختم کیاجاسکتا ہے، ایم کیوایم، لاکھو ں کروڑوں عوام کی منتخب نمائندہ جماعت ہے اور عوامی جماعت کے خلاف ریاستی طاقت کا ناجائز استعمال سراسرظلم اورناانصافی ہے۔ہم، ایم کیوایم کے کارکنان پرعائد کیے گئے ان تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں اورواضح کردینا چاہتے ہیں کہ نہ تو ایم کیوایم کے کارکنان رینجرز کی چوکیوں پر حملوں میں ملوث ہیں اورنہ ہی قانون ہاتھ میں لینا ایم کیوایم کی پالیسی ہے ۔ ہمارا شروع دن سے یہی مؤقف ہے کہ اگر ایم کیوایم کی صفوں میں موجود کوئی فرد قانون کو مطلوب ہے تو اسے گرفتارکرکے لاپتہ کرنے اور حراست کے دوران وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بجائے ثبوت وشواہد کی روشنی میں عدالت میں پیش کیاجائے اور گرفتارشدگان کو اپنے دفاع کا آئینی اور قانونی حق دیاجائے ۔محمدحسین نے وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اورکورکمانڈر کراچی لیفٹنٹ جنرل نوید مختار سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کو جھوٹے اورمن گھڑت مقدمات میں ملوث کرنے کا فوری نوٹس لیاجائے ، ایم کیوایم کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بعض اہلکاروں کے انتقامی اقدامات بند کرائے جائیں اور ایم کیوایم کے رہنماؤں ،منتخب نمائندوں اور کارکنوں کو ملک وقوم کی خدمت کرنے کی مکمل آزادی دی جائے۔

7/19/2024 12:13:10 PM