Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پی ایس 106اور پی ایس 117میں ایم کیوایم کی انتخابی سرگرمیاں جو ش و خروش اور جذبے کے ساتھ جاری ہیں


پی ایس 106اور پی ایس 117میں ایم کیوایم کی انتخابی سرگرمیاں جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ جاری ہیں
 Posted on: 5/27/2016
پی ایس 106اور پی ایس 117میں ایم کیوایم کی انتخابی سرگرمیاں جو ش و خروش اور جذبے کے ساتھ جاری ہیں 
پی ایس 106کے سلسلے میں نامزد حق پرست امیدوار محفوظ یار خان نے گزشتہ روز علاقے لیاقت آبادنمبر10نورالسلام مسجد،بندھانی کالونی ،مدینہ مسجداورگورنمنٹ بوائزاسکول کے قریب الیکشن دفاترکے افتتاح کئے 
ضمنی الیکشن برائے پی ایس 117کی انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز مارٹن انکوائری اور مارٹن Aمیں بڑی کارنر میٹنگیں منعقد ہوئیں 
انتخابی دفاتر کے افتتاح اور اجتماعات میں نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین کی بہت بڑی تعداد میں شرکت 
ضمنی انتخابات میں حق پرست امیدواران کی کامیابی پھر ثابت کردے گی کہ جناب الطاف حسین اور عوام کا رشتہ دنیا کی کوئی سازش نہیں توڑ سکتی، رکن رابطہ کمیٹی محترمہ ذرین مجید 
سندھ اسمبلی میں سرداروں اور وڈیروں کی اکثریت ہے جوعوام کادرد نہیں جانتے، نامزد حق پرست امیداوران محفوظ یار خان اور میجر (ر) قمر عباس 
کراچی ۔۔۔ 27، مئی 2016ء 
سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 106کے ضمنی الیکشن میں نامزد حق پرست امیدوار محفوظ یار خان اور پی ایس 117کی نشست پر نامزد حق رپست امیدوار میجر (ر) قمر عباس کی انتخابی مہم زور شور کے ساتھ جاری ہے ۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں حلقہ انتخاب کے عوام سے گھر گھر رابطہ مہم شروع کردی گئی ہے جس میں حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے اراکین بھر پور طریقے سے حصہ لے رہے ہیں ۔ضمنی الیکشن برائے پی ایس 117کی انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز مارٹن انکوائری اور مارٹن Aمیں بڑی کارنر میٹنگیں منعقد ہوئیں جن میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ ذرین مجید ، حق پرست رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ ، نامزد امیدوار میجر (ر) قمر عباس نے شرکت کی اور کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب کیا ۔ کارنر میٹنگوں میں علاقے کے نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین کثیر تعداد میں موجود تھے اور وہ پرجوش انداز میں ایم کیوایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔ اسی طرح ضمنی انتخابی مہم برائے پی ایس 106کے سلسلے میں نامزد حق پرست امیدوار محفوظ یار خان نے گزشتہ روز علاقے لیاقت آبادنمبر10نورالسلام مسجد،بندھانی کالونی ،مدینہ مسجداورگورنمنٹ بوائزاسکول کے قریب الیکشن دفاترکے افتتاح کئے اور اس موقع پر منعقدہ عوامی اجتماعات سے خطاب کیا ۔ بعدازاں انہوں نے حلقہ پی ایس 106کی یوسی 37میں اہل محلہ اوردکانداروں سے ملاقاتیں کی اوران کے مسائل معلوم کیے ۔ انتخابی مہم کے موقع پر مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ ذرین مجید نے کہاکہ پی ایس 106اور پی ایس 117کی نشستوں پر ہونیو الے ضمنی انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواران کی بھر پور طریقے سے کامیابی یقینی ہے اور اس مرتبہ بھی ضمنی انتخاب میں جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم پر عوامی اعتماد ثابت کردے گا کہ جناب الطاف حسین اور عوام کا رشتہ دنیا کی کوئی سازش نہیں توڑ سکتی ۔ حق پرست رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے کہاکہ وفاقی حکومت ملک میں مردم شماری اس لئے نہیں کرارہی ہے کیونکہ اسے معلوم ہے کہ کراچی میں مردم شماری کرادی تو کراچی کی آبادی تین کروڑ کے برابر ہوجائے گی اورانٹرنیشنل قانون ہے کہ جس شہر کی آبادی ایک کروڑ سے زیادہ ہوجائے اسے صوبہ کا درجہ دے دیا جاتا ہے۔ نامزد حق پرست امیدوار پی ایس 106محفوظ یار خان اور پی ایس 117میجر (ر) قمر عباس نے کہاکہ سندھ اسمبلی میں سرداروں اور وڈیروں کی اکثریت ہے جوعوام کادرد نہیں جانتے جبکہ حق پرست نمائندے قائدتحریک الطاف حسین کے تعلیمات اورہدایات کے مطابق صرف اورصرف عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم لوگوں کوان کی دہلیزپرانصاف فراہم کریگی اورجلدمصالحتی کمیٹیوں کی صورت میںیہ عمل شروع کردیاجائیگا۔قبل ازیں انہوں نے فیتے کاٹ کرالیکشن دفاترکاافتتاح کیااورایم کیوایم کی کامیابی اورقائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمرصحت وتدرستی کے لئے دعائیں کیں۔


تصاویر پی ایس 106 پی ایس 117

11/12/2024 3:53:53 PM