Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کے ارکان قمرمنصوراور محفوظ یارخان کے ہمراہ سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے ارکان کانذیرحسین اسپتال اورکے کے ایف کاتفصیلی دورہ


رابطہ کمیٹی کے ارکان قمرمنصوراور محفوظ یارخان کے ہمراہ سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے ارکان کانذیرحسین اسپتال اورکے کے ایف کاتفصیلی دورہ
 Posted on: 5/19/2016
رابطہ کمیٹی کے ارکان قمرمنصوراور محفوظ یارخان کے ہمراہ سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے ارکان کانذیرحسین اسپتال اورکے کے ایف کاتفصیلی دورہ
پروفیسرحسن ظفر ،ساتھی اسحاق،امجداللہ خان ،کرم چندکنگرانی ایڈووکیٹ اور میرجاویدنے اسپتال کے مختلف شعبوں میں طبّی سہولیات کاجائزہ لیا
خدمت خلق فاؤنڈیشن اپنی تمام ترامدادی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ایمبولینس ومیت بس سروس عوام کی خدمت کے لئے بلاتفریق کام کررہاہے،رابطہ کمیٹی 
کراچی: ۔۔۔19، مئی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان قمرمنصوراورمحفوظ یارخان کے ہمراہ سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے ارکان پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف ،ساتھی اسحاق،امجداللہ خان ،کرم چندکنگرانی ایڈووکیٹ،اور میرجاویدکونذیرحسین اسپتال کاتفصیلی دورہ کرایااورنذیرحسین اسپتال کے مختلف ڈپارٹمنٹ آئی سی یو ،این آئی سی یو،وینٹی لیٹر،ڈینٹل کلینک،آپریشن تھیٹر ، آنکھوں کی سرجری، ایمرجنسی ، ایکسرے، الٹراساؤنڈ،اوپی ڈی، گائنی وارڈ،ہیٹ اسٹروک،جنرل وارڈ ، لیبارٹری اوردیگر شعبوں میں طبّی سہولیات کی فراہمی کاجائزہ لیااوران سے متعلق معلومات حاصل کیں۔اس موقع پرمحفوظ یارخان اورقمرمنصورنے انہیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی سالہ سال جاری رہنے والی امدادی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیااورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے شعبوں بلڈبینک اورایمبولینس ومیت بس سروس کادورہ کرایا بتایاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس ومیت بس سروس عوام کی خدمت کے لئے چوبیس گھنٹے بلاتفریق کام کررہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ کراچی کے ٹاپ بلڈبینک میں سے ایک خدمت خلق فاؤنْڈیشن کابلڈبینک ہے جومریضوں کومفت خون فراہم کررہاہے حتیٰ کہ خون دیتے ہوئے پیسے نہیں لئے جاتے اورخون میچنگ کے پیسے لیے جاتے ہیں جبکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیاں جس میں بیواؤں اورمستحقین کوماہناراشن کی فراہمی،یتیم بچوں کی تعلیمی اخراجات سمیت قدرتی آفات،سیلاب،زلزلہ اورخشک سالی میں دکھی انسانیت کی خدمت سالہ سال جاری رہتی ہیں۔اس موقع پرسی ای سی کے ارکان نے خدمت خلق فاؤنڈیشن اورنذیرحسین اسپتال کی خدمات کوسراہااوران کی تعریف کی۔ 

7/19/2024 12:17:21 PM