Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حقیقی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم ملیر ٹاؤن کے کارکن فہد قریشی آہوں اورسسکیوں کے درمیان سعود آباد قبرستان میں سپرد خاک


حقیقی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم ملیر ٹاؤن کے کارکن فہد قریشی آہوں اورسسکیوں کے درمیان سعود آباد قبرستان میں سپرد خاک
 Posted on: 5/20/2016
حقیقی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم ملیر ٹاؤن کے کارکن فہد قریشی آہوں اورسسکیوں کے درمیان سعود آباد قبرستان میں سپرد خاک 
ایم کیوایم محب وطن جماعت ہے اورپر امن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے ،ایم کیوایم کی امن پسندپالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ رکن رابطہ کمیٹی امین الحق
سپریم کور ٹ کے چیف جسٹس اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس فہد کے قتل کا ازخود نوٹس لیں ، امین الحق
پولیس ، رینجرز اور شہری کراچی کے امن کی خاطر قربانیاں دے رہے ہیں،جبکہ مٹھی بھر دہشت گرد شہر کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں،خواجہ اظہار الحسن
فہد قریشی کی نمازجنازہ کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو پریس بریفنگ 
کراچی ۔۔۔20، مئی 2016ء 
گزشتہ روز ملیر سعود آباد کے علاقے مدینہ کالونی میں جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم ملیر ٹاؤن کے کارکن فہد قریشی کوآہوں اورسسکیوں کے ساتھ سعود آباد قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ شہید کی نماز جنازہ ملیر سعود آباد انڈ س مہران یوسی 3میں واقع مدنی مسجدمیں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر کیف الوریٰ، رکن رابط کمیٹی امین الحق، حق پرست اراکین پارلیمینٹرین ، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج فرقان اطیب و اراکین ، ملیر ٹاؤن کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور شہید کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ 
فہد قریشی شہید کا سوئم 21 مئی 2016بروز ہفتہ بعدنماز ظہر مدنی مسجدانڈس ٹاؤن یوسی 3 میں ہوگا جس میں شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی جائے گی ۔ فہد قریشی کی نمازجنازہ کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق نے کہاکہ ایم کیوایم محب وطن جماعت ہے جو پر امن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے ، ایم کیوایم کی امن پسندپالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئند ہ 48گھنٹوں میں حقیقی دہشت گردوں کو گرفتارکرکے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے اور ملیر ، لانڈھی ،کورنگی شاہ فیصل کی عوام پر حقیقی دہشت گردوں کا تشدد بند کرایا جائے ۔اس کے ساتھ ساتھ سپریم کور ٹ کے چیف جسٹس اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس فہد کے قتل کا ازخود نوٹس لیں ۔سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ پولیس و رینجرز اور شہری کراچی امن کی خاطر قربانیاں دے رہے ہیں جبکہ مٹھی بھر دہشت گرد شہر کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ارباب اختیار سے بارہا کہا کہ لانڈھی ، ملیراور کورنگی میں حقیقی دہشت گرد ایم کیوایم کے کارکنان پر تشدد ، دفاتر پر حملے اور چادر و چار دیواری کی پامالی کررہے ہیں لیکن پولیس وانتظامیہ کی جانب سے ان حقیقی دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے ۔

7/19/2024 12:19:21 PM