Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سہیل مشہدی، رفیق اجمیری اور راحیل فہیم خان سمیت سات گرفتارشدگان کی رہائی کی خوشی میں حیدرآباد میں جشن


سہیل مشہدی، رفیق اجمیری اور راحیل فہیم خان سمیت سات گرفتارشدگان کی رہائی کی خوشی میں حیدرآباد میں جشن
 Posted on: 5/20/2016
سہیل مشہدی، رفیق اجمیری اور راحیل فہیم خان سمیت سات گرفتارشدگان کی رہائی کی خوشی میں حیدرآباد میں جشن
ذمہ داران وکارکنان نے رہائی پانے والوں کو پھولوں کے ہارپہنائے،پرجوش نعرے لگائے ، خوشی کے گیت گائے اوراپنی نشستوں سے کھڑے ہوکرانہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا
الطاف بھائی کی محبت اور شفقت ہم پر قرض ہے اور اس قرض کو اتارنا ہم پر فرض ہوچکا ہے ،سہیل مشہدی
جس قوم کو قائد تحریک الطاف حسین جیسا رہنما مل جائے اس تحریک کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی ،رفیق اجمیری
تمام تر مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود ہمارے حوصلے آج بھی جواں ہیں ، راحیل فہیم
حیدرآباد۔۔۔19، مئی2016ء
ایم کیوایم حیدرآبادزونل کمیٹی کے ارکان سید سہیل مشہدی، رفیق اجمیری اور راحیل فہیم خان سمیت سات گرفتارشدگان کی رہائی کی خوشی میں آج حیدرآباد میں جشن منایاگیا جس میں ایم کیوایم حیدرآباد کی زونل کمیٹی کے ارکان، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، منتخب بلدیاتی نمائندوں، شعبہ خواتین ، ایلڈرز ونگ ، اے پی ایم ایس او، لیگل ومیڈیکل ایڈ کمیٹی ، لیبرڈویژن ، سوشل میڈیا اور دیگر شعبہ جات کے ارکان اور کارکنان نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر تمام ذمہ داران اورکارکنان نے رہا ہونے والے ذمہ داران وکارکنان کوان کی ہمت وجرات اور ثابت قدمی پر پھولوں کے ہارپہنائے،قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں پرجوش نعرے لگائے ، خوشی کے گیت گائے اوراپنی نشستوں سے کھڑے ہوکرانہیں زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔ذمہ داران اورکارکنان کے فلک شگاف نعروں اور پرجوش تالیوں کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔
اجتماع کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم حیدرآباد کی زونل کمیٹی کے رکن سید سہیل مشہدی نے کہاکہ گرفتاری کے بعدہمارے ساتھ جس طرح کا بہیمانہ سلوک کیاگیا اس سے ہمیں امیدنہیں تھی کہ ہم زندہ واپس آئیں گے لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم، آپ کی خصوصی محبت ودعاؤں اور کارکنان وعوام کے اتحاد نے ہماری رہائی کو یقینی بنایا ۔ خاص طورپر آپ نے دوروز تک جس طرح ہماری اورہمارے اہل خانہ کی رات دن خبرگیری کی ہے اس کیلئے ہمارے پاس شکریہ کے الفاظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ الطاف بھائی، آپ کی محبت اور شفقت ہم پر قرض ہے اور اس قرض کو اتارنا ہم پر فرض ہوچکا ہے ، ہم آپ اور پوری قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ جب تک ہمارے جسم میں جان ہے ہم تحریک اور قائد تحریک سے عہدوفا نبھاتے رہیں ۔ اجتماع سے زونل کمیٹی کے رکن محمد رفیق اجمیری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جس قوم کو قائد تحریک جناب الطاف حسین جیسا رہنما مل جائے اس تحریک کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی ، قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت مظلوم عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے ، قائد تحریک نے ہمیشہ ہرساتھی کا خیال رکھا ہے اور ہم الطاف بھائی کی محبت کسی احسان سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ، آنے والی نسلوں کی بقاء کی ضمانت ہے اور اس تحریک کی حفاظت کرنا ہرمخلص ساتھی کا فرض ہے۔زونل کمیٹی رکن راحیل فہیم خان نے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیں ماں باپ کا پیاردیکر نہ صرف ہمیں بلکہ ہمارے اولادوں کو بھی اپنی محبت کا اسیربنالیا ہے ، ہمیں حقیقتاً موت کے منہ میں دھکیل دیاگیا تھا لیکن یہ صرف الطاف بھائی کی محبت کا نتیجہ ہے کہ آج ہم زندہ ہیں جس پر میں انہیں سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں یقین دلاتا ہوں کہ تمام تر مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود ہمارے حوصلے آج بھی جواں ہیں اور ہمار ا سر کٹ تو سکتا ہے لیکن ہم اپنے ضمیر کا سود ا ہرگز نہیں کرسکتے ۔رہائی پانے والے دیگر کارکنان نے اپنے جذبات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ حق پرستی کی جدوجہد میں چاہے کتنی ہی مشکلات کیوں نہ آئے ، چھاپے گرفتاریاں ہمیں اپنے قائد اور تحریک سے دور نہیں کرسکتیں ۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین نے تمام ذمہ داران کو شاباش دیں اور ان کے عزم وحوصلے پرانہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔ بعدازاں رہائی پانے والے ذمہ داران وکارکنان نے اجتماع میں شریک خواتین کارکنان ، بزرگوں اورکارکنان پرگلپاشی بھی کی ۔


7/19/2024 12:19:20 PM