Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم اور پاکستان ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہے کیونکہ ایم کیو ایم پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کی نمائندہ جماعت ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار


ایم کیو ایم اور پاکستان ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہے کیونکہ ایم کیو ایم پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کی نمائندہ جماعت ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 5/18/2016
ایم کیو ایم اور پاکستان ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہے کیونکہ ایم کیو ایم پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کی نمائندہ جماعت ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار
ایم کیو ایم پاکستان کی واحد جماعت ہے کہ جس کے کسی بھی نمائندے کا نام پانامالیکس میں شامل نہیں ہے جبکہ باقی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں خواہ وہ حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں ان کے نام پانامہ لیکس میں موجود ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار
2018ء میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل اگر پاکستان میں غیر جانبدارانہ، منصفانہ اور شفاف مردم شماری ہوجائے تو کراچی کے عوام کا ایک درینہ مسئلہ حل ہوجائے گا ۔ ڈاکٹر فاروق ستار
پاکستان کی ترقی کیلئے لازم ہے کہ کراچی میں ترقی ہو کیونکہ کراچی کی ترقی پورے پاکستان سے مسلک ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
قیام پاکستان کے وقت 20 لاکھ جانوں کا نذرانہ ہو یا 70ء میں پاکستان کو بچانے کیلئے 7 لاکھ جانوں کا نذرانہ ہو اردو بولنے والوں نے ہمیشہ قربانیاں دی ہے اور اب بھی دے رہے ہیں۔ نامزد حق پرست امیدوار پی ایس 106 محفوظ یار خان
ہم اردو بولنے والے پاکستان کے رکھوالے ہیں، جب بھی ملک پر برا وقت آیا ہم نے ہراول دستے کا بھرپور کردار ادا۔ نامزد حق پرست امیدوار پی ایس 117 میجر (ر) قمر عباس 
PS-106 اور PS-117 پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے تحت لیاقت آباد اپسرا اپارٹمنٹ اور امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن کوارٹر پر منعقدہ انتخابی جلسے کے شرکاء سے خطاب
کراچی ۔۔۔ 18؍ مئی 2016ء
سندھ صوبائی اسمبلی کی نشستوں PS-106 اور PS-117 پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم کے نامزد امیدواران محفوظ یار خان اور میجر (ریٹائرڈ) قمر عباس رضوی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے تحت لیاقت آباد اپسرا اپارٹمنٹ اور امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن کوارٹر پر منعقدہ انتخابی جلسے منعقد کئے گئے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار نے PS-106 اور PS-177 کے انتخابی جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی واحد جماعت ہے کہ جس کے کسی بھی نمائندے کا نام پانامالیکس میں شامل نہیں ہے جبکہ باقی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں خواہ وہ حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں ان کے نام پانامہ لیکس میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر منی لانڈرنگ کا الزام لگانے والے خواہ وہ پی ٹی آئی ، مسلم لیگ یا پیپلز پارٹی ہو ان کی خود کئی کئی آف شور کمپنیوں ہیں اور سب جانتے ہیں کہ یہ آف شور کمپنیاں کی بنیاد کرپشن، ٹیکس چوری، بدعنوانی، کک بیکس وغیرہ کے ذریعے غریب عوام کی خون پسینے کی چورائی ہوئی رقم پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پاکستان ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہے کیونکہ ایم کیو ایم پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کی نمائندہ جماعت ہیں لیکن پھر بھی ہم پر ہی شک کیا جارہا ہے، غداری کے الزامات اور ہمیں ہی بار بار گرفتار کیا جارہا ہے لیکن اج تک کوئی بھی الزام ثابت نہیں کیا جاسکا۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل اگر پاکستان میں غیر جانبدارانہ، منصفانہ اور شفاف مردم شماری ہوجائے تو کراچی کے عوام کا ایک درینہ مسئلہ حل ہوجائے گا کیونکہ مردم شماری کی تحریک دراصل قائد اعظم کے پاکستان کو بچانے کی تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ یار خان اور میجر (ر) قمر عباس رضوی قائد تحریک محترم الطاف حسین کی تعلیمات کے مطابق دیگر حق پرست اراکین اسمبلی کے ہمراہ نہ صرف کراچی بلکہ پورے پاکستان کی شفاف مردم شماری کے لیے سندھ اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے لازم ہے کہ کراچی میں ترقی ہو کیونکہ کراچی کی ترقی پورے پاکستان سے مسلک ہے، اگر کراچی چلے گا تو پاکستان چلے گا اور اگر کراچی نہیں چلے گا تو پاکستان بھی نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ 60ء کی دہائی میں پاکستان ایشین ٹائیگر تھا جبکہ جاپان ہمارے بعد دوسرے نمبر پر تھا پر افسوس کہ آج پاکستان ایشیاء کی بلی بھی نہیں ہے۔ اس موقع پر پی ایس 106 کے نامزد حق پرست امیدوار محفوظ یار خان نے لیاقت آباد اپسرا اپارٹمنٹ پر انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کے وقت 20 لاکھ جانوں کا نذرانہ ہو یا 70ء میں پاکستان کو بچانے کیلئے 7 لاکھ جانوں کا نذرانہ ہو اردو بولنے والوں نے ہمیشہ قربانیاں دی ہے اور اب بھی دے رہے ہیں۔ اس موقع پر امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن کوارٹر پر منعقدہ انتخابی جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نامزد حق پرست امیدوار میجر (ر) قمر عباس رضوی نے کہا کہ ہم اردو بولنے والے پاکستان کے رکھوالے ہیں، جب بھی ملک پر برا وقت آیا اردو بولنے والوں نے اس کے تحفظ کیلئے قربانیاں دیتے ہوئے ہراول دستے کا بھرپور کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مقتدر حلقے یہ کیوں نہیں سمجھتے یہ انھیں لوگوں کی اولادیں ہیں جنہوں نے 20 لاکھ جانوں کا نذرانہ دے کر اور اپنا سب کچھ پاکستان کے نام پر لٹا کر پاکستان بنایا تھا اور مستقبل میں بھی کبھی ضرورت پڑی تو ہم ایک بار پھر ملک کی حفاظت کیلئے پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار، نامزد امیدواران محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس رضوی، حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمود عبدالرزاق، ایم کیو ایم سی ای سی کے ذمہ داران، مختلف یوسیز و ٹاؤنز کے ذمہ داران و کارکنان سمیت بڑی تعداد میں اہل محلہ نے شرکت کی۔ 
PS-117

PS-106

  مزید تصاویر پی ایس 106   پی ایس 117

4/20/2024 6:55:36 AM