Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کے الیکٹرک موسم گرما میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کرے اور لوڈشیڈنگ کے روزانہ کے شیڈول میں بھی کمی لائے، حق پرست اراکین قومی اسمبلی


کے الیکٹرک موسم گرما میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کرے اور لوڈشیڈنگ کے روزانہ کے شیڈول میں بھی کمی لائے، حق پرست اراکین قومی اسمبلی
 Posted on: 5/17/2016
کے الیکٹرک موسم گرما میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کرے اور لوڈشیڈنگ کے روزانہ کے شیڈول میں بھی کمی لائے، حق پرست اراکین قومی اسمبلی 
’’کے الیکٹرک‘‘ کو موسم گرما سے قبل ہی بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں اور سپلائی کے نظام کی درستگی کا کام کرلینا چاہئے تھا ، ارکان قومی اسمبلی 
الیکٹرک کی انتظامیہ کو موسم گرما میں بجلی کی تسلسل کے فراہمی کو یقینی بنانے کا پابند کیاجائے اور شہریوں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے جلد از جلد نجات دلائی جائے ، ارکان قومی اسمبلی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔17،مئی2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین قومی اسمبلی نے شدید گرمی کے موسم میں کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کے الیکٹر ک کی جانب سے مختلف حیلوں اور بہانوں سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شہر بھر میں جاری ہے جس کے باعث شہر میں پانی کا بحران بھی شدت اختیار کرتا جارہا ہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ’’کے الیکٹرک‘‘ کو موسم گرما سے قبل ہی بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں اور سپلائی کے نظام کی درستگی کا کام کرلینا چاہئے تھا لیکن ماضی کی روش کو برقرار رکھتے ہوئے کے الیکٹر ک اس مرتبہ بھی اپنے دعوؤں میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک جانب عوام کے الیکٹرک انتظامیہ کی من مانیاں جھیل رہے ہیں ، زائد بلنگ کو برداشت کررہے ہیں اور دوسری جانب عوام کو بجلی کی فراہمی میں انصاف سے کام نہیں لیاجارہا ہے جس کے باعث آئے روز شہر کے کسی نہ کسی علاقے میں عوام بجلی کی لوڈشیڈنگ پر احتجاج کرتے دکھائی دے رہے ہیں لیکن کے الیکٹر ک کی انتظامیہ اور حکومت وقت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شدید گرمی کے موسم میں بھی عوام کو جب بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم رکھاجائے گا تو عوام سوچنے میں حق بجانب ہیں کہ وہ کے الیکٹرک کے بلوں کی مد میں بھاری رقوم آخر کیونکر ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک موسم گرما میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کرے اور لوڈشیڈنگ کے روزانہ کے شیڈول میں بھی کمی لائے اورموسم گرما میں شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنانے کی پالیسی ترک کردے ۔ حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل دورانیئے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے ، کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو موسم گرما میں بجلی کی تسلسل کے فراہمی کو یقینی بنانے کا پابند کیاجائے اور شہریوں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے جلد از جلد نجات دلائی جائے ۔ 

7/19/2024 12:16:38 PM