Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومتی ارکان اسمبلی اورمحکمہ آب پاشی کے کرپٹ افسران کی ملی بھگت سے میرپورخاص میں قابل کاشت زمینوں کو پانی کی عدم فراہمی قابل مذمت ہے،ڈاکٹرفاروق ستار


حکومتی ارکان اسمبلی اورمحکمہ آب پاشی کے کرپٹ افسران کی ملی بھگت سے میرپورخاص میں قابل کاشت زمینوں کو پانی کی عدم فراہمی قابل مذمت ہے،ڈاکٹرفاروق ستار
 Posted on: 5/16/2016
حکومتی ارکان اسمبلی اورمحکمہ آب پاشی کے کرپٹ افسران کی ملی بھگت سے میرپورخاص میں قابل کاشت زمینوں کو پانی کی عدم فراہمی قابل مذمت ہے،ڈاکٹرفاروق ستار
1952ء کے آرڈیننس کے تحت چاول کی فصل کاشت کرنے پر پابندی عائد ہے، ڈاکٹرفاروق ستار
حکومت کے بااثر ارکان اسمبلی کی جانب سے غیرقانونی طورپر چاول کی فصل کی کاشت کیلئے پانی استعمال کیاجارہا ہے، ڈاکٹرفاروق ستار
میرپورخاص اورزیریں سندھ کے آبادگار کئی دنوں سے محکمہ آب پاشی کے دفترکے سامنے احتجاج کررہے ہیں، ڈاکٹرفاروق ستار
پانی کی غیرقانونی تقسیم کے عمل سے میرپورخاص شہر کے عوام کو پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، ڈاکٹرفاروق ستار
پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے آبادگاروں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کیاجائے، فاروق ستار
میرپورخاص شہر میں پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں،ڈاکٹرفاروق ستار
کراچی۔۔۔16،مئی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے حکومتی ارکان اسمبلی اورمحکمہ آب پاشی کے کرپٹ افسران کی ملی بھگت سے میرپورخاص میں قابل کاشت زمینوں کو پانی کی عدم فراہمی اور میرپورخاص کے شہریوں کو پینے کے پانی سے محروم کرنے کے عمل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاکہ1952ء کے آرڈیننس کے تحت چاول کی فصل کاشت کرنے پر پابندی عائد ہے لیکن حکومت کے بااثر ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی جانب سے غیرقانونی طورپر چاول کی فصل کی کاشت کیلئے پانی استعمال کیاجارہا ہے جس کے باعث میرپورخاص ڈسٹرکٹ اور سندھ کے زیریں علاقوں میں قابل کاشت زمینوں کو پانی کی شدیدقلت پیدا ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پانی کی اس قلت کے خلاف میرپورخاص اورزیریں سندھ کے آبادگاروں کی جانب سے گزشتہ کئی دنوں سے محکمہ آب پاشی کے دفتر کے سامنے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے لیکن ڈائریکٹرمحکمہ آب پاشی کی جانب سے اس احتجاج کا کوئی نوٹس نہیں لیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ نارا کینال میں پانی کی مناسب مقدار کی موجودگی کے باوجود پانی کی غیرقانونی تقسیم کے عمل سے میرپورخاص شہر کے عوام کو پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے اورانہیں پینے کے پانی کے حصول کیلئے دوردرازکے علاقوں میں جاناپڑتا ہے لیکن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس کا بھی کوئی نوٹس نہیں لیاجارہا ہے ۔ ڈاکٹرفاروق ستار نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیاکہ حکومتی ارکان اسمبلی اورمحکمہ آب پاشی کے افسران کی ملی بھگت سے میرپورخاص ڈسٹرکٹ اور صوبے کے دیگرزیریں علاقوں میں قابل کاشت زمینوں کیلئے آباد گاروں کوپانی سے محروم کرنے کا نوٹس لیاجائے ، پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم کے ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے، پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے آبادگاروں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کیاجائے اور میرپورخاص شہر میں پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں ۔

7/19/2024 12:22:58 PM