Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی بڑا شہر ہے پوری دنیا میں بڑے شہر ملک کی قیادت کرتے ہیں، پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف


کراچی بڑا شہر ہے پوری دنیا میں بڑے شہر ملک کی قیادت کرتے ہیں، پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف
 Posted on: 5/15/2016
کراچی بڑا شہر ہے پوری دنیا میں بڑے شہر ملک کی قیادت کرتے ہیں، پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف
کسی استاد کیلئے اس سے زیادہ خوش کن لمحہ کوئی نہیں ہوسکتا جس لمحے وہ محسوس کرے کہ آج وہ اپنے شاگرد کے پیچھے اس کی انگلی پکڑ کر چل سکتا ہے، پروفیسر ڈاکٹر حسن عارف 
کراچی شہر اپنے مسائل کا حل نکال لے گا جنہوں نے اس کے خلاف منصوبے بنائے وہ ان کی بھول ہے ، پروفیسر ڈاکٹر حسن عارف 
کراچی کا اپنا سماجی ڈھانچہ ہے اسکی سوشل انجینئرنگ کرنے کے نتائج کبھی مثبت نہیں نکلیں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر حسن عارف
یہ شہر دوسروں کی قیادت کیا کرتاتھا لیکن آج کراچی شہر کے اپنے امور و معاملات کے اندر اس کاعمل دخل نہیں ہے ، پروفیسر ڈاکٹر حسن عارف 
کراچی آزاد انسانوں کا سماج ہے جس کو کوئی طاقت اس کی منزل سے نہیں روک سکتی ، اس شہر کے باسیوں نے اپنے مسائل کے حل کا فیصلہ عقلی بنیاد پر کیا ہے ، پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف 
ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر شمولیت کے موقع پر مبارکبا د دینے کیلئے جمع ہونے والے کارکنان و عوام کے اجتماع سے خطاب 
کراچی ۔۔۔15، مئی 2016ء 
جامعہ کراچی کے معروف استاد،پروفیسر اورکہہ مشق شخصیت کے مالک پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف نے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے ۔ یہ اعلان انہوں نے اتوار کو ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد پر منعقدہ پرہجوم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو انہیں ایم کیوایم میں شمولیت پر مبارکباد دینے کیلئے نائن زیرو پر جمع ہوا تھا۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ، دپٹی کنوینرز کہف الواریٰ ،سید شاہدپاشا، اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور کارکنان کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف نے نائن زیرو پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی استاد کیلئے اس سے زیادہ خوش کن لمحہ کوئی نہیں ہوسکتا جس لمحے وہ محسوس کرے کہ آج وہ اپنے شاگرد کے پیچھے اس کی انگلی پکڑ کر چل سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات کہی جارہی ہے کہ لوگ جناب الطاف حسین کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں ،بعض ناعاقبت اندیش لوگوں کے منصوبے کچھ بھی کیوں نہ ہوں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ہم دکھائیں کہ یہ شہر جناب الطاف حسین کا ہاتھ چھوڑ نہیں رہا ہے بلکہ لوگ جو ق در جوق جناب الطاف حسین کے ہاتھ کو تھام رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی شہر بہت بڑا شہر ہے جنہوں نے اس شہر کے خلاف منصوبے بنائے ہیں وہ ان کی بھول ہے کہ وہ کراچی کو تباہ کردیں بالآخر کراچی شہر اپنے مسائل کا حل نکال لے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ کراچی بڑا شہر ہے پوری دنیا کے اندر بڑے شہراپنے ملک کی قیادت کرتے ہیں ، لندن شہر برطانیہ کا قائد شہر ہے ۔ جو کچھ بھی لندن میں ہوتا ہے وہ برطانیہ میں ہوتا ہے ۔ اسی طرح سے دوسرے بڑے شہر ہیں جو وہاں بات طے ہوتی ہے اسے فالو کیاجاتا ہے لیکن کراچی میں صورتحال مختلف ہے ، اس کی وجوہات علیحدہ ہیں ، یہ شہر دوسروں کی قیادت کیا کرتاتھا لیکن آج کراچی شہر کے اپنے امور و معاملاتکے اندر اس کا اپنا دخل نہیں ہے ،یہ شہر اپنے امور و معاملات کا فیصلہ نہیں کرسکتا اور کسی اور میں بھی یہ استطاعت نہیں کہ اس کے مسائل کی طرف دھیان دے سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے باوجود تمام لوگ یہ پہچانتے ہیں کہ کراچی شہر پورے ملک کا معاشی اور سیاسی ایندھن ہے ، اتنا ماننا کافی نہیں ہے ، یہ شہر معاشی ہی نہیں سماجی انجن بھی ہے ، سماجی ایندھن اس معنوں میں ہے کہ یہاں سب امیری ، غلامی کے بندھن سے آزاد ہیں ، یہاں کوئی شخص کسی سے یہ نہیں پوچھ سکتا کہ تم کس کے بندے ہو، یہاں تمام رشتے آزاد ہیں اور صرف عقل اور فہم کی بنیاد پر فیصلے کئے جاتے ہیں اور کوئی یہاں کسی سے مستقل بندھا ہوا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ آزاد انسانوں کا سماج ہے جس کو کوئی طاقت اس کی منزل سے نہیں روک سکتی ، اس شہر کے باسیوں نے اپنے مسائل کے حل کا فیصلہ عقلی بنیاد پر کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس شہر میں مختلف قومیتوں کے لوگ آتے ہیں ابتداء میں لڑتے ہیں اور پٹ کر ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہتے ہیں اور مختلف قومیتیں مارکھا کریکجا ہوتی جاتی ہیں ، کوئی سمجھے کہ وہ فلاں کو فلاں سے لڑا دے گا یہ بھول ہے لڑنے والے متحد ہوتے جائیں گے ، کراچی کراچی والوں کا رہے گا اور جو اس خوش فہمی میں مبتلا ہیں کہ وہ کراچی والوں کو لڑا دیں گے اور اس کی تنظیم کے قدم اکھاڑ دیں گے وہ بہت بڑی بھول پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی شہر وہ شہر ہے جس نے آزاد طریقوں سے جمہوریت کو مختلف اشکال دی ہیں ، کراچی کا مسئلہ بھی اس بڑے شہر کے اندر حل ہوجائے گا ، مسئلے ہوتے ہی حل کرنے کیلئے ہیں اور دنیا کا وجود اس کا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی شہر اتنا بڑا شہر ہے اور کسی کو تصور بھی نہیں اس کا کیا مفہوم ہے ۔ یہ شہر معاشی ، سماجی اورسیاسی ایندھن نہیں بلکہ تصورات ، آئیڈیاز کا بھی انجن ہے ،انسان زندگی میں جو کام کرتا ہے اور اس کی جو خوشبو نکلتی ہے وہ انسان کے تصورات ہوتے ہیں ، ان تصورات میں معاشی ، سماجی اور سیاسی ایندھن کو تیز کرنے کے بیج موجود ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی شہر سے کسی کو استفادہ کرنا ہے تو یہ سمجھ کر نہ کرے کہ یہ بڑا معاشی ایندھن ہے بلکہ اس کے سیاسی ، سماجی اور معاشی تصورات کو مستعار لیں ۔انہوں نے ایم کیوایم میں اپنی شمولیت پر جناب الطاف حسین کی جانب سے انہیں ویلکم کرنے پر کہاکہ جناب الطاف حسین نے جن الفاظ میں مجھے ویلکم کیایقین کریں پتہ نہیں کس ردعمل کا اظہار کروں اور میری زبان تو جیسے گم ہی ہوگئی ہے ۔
تصاویر

7/19/2024 12:19:31 PM