Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآباد زون آفس ، ذمہ داران و کارکنان کے گھروں پر چھاپے وگرفتاریوں اور خواتین کے بے حرمتی کے خلاف ایم کیوایم حیدرآباد ، ٹنڈوالہ یار ، میر پور خاص ، نوابشاہ اور سانگھڑ زون کے زیرا ہتمام پریس کلبوں پر احتجاجی مظاہرے


حیدرآباد زون آفس ، ذمہ داران و کارکنان کے گھروں پر چھاپے وگرفتاریوں اور خواتین کے بے حرمتی کے خلاف ایم کیوایم حیدرآباد ، ٹنڈوالہ یار ، میر پور خاص ، نوابشاہ اور سانگھڑ زون کے زیرا ہتمام پریس کلبوں پر احتجاجی مظاہرے
 Posted on: 5/15/2016
حیدرآباد زون آفس ، ذمہ داران و کارکنان کے گھروں پر چھاپے وگرفتاریوں اور خواتین کے بے حرمتی کے خلاف ایم کیوایم حیدرآباد ، ٹنڈوالہ یار ، میر پور خاص ، نوابشاہ اور سانگھڑ زون کے زیرا ہتمام پریس کلبوں پر احتجاجی مظاہرے 
احتجاجی مظاہروں کے شرکاء نے ایم کیوایم کے رہنماؤں سہیل مشہدی ، رفیق اجمیری اور راحیل فہیم کی غیرقانونی گرفتاریوں کے خلاف پرجوش نعرے بازی کی اور ان کی جلد رہائی کا مطالبہ کیا
احتجاجی مظاہروں میں رابطہ کمیٹی کے ارکان گلفراز خان خٹک ، محفوظ یار خان ، اراکین اسمبلی ، شعبہ جات اور ذمہ داران و کارکنان 
کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت 
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے بجائے رینجرز نے بلا وارنٹ ایم کیو ایم حیدرآباد زونل آفس اور کارکنان کے گھروں میں گھس کر ماؤں ، بہنوں کی بے حرمتی اور بزرگوں سے بہیمانہ سلوک کیا، رابطہ کمیٹی ارکان گلفراز خان خٹک ، محفوظ یار خان 
حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، میرپورخاص، سکھر، نوابشاہ، سانگھر ۔۔۔ 15؍ مئی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد ، ٹنڈو الہ یار ، میر پور خاص ، سکھر ، نوابشاہ اور سانگھڑ زون کے زیراہتمام حیدرآباد میں ایم کیوایم کے زونل آفس پر چھاپے ، ذمہ داران و کارکنان کے گھروں پر بلاجواز چھاپے و گرفتاریوں اور خواتین کی بے حرمتی کے واقعات کے خلاف شہر کے پریس کلبوں کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ احتجاجی مظاہروں کے شرکاء نے ایم کیوایم کے رہنماؤں سہیل مشہدی ، رفیق اجمیری اور راحیل فہیم کی غیرقانونی گرفتاریوں کے خلاف پرجوش نعرے بازی کی اور ان کی جلد رہائی کا مطالبہ کیا ۔ مظاہروں کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر حیدرآباد زون پر آفس ، ذمہ داران و کارکنان کے گھروں پر بلاجواز چھاپے و گرفتاریوں اور خواتین کی بے حرمتی کے واقعات کے خلاف مذمتی کلمات اور نعرے درج تھے ۔ ایم کیوایم حیدآباد زون کے زیرا ہتمام احتجاجی مظاہرہ حیدرآباد پریس کلب کے باہر ہوا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان محفوظ یار خان ، گلفراز خان خٹک، حق پرست ارکان قومی اسمبلی اقبال قادری ، وسیم احمد ، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی راشد خلجی ، صابر قریشی ، دلاور قریشی ، عائشہ آفتاب ، رانا انصار اور ایم کیوایم حیدرآباد زون کے انچارج ظفرخان اور زونل کمیٹی کے اراکین ، شعبہ خواتین کی ذمہ داران، ایلڈرزونگ کے اراکین ، میڈیکل و لیگل ایڈ کمیٹی کے اراکین ، سیکٹر و یونٹوں کے ذمہ داران و کارکنان نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔ اسی طرح ایم کیوایم میر پور خاص زون کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ میر پور خاص پریس کلب کے باہر ہوا جس میں زونل انچارج مجیب الحق و اراکین زونل کمیٹی ، تمام یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان، حق پرست ایم پی اے ڈاکٹر ظفر کمالی نے شرکت کی ۔ایم کیوایم نوابشاہ زون کے تحت احتجاجی مظاہرہ نوابشاہ پریس کلب کے باہر ہوا جس کی سربراہی زونل انچارج عبد المجید ایڈووکیٹ اور اراکین نے کی ۔ ایم کیوایم سکھر زون کے زیرا ہتمام احتجاجی مظاہرہ سکھر پریس کلب کے باہر ہوا جس میں حق پرست ارکان سندھ اسمبلی سلیم بندھانی ، دیوان چند چاؤلہ ، زونل انچارج شہزاد گلفام اور اراکین نے شرکت کی ۔ ایم کیوایم سانگھڑ زون کے احتجاجی مظاہرہ ٹنڈو آدم پریس کلب کے باہر منعقد ہوا جس کی سربراہی زونل انچارج عارف شیخ ، جوانٹ انچارج اسرار قریشی اور اراکین نے کی ۔ اسی طرح ایم کیوایم ٹنڈو الہ یار زون کے تحت ٹنڈو الہ یار پریس کلب کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں جوائنٹ انچارجز ، اراکین ، سیکٹر، یونٹ اور مختلف شعبہ جات کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ حیدآباد میں احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ارکان محفوظ یار خان اور گلفراز خان خٹک نے کہا کہ سرکاری سرپرستی میں ضمیر فروش ٹولے کے مسلح افراد نے گذشتہ دنوں حیدرآباد میں ایم کیو ایم زونل آفس پر حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کی اور پنجرہ پول کے قریب ایم کیو ایم کا یونٹ آفس نذر آتش کردیا لیکن ان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے بجائے رینجرز نے بلا وارنٹ ایم کیو ایم حیدرآباد زونل آفس اور کارکنان کے گھروں میں گھس کر ماؤں ، بہنوں کی بے حرمتی اور بزرگوں سے بہیمانہ سلوک کیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ ان گرفتاریوں اور مظالم سے ایم کیوایم کے کارکنان کو خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا ، حق پرستانہ جدوجہد کی پاداش میں حیدرآباد کے کارکنان و عوام جن مظالم کا شکار ہیں ہم انہیں یقین دلاتے ہیں وہ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں اورملک بھر کے کارکنان و عوام ان ظالمانہ ہتھکنڈوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے رہے ہیں چاہے اس کے کوئی بھی نتائج کیوں نہ بھگتنا پڑیں ۔ گلفراز خان خٹک اور محفوظ یار خان نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور کور کمانڈر سندھ لیفٹننٹ جنرل نوید مختار سے مطالبہ کیا کہ وہ حیدرآباد زون آفس ، ذمہ ادران و کارکنان کے گھروں پر چھاپے اور بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرائیں ، ایم کیوایم کے سیاسی اور جمہوری حقوق غضب کرنے کے عمل کو رکوائیں اور تمام گرفتار شدگان کو فی الفور ہا کریں 

7/19/2024 12:23:19 PM