Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

منہاج قاضی کو شاہدحامد قتل کیس میں ملوث کر ناقابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


منہاج قاضی کو شاہدحامد قتل کیس میں ملوث کر ناقابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 5/15/2016
منہاج قاضی کو شاہدحامد قتل کیس میں ملوث کر ناقابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
منہاج قاضی نے آج مجسٹریٹ کے سامنے خودبتایاکہ سرکاری حراست میں ان پر تشددکیاگیا لیکن ان کی بات پر کوئی توجہ نہیں دی گئی
منہاج قاضی پر سرکاری حراست میں بہیمانہ تشددکرکے ان سے اپنی مرضی کے بیانات لئے گئے ہیں ۔رابطہ کمیٹی
شاہدحامدکی بیوہ اپنے بیان اورٹی وی انٹرویوزمیں خود کہہ چکی ہیں کہ میں نے شاہدحامدپر فائرنگ کرتے ہوئے کسی کونہیں دیکھا لیکن
یہ انتہائی حیرت کی بات ہے کہ وہ آج منہاج قاضی کوشناخت کررہی ہیں
منہاج قاضی پر سرکاری حراست میں تشدد بند کیاجائے،تشددکے ذریعے من پسندبیان لے کر انہیں جھوٹے مقدمہ میں ملوثکرنے کی کوشش بند کی جائے
منہاج قاضی کافوری طورپر میڈیکل چیک اپ کرایاجائے اوران کے ساتھ قانون کے مطابق پیش آیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی کی چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس انورظہیرجمالی سے اپیل
کراچی ۔۔۔ 14 مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے کارکن منہاج قاضی کو شاہدحامدکے قتل کیس میں ملوث کرنے کی شدیدمذمت کی ہے۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ منہا ج قاضی کوشاہدحامد کے قتل کیس میں غلط طورپرملوث کیا جارہاہے اورآج جب منہاج قاضی کوجوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تو انہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے خودبتایاکہ سرکاری حراست میں ان پر تشددکیاگیا لیکن یہ بات افسوسناک ہے کہ مجسٹریٹ نے ان کی بات پر کوئی توجہ نہیں دی ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ منہاج قاضی کے بیان سے صاف ظاہرہے کہ سرکاری حراست میں بہیمانہ تشددکرکے سرکاری اہلکاروں نے ان سے اپنی مرضی کے بیانات لئے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شاہدحامدکی بیوہ اس کیس کی تفتیش کے سلسلے میں اپنے بیان میں کہہ چکی ہیں کہ میں نے شاہدحامدپر فائرنگ کرتے ہوئے کسی کونہیں دیکھااور اپنے کئی ٹی وی انٹرویوزمیں بھی وہ اس بات کودہراچکی ہیں لیکن یہ انتہائی حیرت کی بات ہے کہ وہ آج منہاج قاضی کوشناخت کررہی ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اس صورتحال سے تشددکے ذریعے لئے گئے بیانات اورشناختی پریڈ کے ذریعے منہاج قاضی کوجھوٹے مقدمے میں ملوث کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ جس طرح ایم کیوایم کے دیگرکارکنوں پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے اورتشددکے ذریعے ان سے بیانات لئے گئے اسی طرح منہاج قاضی پر بھی تشدد کرکے ان پر مقدمہ قائم کیاگیا۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ منہاج قاضی پر سرکاری حراست میں تشدد بند کیاجائے اور تشددکے ذریعے من پسندبیان لے کر انہیں جھوٹے مقدمہ میں ملوث کرنے کی کوشش بند کی جائے اورایم کیوایم کے کارکنوں کے ساتھ کیا جانے والا ظالمانہ سلوک بندکیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس انورظہیرجمالی سے اپیل کی کہ منہاج قاضی کافوری طورپر میڈیکل چیک اپ کرایاجائے اوران کے ساتھ قانون کے مطابق پیش آیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ منہاج قاضی اورایم کیوایم کے دیگراسیرکارکنوں پر سرکاری حراست میں تشددکے خلاف آوازبلندکریں۔ 

7/19/2024 12:29:31 PM