Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آفتاب احمد شہید کے بہیمانہ قتل کی شفاف تحقیقات سے ایم کیوایم کو ظلم جبر اور تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے حقائق دنیا کے سامنے آئیں گے، انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی مسعود محمود اور اراکین


آفتاب احمد شہید کے بہیمانہ قتل کی شفاف تحقیقات سے ایم کیوایم کو ظلم جبر اور تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے حقائق دنیا کے سامنے آئیں گے، انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی مسعود محمود اور اراکین
 Posted on: 5/10/2016
آفتاب احمد شہید کے بہیمانہ قتل کی شفاف تحقیقات سے ایم کیوایم کو ظلم جبر اور تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے حقائق دنیا کے سامنے آئیں گے، انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی مسعود محمود اور اراکین 
پاکستان کے میڈیا کو ایم کیوایم کے کارکنان کا ماورائے عدالت اور انہیں لاپتا کئے جانے کا کیا علم نہیں ہے اور وہ کیوں اپنے پیشہ وارانہ فرائض سے نظریں چرا رہا ہے ، سندھ تنظیمی کمیٹی انچارج و اراکین 
جنرل راحیل شریف نے آفتاب احمد شہید کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لیکر اور اس کی شفاف تحقیقات کا حکم دیکر ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک میں انصاف کی فراہمی اور ظلم و جبر اور تشدد کا عملی طور پر خاتمہ چاہتے ہیں، انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی و اراکین 
کراچی ۔۔۔10، مئی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج مسعود محمود اور اراکین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکن اور رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر آفتاب احمد کی رینجرز کی تحویل میں انسانیت سوز تشدد سے قتل کی شفاف تحقیقات کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ آفتاب احمد شہید کے بہیمانہ قتل کی شفاف تحقیقات سے ایم کیوایم کو ظلم جبر اور تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے حقائق دنیا کے سامنے آئیں گے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ آفتاب احمد شہید کسی ایف آئی آر ، جے آئی ٹی میں نامزد نہیں تھے لیکن اس کے باوجود انہیں رینجرز نے ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کرنے کے بعد 90روز کا ریمانڈ کر چند گھنٹوں میں بھی بد ترین اورانسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرڈالا اور اس قتل پر ملکی و بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے جو حقائق بیان کئے ہیں ان حقائق کی اصل تہہ تک پہنچنے اور اس میں ملزمان اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دیکر ہی انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے 50سے زائد کارکنان کوآفتاب احمد شہید کی طرح گرفتاریوں کے بعد سرکاری عقوبت خانوں میں بد ترین تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا جاچکا ہے جبکہ 170سے زائد کارکنان گرفتاریوں کے بعد سے اب بھی لاپتا ہیں اور ان کے پیارے ان کی تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھاتے پھر رہے ہیں لیکن ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا میڈیا جو ہر چھوٹی سے چھوٹی خبر کی تہہ تک پہنچ کر حقائق کو منظر عام پرلاتا ہے اسے ایم کیوایم کے کارکنان کا ماورائے عدالت اور انہیں لاپتا کئے جانے کے حقائق کا کیا علم نہیں ہے اور وہ کیوں اپنے پیشہ وارانہ فرائض سے نظریں چرا رہے ہیں اور ایم کیوایم کے خلاف ریاستی سازش سے پردہ ہٹانے سے کیوں کترا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آفتاب احمد شہید کا رینجرز کی تحویل میں ماورائے عدالت قتل کا واقعہ اس بات کی جانب واضح اشارہ ہے کہ ایم کیوایم کو تعصب اور نفرت کی بنیاد پر ریاستی مظالم کا نشانہ بنایاجارہا ہے اورسنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے آفتاب احمد شہید کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لیکر اور اس کی شفاف تحقیقات کا حکم دیکر ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک میں انصاف کی فراہمی اور ظلم و جبر اور تشدد کا عملی طور پر خاتمہ چاہتے ہیں جس پر ہم چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ اس عظیم جدوجہد میں ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن آپ کے ساتھ ہے 

7/19/2024 2:23:06 PM