Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آفتاب احمد سمیت زیر حراست اور ماورائے عدالت ہلاکتوں اور کارکنان کی جبری گمشدگیوں کے خلاف ایم کیو ایم ہیوسٹن چیپٹر کا فیڈرل بلڈنگ پر مظاہرہ


آفتاب احمد سمیت زیر حراست اور ماورائے عدالت ہلاکتوں اور کارکنان کی جبری گمشدگیوں کے خلاف ایم کیو ایم ہیوسٹن چیپٹر کا فیڈرل بلڈنگ پر مظاہرہ
 Posted on: 5/10/2016
آفتاب احمد سمیت زیر حراست اور ماورائے عدالت ہلاکتوں اور کارکنان کی جبری گمشدگیوں کے خلاف ایم کیو ایم ہیوسٹن چیپٹر کا فیڈرل بلڈنگ پر مظاہرہ
آرمی چیف سے اپیل ہے کہ ماوارائے عدالت ہلاکتوں کی شفاف تحقیقات اور جبری لاپتہ کئے گئے مہاجر کارکنان کو فی الفور بازیاب کرایا جائے۔ بابر خان غوری
ہوسٹن ، ڈیلاس اوردیگر قریبی شہروں سے کارکنان ،ہمدردوں اور امریکہ مقیم پاکستانی کمیونٹی بشمول بزرگ، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت 
(واشنگٹن ڈی سی): ۱۰مئی ۲۰۱۶: 
متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایکزیگٹو کمیٹی کے رکن بابر خان غوری نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردی کے خلاف کاروائی کی آڑ میں متحدہ قومی موومنٹ اور مہاجر عوام کے خلاف مہاجر کرش آپریشن کیا جا رہا ہے۔ مہاجر قوم اور بالخصوص انکی نمائندہ جماعت متحدہ قومی موومنٹ پر ظلم کی انتہا کی جاچکی ہے۔ آرمی چیف جناب راحیل شریف صاحب نے آفتاب احمد کی ماورائے عدالت قتل کا نوٹس لیا ہے جو خوش آئند ہے۔ راحیل شریف صاحب سے انصاف کی درخواست اور اپیل ہے کے تمام ماورائے عدالت ہلاکتوں کی شفاف تحقیقات کروائیں اور جبری لاپتہ کئے گئے مہاجرکارکنان کی فی الفور باحفاظت بازیابی کو یقینی بنائیں ۔ وہ امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن ڈاؤن ٹاؤن میں فیڈرل بلڈنگ کے سامنے ایم کیو ایم کے سینئر کارکن آفتاب احمد کی رینجرز حراست میں ماورائے عدالت قتل اور مہاجر کارکنان کی جبری گمشدگیوں کے خلاف ایم کیو ایم ہیوسٹن چیپٹر کے تحت کئے جانے والے ایک بڑے مظاہرے سے خطاب کر رہے تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی، زونل انچارج امتیاز احسن، ایم کیو ایم ہیوسٹن چیپٹر کے انچارج جمشید وارثی، جوائنٹ انچارج عارف رؤف ، ایم کیو ایم ڈیلاس چیپٹر کے انچارج نوید خان، کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سیل سمیت ہیوسٹن اور قریبی شہروں میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بشمول بزرگ، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے آفتاب احمد کی رینجرز کی حراست میں غیر انسانی تشدد کے نتیجے میں ہلاکت اور رینجرز کی جانب سے اس قتل کو دل کو دورہ قرارد دینے کے خلاف شدید احتجاج و نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز تھامے ہوئے تھے جس پر ماورائے عدالت ہلاکتوں، مہاجر کارکنان کی جبری گمشدگیوں، ایم کیو ایم کے قائد کی تقریر و بیانات پر پابندی کیخلاف نعرے درج تھے۔ بابر غوری نے کہا کہ مہاجر قوم پاکستان کی بانی ہے مگر ہم ۱۹۴۷ سے پاکستان کی محبت کے جرم کی سزا بھگت رہے ہیں۔ پاکستان کی ۶۹ سالوں کی تاریخ مہاجروں پر ظلم اور نا انصافی سے عبارت ہے ۔ ان ہی ظلم و جبر نے پہلے اے پی ایم ایس او ، مہاجر قومی موومنٹ اور پھر متحدہ قومی موومنٹ کی تحریک کو جنم دیا جس نے پاکستان کے ۹۸ فیصد استحصال ذدہ طبقہ بالخصوص مہاجرقوم پر ظلم و نا انصافیوں کے خلاف آواز اٹھائی مگر اس کے جواب میں مزید نا انصافیاں، ماورائے عدالت قتال، غداری کے جھوٹے الزامات اور مہاجر کرش آپریشن ہی ملے ہیں۔ حالیہ کئی برسوں سے بھی کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں میں جرائم اور دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے نام پر مہاجر قوم اور ایم کیو ایم کو دیوار سے لگایا جارہا ہے ہم نے بارہا ارباب اختیار و اقتدار بشمول عدلیہ کی توجہ اس جانب دلانے کی کوشش کی ہے مگر کسی نے بھی داد رسی کی کوئی کوشش نہیں کی بلکہ ایسی ہر کوشش کا جواب مزید ظلم ذیادتیوں، تشدد ذدہ لاشوں، غیر قانونی گرفتاریوں ، جبری گمشدگیوں اور پروپیگنڈہ سے دیا گیا۔آفتاب احمد کا رینجرز کی حراست میں انسانیت سوز تشدد کے نتیجے میں ہلاکت بھی ایسا ہی دردناک واقعہ ہے اور مزید سفاکیت یہ کہ قاتلوں نے قتل عمد کو دل کے دورہ میں چھپانے کی ناکام کوشش کی گئی تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ نے تمام حقائق بیان کردئے ہیں۔ دنیا بھر کے انسانی حقوق کے ادارے پاکستان میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور خصوصاََ مہاجر نوجوانوں کے قتل اور گمشدگیوں پر اپنی تشویش کا اظہار کرچکی ہیں مگر پاکستان میں کوئی دادرسی کو تیار نہیں حد تو یہ ہے کہ جمہوری وزیر اعظم اور سندھ کے حکمران اور آپریشن کے کپتان کہلانے والوں نے نہ تو انسانیت سوز واقعے کی مذمت کی اور نہ ہی کوئی مثبت ایکشن لینے کو تیار ہیں۔ انھوں نے آرمی چیف کے نوٹس لینے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے آرمی
چیف سے اپیل کی کہ وہ تمام ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی شفاف تحقیقات کروا کر طاقتور اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں، جبراََ لاپتہ ۱۷۷ مہاجر کارکنان کو فی الفور بازیاب کر وائیں۔ انہوں نے کہا کہ طاقتور اداروں کی بعض افسران اپنے مخصوص ایجنڈے کے تحت منتخب نمائندوں، ذمہ داران و کارکنان کو گرفتاری و سنگین نتائج کی دھمکیوں کے ذریعے وفاداری تبدیل کرنے پر مجبور کر رہے ہیں، مہاجر قوم کسی پیراشوٹی قیادت کو تسلیم نہیں کرتے مہاجروں نے ماضی میں بھی جبری مسلط قیادت جو مسترد کیا تھا اور اب بھی کر رہے ہیں ۔ ہم اس سازش میں شامل تمام قوتوں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارا جینا مرنا الطاف حسین کے ساتھ ہے الطاف حسین ہی اس ملک کے سچے خیر خواہ ہیں کسی بھی جانب سے الطاف حسین مائنس کی کوئی بھی کوشش پاکستان کے مفاد میں نہیں ۔


7/19/2024 2:11:56 PM