Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آفتاب احمدکا رینجرز کی حراست میں انسانیت سوز اور بدترین تشدد سے ماورائے عدالت قتل ظلم کی انتہاہے ، انچارج و اراکین لیبر ڈویژن


آفتاب احمدکا رینجرز کی حراست میں انسانیت سوز اور بدترین تشدد سے ماورائے عدالت قتل ظلم کی انتہاہے ، انچارج و اراکین لیبر ڈویژن
 Posted on: 5/9/2016 1
آفتاب احمدکا رینجرز کی حراست میں انسانیت سوز اور بدترین تشدد سے ماورائے عدالت قتل ظلم کی انتہاہے ، انچارج و اراکین لیبر ڈویژن 
آفتاب احمد شہید کے ماورائے عدالت قتل کا نوٹس لیکر اور اس کی تحقیقات کا حکم دیکر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا ، انچارج واراکین لیبر ڈویژن 
ہمیں یقین ہے کہ حق پرست شہداء کا لہو ضرور رنگ لائے گا اور ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کے قتل میں ملوث سفاک عناصر جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے، انچارج و اراکین لیبر ڈویژن 
کراچی ۔۔۔9، مئی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ لیبر ڈویژن کے انچارج اسد کاظمی اور اراکین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے کارکن اور سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کے کو آرڈی نیٹر آفتاب احمدکا رینجرز کی حراست میں انسانیت سوز اور بدترین تشدد سے ماورائے عدالت قتل ظلم کی انتہاہے اور آفتاب احمد شہید کے ماورائے عدالت قتل کا جس طرح سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نوٹس لیا اور اسکی تحقیقات کا حکم دیا اسی طرح ایم کیوایم کے دیگر ہزاروں بے گناہ قتل کئے جانے والے، لاپتہ کئے جانے والے اور جیلوں میں قید کارکنان کے لواحقین اور اہل خانہ اسی طرح کے انصاف ، دادرسی اور توجہ کے مستحق ہیں ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ایک منظم سازشی منصوبہ بندی کے تحت کراچی آپریشن کی آڑ میں ایک مرتبہ پھر عوام کی واحد منتخب نمائندہ جماعت ایم کیوایم کے کارکنان کا ماورائے عدالت قتل کیا گیا ، انہیں لاپتہ کیا گیا اور جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے نوے نوے روزہ ریمانڈ لئے گئے اور انہیں جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے پر مجبور کردیا گیا اور جب جب ایم کیوایم نے اس ظلم و ستم اور جبر کے خلاف آواز احتجاج بلند کی اور انصاف کا تقاضہ کیا تو الٹا ایم کیوایم کو ہی ملک دشمن ، عوام دشمن ، دہشت گرد اور نہ جانے کیاکیا کر بنا کر پیش کیا جاتا ہے ،ان پیٹرنڈ قسم کے الزامات کا سلسلہ ایم کیوایم کے قیام کے وقت سے جاری ہے لیکن نام نہاد سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ پر مشتمل ٹولہ اپنے سیاسی اور ذاتی مفادات کی خاطر ایم کیوایم کو دبانے اور اسے ختم کرنے کے درپے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آفتاب احمد شہید کے ماورائے عدالت قتل کا نوٹس لیکر اور اس کی تحقیقات کا حکم دیکر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے انصاف کے تقاضوں کو پورا کردیا ہے اب ضرورت اس بات کی ہے کہ آفتاب احمد شہید کی طرح قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے ایم کیوایم کے دیگر کارکنان کے لواحقین کو بھی انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور اس سلسلے میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ایک اور قدم بڑھائیں گے اور ملک کے تحفظ اور استحکام کے نگہبان اداروں سے کالی بھیڑوں سے صاف کریں گے اور اداروں کے وقار، تقد س اور عوام میں ان کے حوالے سے پائے جانے والے مثبت جذبات کو برقرار رکھیں گے ۔لیبر ڈویژن کے انچارج اسد کاظمی اور اراکین نے آفتاب احمد شہید سمیت تمام حق پرست شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا ہے ہمیں یقین ہے کہ حق پرست شہداء کا لہو ضرور رنگ لائے گا اور ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کے قتل میں ملوث سفاک عناصر جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے اورآئین و قانون کے مطابق انہیں سخت ترین سزا دی جائے گی ۔ 

7/19/2024 2:24:37 PM