Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم بلوچستان کمیٹی کے انچارج الطاف مینگل اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی یوسف شہوانی نے بلوچستان کے سابق سیکریٹری


ایم کیوایم بلوچستان کمیٹی کے انچارج الطاف مینگل اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی یوسف شہوانی نے بلوچستان کے سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے کرپشن کے 65 کروڑ روپے نکلنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے
 Posted on: 5/8/2016 1
ایم کیوایم بلوچستان کمیٹی کے انچارج الطاف مینگل اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی یوسف شہوانی نے بلوچستان کے سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے کرپشن کے 65 کروڑ روپے نکلنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے
بلوچستان کے عوام انتہائی قابل اور ہنرمند ہیں لیکن انہیں بلوچستان کے حکمران جان بوجھ کر پسماندگی میں دھکیل رہے ہیں
سابقہ و موجودہ حکمرانوں کا کڑا احتساب کیا جائے اور لوٹی ہوئی دولت بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود، تعمیر و ترقی، تعلیم و صحت سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی پر صرف کی جائیں
کراچی ۔۔۔ 08؍ مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی بلوچستان کمیٹی کے انچارج الطاف مینگل اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی یوسف شہوانی نے بلوچستان کے سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے قومی خزانے سے لوٹے گئے 65 کروڑ روپے نکلنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس واقع کو قومی المیہ قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام انتہائی قابل اور ہنرمند ہیں لیکن انہیں بلوچستان کے حکمران جان بوجھ کر پسماندگی میں دھکیل رہے ہیں اور بلوچستان کے عوام کیلئے ملنے ولی رقوم اپنی عیاشیوں میں اڑا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھرمیں کرپشن کی روک تھام کیلئے حکومتی سطح پر کچھ نہیں کیا جارہا جوکہ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ سابقہ و موجودہ حکمرانوں کا کڑا احتساب کیا جائے اور لوٹی ہوئی دولت بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود، تعمیر و ترقی، تعلیم و صحت سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی پر صرف کی جائیں۔ 


7/19/2024 2:22:55 PM