Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آفتاب احمد شہید کے ماورائے عدالت قتل کی شفاف تحقیقات کا حکم دینے سے ایم کیوایم پر عائد کئے جانے والے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کا پول کھل جائے گا، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انچارج فرقان اطیب


آفتاب احمد شہید کے ماورائے عدالت قتل کی شفاف تحقیقات کا حکم دینے سے ایم کیوایم پر عائد کئے جانے والے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کا پول کھل جائے گا، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انچارج فرقان اطیب
 Posted on: 5/8/2016 1
آفتاب احمد شہید کے ماورائے عدالت قتل کی شفاف تحقیقات کا حکم دینے سے ایم کیوایم پر عائد کئے جانے والے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کا پول کھل جائے گا، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انچارج فرقان اطیب 
چیف آف آرمی اسٹاف نے آفتاب احمد شہید کے ماورائے عدالت قتل کا نوٹس لیکر اور تحقیقات کا حکم دیکر مہاجروں کے زخموں پر مرہم رکھا ہے ، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی 
ایم کیوایم کے 65سے زائد کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا ،168کارکنان گرفتاریوں کے بعد سے لاپتا ہیں اور ان کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی واپسی کے منتظر ہیں جن کی داد رسی کرنا بھی وقت کا تقاضہ ہے ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی 
کراچی ۔۔۔ 08؍ مئی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے انچارج فرقان اطیب نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکن اور سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کے کو آرڈی نیٹر آفتاب احمد کی رینجرز کی حراست میں انسانیت سوز تشدد سے ماورائے عدالت قتل کی شفاف تحقیقات کا حکم دینے سے ایم کیوایم پر عائد کئے جانے والے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کا پول کھل جائے گا ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ آفتاب احمد شہید کے ماورائے عدالت قتل کی شفاف تحقیقات سے اسٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر کی ملک دشمنی پر مبنی سازش پکڑی جائے گی اور ثابت ہوجائے گا کہ ایم کیوایم مظلوم ہے اور ایم کیوایم کودہشت گرد اور ملک دشمن ثابت کرنے والے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کرکے اپنی حدود سے تجاوز کرگئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آفتاب احمد شہید کو رینجرز کی حراست میں جس طرح انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ،شہید کے ناخن اکھاڑے گئے ، کہنیوں میں کیلے ٹھونکی گئیں جس سے ہر ذی شعور شخص اندازہ لگا سکتا ہے کہ آفتاب احمد کا ماورائے عدالت قتل تعصب اور نفرت پر مبنی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چیف آف آرمی اسٹاف نے آفتاب احمد شہید کے ماورائے عدالت قتل کا نوٹس لیکر اور تحقیقات کا حکم دیکر مہاجروں کے زخموں پر مرہم رکھا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے لیکن ضرورت اس بات ہے کہ آفتاب احمد شہید کے سفاک قاتلوں کو بھی آئین و قانون کے تحت سخت سزا دی جائے اور ایسا انصاف کیا جائے جو دکھائی بھی دے ۔انہوں نے مزید کہاکہ ایم کیوایم کے ساتھ ظلم و ستم کی انتہاء کردی گئی ہے ، آفتاب احمد شہید سے قبل ایم کیوایم کے 65سے زائد کارکنان کو گرفتاریوں کے بعد سرکاری عقوبت خانوں میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا ہے، اب بھی ایم کیوایم 168کارکنان گرفتاریوں کے بعد سے لاپتا ہیں اور ان کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی واپسی کے منتظر ہیں جن کی داد رسی کرنا بھی وقت کا تقاضہ ہے ۔

7/19/2024 2:09:26 PM