Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے ہفتے کے روز قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرادی


حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے ہفتے کے روز قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرادی
 Posted on: 5/7/2016 1
حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے ہفتے کے روز قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرادی 
تحریک التواء میں قومی اسمبلی میں ا یم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ارکان قومی اسمبلی کے ہمراہ جمع کرائی 
تحریک التواء میں رینجرز کی جانب سے دوران حراست بدترین تشدد کے نتیجے میں آفتاب احمد شہید 
کے ماورائے عدالت قتل اورایم کیو ایم کے لاپتہ دیگر کارکنان کی جبری گمشدگی کے حوالے سے توجہ دلائی گئی ہے ۔
آفتاب احمد شہید سمیت ایم کیوا یم کے 56کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات،
جبری طورپر لاپتہ کئے گئے ایم کیو ایم کے 172کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ 
اسلام آباد:7؍ مئی 2016ء 
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے ہفتے کے روز تحریک التواء جمع کرائی ۔تحریک التواء میں ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرڈاکٹرفاروق ستار کے کوآرڈی نیٹراورسینئرکارکن آفتاب احمدشہیدکی دوران حراست بدترین تشدد ، ماورائے عدالت قتل اوردیگرلاپتہ کارکنان کی جبری گمشدگی کے حوالے سے توجہ دلائی گئی ہے ۔مذکورہ تحریک التواء قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خالد مقبول صدیقی نے حق پرست ارکان قومی اسمبلی کے ہمراہ جمع کرائی ۔۔ تحریک التواء میں کہا گیا کہ آفتاب احمد کی رینجرز حراست کے دوران بدترین تشدد کے نتیجے میں ماورائے عدالت قتل اور ایم کیوا یم کے دیگر لاپتہ کارکنان کی جبری گمشدگی کا معاملہ انتہائی اہم نوعیت کا ہے اسے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر آئندہ کے اجلاس میں شامل کیا جائے۔تحریک التواء میں نشاندہی کی گئی ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے اور جاری ہونے والی ویڈیو سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آفتاب احمد کے جسم کے زیادہ تر حصے پر بدترین تشددکے نشانات تھے ۔تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ رینجرز ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکنان کی ماورائے عدالت قتل کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ آفتاب احمد شہید کے ماورائے عدالت قتل کے واقعہ سے پہلے ایم کیو ایم کے 56کارکنوں کو بھی ماورائے عدالت قتل کیا جاچکا ہے اوربیشتر کارکنان کی تشدد زدہ لاشیں شہر کے مختلف علاقوں میں پھینکا گیا ہے ، ایم کیو ایم کے 172کارکنان کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا گیا جن کے والدین شدید ذہنی کرب اذیت کا شکار ہیں ۔تحریک التواء میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی جبری گمشدگی کے بارے میں تمام ثبوت وشواہد موجود ہیں ۔

7/19/2024 2:14:19 PM