پاکستانی نژاد صادق خان کولندن کامیئرمنتخب ہونے پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی دلی مبارکباد
برطانیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک پاکستانی نژاد مسلمان لندن کامیئرمنتخب ہواہے۔الطاف حسین
صادق خان کالندن کامیئرمنتخب ہونااس بات کو ثابت کرتاہے کہ برطانوی معاشرہ آج بھی نسل پرستی اورمذہبی منافرت پرنہیں بلکہ صرف اورصرف میرٹ پریقین رکھتاہے۔ الطاف حسین
امیدہے صادق خان لندن کے تمام شہریوں کی بلاامتیازرنگ ونسل وزبان ومذہب خدمت کریں گے۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 7 مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پاکستانی نژاد صادق خان کولندن کامیئرمنتخب ہونے پرایم کیوایم کے تمام کارکنوں اورعوام کی جانب سے دلی مبارکبادپیش کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ برطانیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ ایک پاکستانی نژاد مسلمان لندن کامیئرمنتخب ہواہے۔صادق خان کالندن کامیئرمنتخب ہونااس بات کوپوری دنیاپر ثابت کرتاہے کہ برطانوی معاشرہ آج بھی نسل پرستی اورمذہبی منافرت پرنہیں بلکہ صرف اورصرف میرٹ پریقین رکھتاہے۔ جناب الطاف حسین نے امیدظاہر کی کہ صادق خان لندن کے میئرکی حیثیت سے تمام شہریوں کی بلاامتیازرنگ ونسل وزبان ومذہب خدمت کریں گے اورلندن کی ترقی اورتمام شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے اپنی صلاحیتوں کوبروئے کارلائیں گے۔
English