Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اسٹیبلشمنٹ کا مائنس الطاف حسین فارمولا ماضی کی طرح ایک بار پھر ناکام ہوچکا ہے۔ ندیم نصرت


اسٹیبلشمنٹ کا مائنس الطاف حسین فارمولا ماضی کی طرح ایک بار پھر ناکام ہوچکا ہے۔ ندیم نصرت
 Posted on: 4/25/2016
اسٹیبلشمنٹ کا مائنس الطاف حسین فارمولا ماضی کی طرح ایک بار پھر ناکام ہوچکا ہے۔ ندیم نصرت
1992ء کے فوجی آپریشن کے آغاز پر بھی یہ کہا گیا تھا کہ اگر الطاف حسین الگ ہوجائیں تو ایم کیو ایم کو ہر قسم کی سیاسی آزادی حاصل ہوگی۔ 
ایم کیو ایم سے علیحدہ کئے جانے والے کرپٹ اور جرائم پیشہ افراد کوڈرائی کلینگ مشین سے گزار کر ایم کیوایم کے مینڈیٹ پر قبضے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
ایم کیو ایم ایک محب وطن جماعت ہے اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے بھر پور کردار ادا کرنا چاہتی ہے۔
الحمداللہ تمام تر ریاستی ظلم و ستم کے باوجود ایم کیو ایم نہ صرف قائم و دوائم ہے بلکہ ہر انتخابات میں بھر پور کامیابیاں حاصل کرتی رہی ہے۔
ایم کیو ایم برطانیہ کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب 
لندن۔۔25اپریل2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا مائنس الطاف حسین فارمولا ماضی کی طرح ایک بار پھر ناکام ہوچکا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کی تعمیر وترقی کے لئے بھر پور کردار ادا کرنا چاہتی ہے۔ یہ بات انہوں نے ایم کیو ایم برطانیہ کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ19جون 1992ء کے فوجی آپریشن کے آغاز پر بھی یہ کہا گیا تھا کہ اگر الطاف حسین ایم کیو ایم سے الگ ہوجائیں تو ایم کیو ایم کو ہر قسم کی سیاسی آزادی حاصل ہوگی، سیکٹر اور یونٹ آفسز دوبارہ کھولنے کی آزادی ہوگی اور تمام ذمہ داران و کارکنان روپوشی ختم کرکے اپنے گھروں کو واپس جاسکتے ہیں۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے قوم اور تحریک کے عظیم تر مفاد میں قیادت سے دستبرداری کا اعلان کرکے تمام تر تنظیمی اختیارات چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کو منتقل کردیئے تھے لیکن اس وقت کے عسکری حکام نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے اور قائد تحریک کی جبری دستبرداری کے باوجود ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن جاری رہا ۔اگلے چند سالوں میں 15000سے زائد کارکنان اور ہمدردوں کو ریاستی سرپرستی میں شہید کردیا گیا۔ قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت سے جبری دستبرداری کو عوام و کارکنا ن نے مکمل طور پرمسترد کردیا۔الحمداللہ تمام تر ریاستی ظلم و ستم کے باوجود ایم کیو ایم آج بھی نا صرف قائم و دائم ہے بلکہ 92ء کے آپریشن کے بعد بھی ہونے والے ہر انتخابات میں بھر پور کامیابیاں حاصل کرتی رہی ہے۔
ندیم نصرت نے کہا کہ ماضی کے تجربات سے سبق حاصل کرنے کے بجائے آج ایک بار پھر مائنس الطاف حسین فارمولا مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایم کیو ایم سے علیحدہ کئے جانے والے کرپٹ اور جرائم پیشہ افراد کو سرکاری ڈرائی کلینگ مشین سے گزار کر طاقت کے ذریعے ایم کیوایم کے مینڈیٹ پر قبضے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔کروڑوں عوام کے متفقہ قائد کی میڈیا کے ذریعے بدترین کردار کشی کی جارہی ہے۔کروڑوں روپے کے سرمائے سے راتوں رات جعلی پارٹی کھڑی کر کے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں موجود ایم کیو ایم کے کروڑوں ہمدرد اور کارکنان اسٹیبلشمنٹ کے مائنس الطاف حسین فارمولے کو ماضی کی طرح ایک بار پھر یکسر مسترد کرچکے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ 
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک محب وطن جمہوریت پسند لبرل جماعت ہے جو بلاامتیاز رنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے بھر پور کردار ادا کرنا چاہتی ہے۔چھ ماہ قبل بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے باجود مئیر ، ڈپٹی مئیر اور دیگر بلدیاتی نمائندگان کو عوام کی خدمت کرنے کا موقع نہیں دیا جارہا ہے۔انہوں نے ایم کیو ایم یوکے کے کارکنان سے کہا کہ وہ تحریک کے پیغام کو آگے بڑھانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔اجلاس سے ایم کیو ایم برطانیہ کے آرگنائزر ہاشم اعظم اور سیکریٹری جنرل منظور احمد نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر جوائنٹ آرگنائزر فیض احمد، آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ستار خان، محسن سعید، فیصل خانزادہ ، آصف سعید، راشد احمداور ایس ایم تابش بھی موجود تھے۔ 

7/19/2024 4:17:19 PM