Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومت سندھ کی مسلسل بے حسی کے باعث کراچی پریس کلب پرایم کیوایم احتجاج دھرنے کے شرکاء یادداشت جمع کروانے کے لئے وزیراعلٰیٰ ہاؤس کے قریب پہنچ گئے


حکومت سندھ کی مسلسل بے حسی کے باعث کراچی پریس کلب پرایم کیوایم احتجاج دھرنے کے شرکاء یادداشت جمع کروانے کے لئے وزیراعلٰیٰ ہاؤس کے قریب پہنچ گئے
 Posted on: 4/24/2016
حکومت سندھ کی مسلسل بے حسی کے باعث کراچی پریس کلب پرایم کیوایم احتجاج دھرنے کے شرکاء یادداشت جمع کروانے کے لئے وزیراعلٰیٰ ہاؤس کے قریب پہنچ گئے 
شرکاءء انتظامیہ کی جانب سے کھڑی رکاوٹوں کوعبورکرتے ہوئے پی آئی ڈی سی چوک پہنچ گئے ،دھرنارات گئے تک جاری
وزیراعلیٰ کی دعوت پرایم کیوایم کاوفدوزیراعلیٰ ہاؤس میں مذاکرات کے لئے دھرنے سے وزیراعلیٰ ہاؤس کے لئے روانہ 
کراچی:۔۔۔24؍اپریل2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے لاپتہ اوراسیرکارکنان کی بازیابی اوررہائی کے لئے کراچی پریس کلب کے باہرجاری احتجاجی دھرنے کے شرکاء نے حکومت سندھ کی مسلسل بے حسی کے خلاف اوروزیراعلیٰ ہاؤس میںیادداشت پیش کرنے کے لئے کراچی پریس کلب سے ریلی کی شکل میں وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب روانہ ہوگئے ،اس موقع پرانتظامیہ کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرکے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے والے راستے بلاک کردیئے ۔پولیس کی بھاری نفری پی آئی ڈی سی چوک پررکاوٹیں کھڑی کرکے وزیراعلیٰ ہاؤس جانیوالے راستے بلاک کردیئے گئے اورصورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس نے واٹرکینن ،ایمبولینس بھی موجودتھی۔شرکاء کی جانب سے پی آئی ڈی سی چوک پردھرناجاری رہیگاجب تک سندھ حکومت کاکوئی نمائندہ دھرنے کے شرکاء سے ملاقات کرکے ان سے یادداشت وصول نہ کرلیں ان کامؤقف ہے کہ ہم اپنے پیاروں سے ملنے کے لئے بے چین ہیں ہمیں کراچی آپریشن کے کپتان جواب دیں کہ ہمارے167لاپتہ بھائی،بیٹے ،شوہراورباپ کہاں ہیں؟اگران کاکوئی قصورہے توانہیں عدالت میں پیش کیاجائے اورتمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔کم ازکم ہمیں بتایاجائے کہ ہمارے جگرکے ٹکڑے آخرکس کے پاس ہیں اورکس حال میں ہیں؟کیاحکومت وقت کافرض نہیں کہ وہ ہمیں بتائے کہ ان 167لاپتہ افرادکوکس جرم کے تحت رکھاگیاہے اوراگروہ کسی ادارے کے پاس نہیں ان کوکس نے اغواء کیا،ان کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے اورلاپتہ افرادکی بازیابی کے لئے اپناکرداراداکریں۔یہ نہ ہوہماری فریادجب کوئی سننے والانہ ہواتوبہترانصاف کرنے اللہ تعالی سے فریادکری جس کی لاٹھی بے آوازہے دھرنے کے شرکاء بے گناہ افرادکی رہائی کے لئے حکومت سے اپیل کی کہ خداراہمارے پیاروں کی بازیابی کے لئے اقدامات اٹھائیں جائیں۔واضح رہے کہ دھرنے شرکاء یادداشت جمع کروانے کے لئے وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب چلے توانتظامیہ نے راستے میں گورنرہاؤس اورمیٹروپول ہوٹل پررکاوٹیں کھڑی کرکے روکنے کی کوشش کی جسے دھرنے کے شرکاء نے پرامن اندازمیں عبورکرلیااوروہ پی آئی ڈی سی چوک تک پہنچ گئے جہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نے انہیںآگے جانے سے روک دیا۔بعدازاں وزیراعلیٰ کی دعوت پرایم کیوایم کاوفدوزیراعلیٰ ہاؤس میں مذاکرات کے لئے دھرنے سے وزیراعلیٰ ہاؤس کے لئے روانہ ہوگیا۔








تصاویر

7/19/2024 4:21:47 PM