Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میرے معصوم بچے کورینجرزکے نقاب پوش اہلکار گھرسے اٹھاکرلئے گئے تھے، 7ماہ سے لاپتہ ایم کیوایم کورنگی کے کارکن فیصل کی والدہ محترمہ پروین


میرے معصوم بچے کورینجرزکے نقاب پوش اہلکار گھرسے اٹھاکرلئے گئے تھے، 7ماہ سے لاپتہ ایم کیوایم کورنگی کے کارکن فیصل کی والدہ محترمہ پروین
 Posted on: 4/24/2016
میرے معصوم بچے کورینجرزکے نقاب پوش اہلکار گھرسے اٹھاکرلئے گئے تھے، 7ماہ سے لاپتہ ایم کیوایم کورنگی کے کارکن فیصل کی والدہ محترمہ پروین 

ہمارے پاپاکوملاؤہمیں پاپاکی یادبہت آتی ہے۔ایم کیوایم کے کارکن مشتاق کے معصوم بچوں کی فریاد
میرے شوہر کوبازیاب کروایاجائے میرے تین بچے ہیں اورہماراکوئی کفالت کرنے والابھی میں نوکری کرتی ہوں زوجہ مشتاق 
ہمارے بھائیوں کی رہائی کے لئے پانچ لاکھ روپے مانگے گئے،سنی اورسلمان کی بہنوں کا میڈیاکے سامنے اظہارخیال
میرابچہ بازار گیاتھااس کوراستے سے سادہ لباس اہلکاراٹھاکرلے گئے،ایم کیوایم کے ایک اورلاپتہ کارکن محمدجاویدکی والدہ بدرالنساء
میرے بیٹے شاہ نوازکو گارڈن کے علاقے سے رینجرزوالے گرفتارکرکے لے گئے ہیں اس وقت سے آج تک اس کاکوئی پتہ نہیں،والدہ شاہ نواز
میرابیٹامحمدفرقان 7،اگست2015سے لاپتہ ہے جلدازجلدبازیاب کروایاجائے،والدہ محمدفرقان
دوروزہ کیمپ میں اسیرولاپتہ کارکنان کے غم ذدہ فیملیزاوردیگر کی میڈیاکے سامنے اپنے پیاروں گرفتاریوں کی دکھ بھری داستان
کراچی:۔۔۔24، اپریل2016ء
کراچی پریس کلب کے باہر اسیرولاپتہ کارکنان کے اہل خانہ سے اظہاریکجہتی کے لئے جاری دوروزہ کیمپ میں اسیرولاپتہ کارکنان کے غم ذدہ فیملیزاوردیگراہل خانہ نے میڈیاکے سامنے اپنے پیاروں گرفتاریوں کی دکھ بھری دانستان اور آب بیتی بیان کیں۔اس سلسلے میں گزشتہ 7ماہ سے لاپتہ ایم کیوایم کورنگی کے کارکن فیصل کی والدہ محترمہ پروین نے کہاکہ ہمیں اردوبولنے کی وجہ سے سزادی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میرے معصوم بچے کورینجرزکے نقاب پوش اہلکار گھرسے اٹھاکہ لے گئے تھے۔میرے بچے کے والدمعذورہیں خداراہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔اسی طرح احتجاجی کیمپ میں موجودوراثت کی والدہ نے کہاکہ مرے بیٹے کولاپتہ ہوئے چھ ماہ ہوگئے ۔انہوں نے کہاکہ میرابیٹاگھرکاواحدکمانے والاتھاوہ بھی گرفتار ہوکرلاپتہ کردیاگیاہے ہم چھ ماہ سے انتہائی کسمپری کی زندگی گذارنے پرمجبورہیں۔انہوں نے کہاکہ میرے بچے کوفی الفوربازیاب کروایاجائے۔29جولائی 2015ء سے لاپتہ ایم کیوایم کے کارکن مشتاق کی والدہ اوردیگراہل خانہ نے اپنی داستان سناتے ہوئے کہاکہ ہمیں انصاف دلایاجائے اورمیرے بچے کوہم سے ملوایاجائے۔انہوں نے کہاکہ ہم کہاں جائیں؟کس سے فریادکریں؟،اللہ کاواسطے ہمیں ہمارے بچے کوبازیاب کیاجائے،اس کے انتظار میں میری آنکھیں اندھی ہوچکی ہیں میں بیمار رہتی ہوں اورکرائے کامکان میں رہتے ہیں2 چھوٹے بچے ہیں گھرمیں کمانے والاکوئی نہیں ہم پررحم کرو۔مشتاق بھائی کی معصوم بیٹیوں نے کہاکہ ہمارے پاپاکوملاؤہمیں پاپاکی یادآتی ہے۔بچوں کی فریادہے ہم دردرکی ٹھوکریں کھاکھاکرتھک چکے ہیں۔دھرنے میں موجودرنچھوڑلائن کے کارکن سلیم عبداللہ کی اہلیہ نے کہاکہ ان کے شوہرجوگزشتہ ایک سال سے لاپتہ ہیں انہوں نے کہاکہ میرے شوہر کوبازیاب کروایاجائے میرے تین بچے ہیں اورہماراکوئی کفالت کرنے والابھی میں نوکری کرتی ہوں اوراپنے بچوں کوجیسے تیسے پال رہی ہوں،بچوں کی تعلیم ختم ہوگئی،میرے شوہربے گناہ ہیں جنہیں گرفتارکرکے لاپتہ کردیاگیاہے خدارااب ہم ہمیں بتایاجائے کہ میرے شوہرکہاں اور کس حال میں ہیں؟میڈیاسے سلیم عبداللہ کے بچوں نے بھی بات کی اور کہاکہ ہمارے ابوکولایاجائے اورہمیں ان سے ملوایاجائے۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے ابوکوبہت یادکرتے ہیں ۔انہوں نے چیف جسٹس اورجنرل راحیل شریف اپیل کی کہ وہ ہمارے پاپاکوہم سے ملادو۔دکان سے سموسے بناتے ہوئے گرفتارہونے والے ایم کیوایم کے کارکنان سنی اورسلمان کی بہنوں نے کہاکہ ہم نے خود بھائی کو پیش کیا،26دن تک اس سے تفتیش کرتے رہے،چالیس سال تک میرے والدنے پولیس میں خدمات انجام دی اورسلوٹ کیا۔انہوں نے کہاکہ اصغرعلی نے ہم سے ہمارے بھائیوں کی رہائی کے لئے پانچ لاکھ روپے مانگے گئے،ہمارے ماں باپ کی تربیت کی نتیجہ ہے کہ ان کے بچے دہشت گرد نہیں ہوسکتے وہ دکان پرسموسے بناتے تھے لیکن اصغرعلی نے ہم 8بہنوں کے معصوم وبے گناہ بھائیوں کودہشت گردبنایااللہ اس کے سامنے لائیگا،سنی بھائی اورسلمان بھائی حوصلہ رکھوتم الزامات بے بنیادہیں جنہوں نے تم پرالزامات عائدکیے ہیں اللہ ان پراپناعذاب نازل کریگا۔ایم کیوایم کے ایک اورلاپتہ کارکن محمدجاویدکی والدہ بدرالنساء نے کہاکہ میرابچہ سودالینے بازار گیاتھااس کوراستے سے سادہ لباس اہلکاراٹھاکرلے گئے۔انہوں نے کہاکہ میرے بچے کاکوئی قصورنہیں ہے اوراگراس کاکوئی قصورہے بھی تواسے عدالت میں پیش کیاجائے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ ان کے بچے سمیت تمام گرفتاراورلاپتہ بچوں کوبازیاب کروایاجائے اورانہیں اپنے اہل خانہ سے ملوایاجائے۔کورنگی کے جہانگیرکی اہلیہ سونیاجہانگیر نے کہاکہ ان کے شوہر جہانگیربابوایک سال دوماہ سے لاپتہ ہیں کوئی پتہ نہیں شوہرکہاں ہیں،ناکوئی کیس ہے اورکسی جے آئی ٹی میں نام،میرے تین چھوٹے بچے ہیں جوروزمجھ سے سوال کرتے ہیں کہ ان پاپاکب آئیں گے؟انہوں نے کہاکہ ہم درخواستیں لگالگاکرتھک چکے ہیں خداراہمیں بتایاجائے میرے شوہرجہانگیرکس حال میں ہیں؟انہوں نے کہاکہ اس دورمیں کوئی کسی کانہیں ہمارے سروں پرصرف اورصرف الطاف حسین بھائی کا سایہ جوہمیں پوچھتے ہیں وہ اپنے جذبات پرقابونہ رکھتے ہوئے زورقطارروپڑی۔انہوں نے ارباب اختیارواقتدارسے اپیل بھی کی کہ خداراان کے شوہرکوبازیاب کروایاجائے اور انہیں انصاف دلایاجائے۔2013سے لاپتہ ایم کیوایم کے کارکن شاہ نوازکی والدہ غزالہ بی بی نے کہاکہ میرے بیٹے شاہ نوازکو گارڈن کے علاقے سے رینجرزاہلکاروں نے گرفتارکیاتھاجب سے میرے بیٹے کورینجرزوالے لے کرگئے ہیں اس وقت سے آج تک اس کاکوئی پتہ نہیں چل رہاہے کہ وہ کہاں ہے؟ہمیں نہیں پتہ،انہوں نے کہاکہ 4بچے ہیں دوبیٹے اوردوبیٹیاں ہیں ان کے بچوں کاکوئی سہارانہیں ہمارے حال پررحم کرو۔انہوں نے کہاکہ اگران کے بچے کاقصورہے تواسے عدالت میں پیش کیاجائے اورانصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں،اس طرح کسی کابیٹالاپتہ ہوجائے تواس کوکس طرح چین آئیگا۔محمدفرقان کی والدہ نے کہاکہ میرابیٹامحمدفرقان 7،اگست2015سے لاپتہ ہے جلدازجلدبازیاب کروایاجائے۔انہوں نے بتایاکہ رینجرزوالے لے کرگئے تھے اب کوئی پتہ نہیں چل رہا،دنیانے دیکھاہیکہ رینجرزلے کرگئی کوئی جرم ہے تواس کوعدالت میں پیش کریںیہ کہاں کاانصاف ہے کہ اس لاپتہ کردیاگیا۔صدرکے علاقے سے گرفتاری کے بعدلاپتہ ہونے والے ایم کیویم کے کارکن فاروق کی والدہ نے کہاکہ 4اپریل 2014کو سادہ لباس اہلکاروں نے کیاجس کے بعدسے لاپتہ ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ انہیں فوری بازیاب کروایاجائے۔







تصاویر

7/19/2024 4:23:43 PM