Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی غیرقانونی گرفتاریوں اور167لاپتہ کارکنان کے مسئلہ کوسیاست کی نذرنہ کیاجائے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار


ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی غیرقانونی گرفتاریوں اور167لاپتہ کارکنان کے مسئلہ کوسیاست کی نذرنہ کیاجائے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
 Posted on: 4/24/2016
ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی غیرقانونی گرفتاریوں اور167لاپتہ کارکنان کے مسئلہ کوسیاست کی نذرنہ کیاجائے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
ایم کیوایم کے سینئرڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستاراراکین رابطہ کمیٹی اورلاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس
کراچی:۔۔۔24، اپریل2016ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی غیرقانونی گرفتاریاں اور167لاپتہ کارکنان کامعاملہ خالص انسانی مسئلہ ہے اس مسئلہ کوسیاست کی نذرنہ کی جائے۔یہ بات انہوں نے کراچی پریس سکلب کے باہراحتجاجی دھرنے کے دوسرے روزپریس بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے دیگراراکین ،حق پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی،منتخب بلدیاتی نمائندے اورایم کیوایم کے اسیرولاپتہ کارکنان کے اہل خانہ بھی موجودتھے۔انہوں نے کہاکہ قانون نافذکرنے والے اداروں کے بعض اہلکاروں نے اپنے اختیارات کاناجائز استعمال کرکے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی ہے ۔167کارکنان کو گرفتار کرکے جبراًلاپتہ کردیاگیاہے جس کے باعث ان کے اہل خانہ نہ صرف شدیدذہنی کرب واذیت کاشکارہیں بلکہ انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پرمجبورہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ لاپتہ کارکنان بھی جیتے جاگتے انسان اورپاکستانی شہری ہیں جنہیں محض ایم کیوایم سے وابستگی اورقائدتحریک جناب الطاف حسین سے محبت کی پاداش میں گرفتارکرکے لاپتہ کردیاگیاہے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ ایم کیوایم ہرقسم کی دہشت گردی اورجرائم کے خلاف ہے ہم نے دہشت گردی اورجرائم کے خاتمے کے لئے آپریشن کاساتھ دیا اور آئندہ بھی اس آپریشن کی حمایت کردیں گے ،ہماراواضح مؤقف ہے کہ اگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کوایم کیوایم کی صفوں میں کوئی مطلوب ہے توہمیں بتایاجائے،ایم کیو ایم کبھی کسی مطلوب فردکی گرفتاری میں کبھی رکارٹ نہیں بنی ،دہشت گردی ،تشدداورجرائم کے خلاف آج بھی ہماری زیروٹولیرنس کی پالیسی ہے۔ایم کیوایم ،کراچی کے مسائل کاحصہ نہیں بلکہ مسائل کاحل ہے،ایم کیوایم ،کراچی کے عوام کا80فیصدمسلسل مینڈیٹ رکھتی ہے جوکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کی ولولہ انگیزقیادت سے جڑاہواہے۔اگرکسی کوایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ کے حوالہ سے کوئی خام خیالی ہے تواسے درست کرلیاجائے اورکراچی کوتجربہ گاہٍ بنانے کاسلسلہ بندکرکے ایم کیوایم کوحاصل عوامی مینڈیٹ کودل سے تسلیم کیاجائے اور ایم کیوایم کوعوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کاموقع دیاجائے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرسیدشاہدپاشا،ایم کیوایم ملیرٹاؤن کے انچارج نیررضا،ایم کیو ایم میرپورخاص کی زونل کمیٹی کے رکن فاروق جمیل درانی ،جامعہ کرچی میں ایم فل کے طالبعلم دانش وحیدکی گرفتاریوں کاخصوصی تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم دشمنی میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کوگرفتارکرکے ان کامستقبل تاریک کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بعض عناصرکی نظرمیں مطلوب اور غیرمطلوب کا پیمانہ یہ بنادیاگیاہے کہ اگرکوئی قائدتحریک جناب الطاف حسین سے جڑے ہوئے ہیں توآپ کوکسی بھی وقت مطلوب قراردیکرگرفتارکیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساکھ اوراعتمادکوقائم رکھناچاہئے اورخٰیرسگالی کے جذبے کے تحت بے گناہ گرفتارشدگان کورہااورلاپتہ کارکنان بازیاب کرانے کے لئے بھرپور کرداراداکرناچائیے۔انہوں نے کہاکہ میرے ایک بیان کوجوازبناکرکہاجارہاہے کہ بہت سے کارکنان اپنی جانیں بچانے کے لئے انڈیاچلے جاتے ہیں اس طرح کابیان انتہائی افسوسناک ہے ۔آرمی چیف کواس سیاسی بیان کافوری نوٹس لیناچاہئے کیونکہ یہ بیان ہمارے اورلاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ کے زخموں پرنمک پاشی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرایم کیو ایم کے 167لاپتہ کارکنان قانون نافذکرنے والے اداروں کے پاس نہیں ہیں توکیاانہیں اغواء کیاگیاہے؟ اغواء کرنے والوں کی عدم گرفتاری بھی بدامنی ہے ان عناصر کو گرفتار کرنا وفاق اورصوبائی حکومتوں اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی بنیادی ذمہ داری اورفرض ہے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے عدالت عظمیٰ اورعدالت عالیہ سے اپیل کی وہ ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنان کے انسانی مسئلہ پرازخودنوٹس لیں۔انہوں نے کہاکہ ہم لاپتہ کارکنان کی فہرست ارباب اختیار و اقتدارا ورعدلیہ کوارسال کرچکے ہیں اورایک مرتبہ پھریہ فہرست وزیراعظم نوازشریف،آرمی چیف جنرل راحیل شریف،آئی ایس آئی کے چیف جنرل رضوان اختر،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ،کورکمانڈرسندھ نویدمختار،ڈی جی رینجرزبلال اکبر،وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ،صوبائی وزیرداخلہ سہیل انورسیال،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اورعدلیہ کو ارسال کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرلاپتہ کارکنان خاموشی سے اپنے اپنے گھروں کوپہنچ جاءٰیں گے توہم اس پرکوئی سوال نہیں کریں گے کیونکہ ہمیں لاپتہ کارکنان کی زندگیوں اور بحفاظت بازیابی سے مطلب ہے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے مطالبہ کیاکہ تحفظات ازالہ کمیٹی کوفی الفورمحترک کیاجائے۔










تصاویر

7/19/2024 4:17:57 PM