Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیوایم کا بھرپوراحتجاجی دھرنا


کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیوایم کا بھرپوراحتجاجی دھرنا
 Posted on: 4/23/2016
کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیوایم کا بھرپوراحتجاجی دھرنا
احتجاجی دھرنا،بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف ، لاپتہ و اسیر کارکنان کی بازیابی و رہائی اوران کے ا ہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے دیا گیا 
دھرنے کا آغاز صبح 11:00بجے رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینرزڈاکٹر فاروق ستار،عامر خان ، ڈپٹی کنوینرکنور نوید جمیل ، اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، منتخب بلدیاتی نمائندوں اور اسیر و لاپتہ کارکنان کے اہلخانہ نے پریس کلب کے باہر بیٹھ کر کیا 
’’جج انکل کیا نوٹسز جاری ہونے سے بات آگے بڑھے گی ؟‘‘’’میرا بھائی بے گناہ ہے خدارا اسے رہا کرو ‘‘
دھرنے کے شرکاء کے پلے کارڈز پر درج کلمات اور مطالبات 
دھرنے میں لاپتہ و اسیر کارکنان کے اہل خانہ سے معروف عالم دین علامہ علی کرار نقوی کی سربراہی کی علمائے کرام کے وفد ، عالم ویلفیئر فاؤنڈیشن اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا اظہار یکجہتی 
کراچی ۔۔۔23، اپریل 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہفتہ کے روز کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیوایم اور اے پی ایم ایس اوکے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف، لاپتہ و اسیر کارکنان کی بازیابی ورہائی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے پرامن احتجاجی دھرنا دیا گیا ۔ احتجاجی دھرنے کا آغاز صبح 11:00بجے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینرزڈاکٹر فاروق ستار ،عامر خان ، ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل ، اراکین رابطہ کمیٹی محمد حسین ، زاہد منصوری ، ریحانہ نسرین ، زرین مجید ، امین الحق ، قاسم علی رضا اور کمال ملک نے کراچی پریس کلب کے باہر بیٹھ کرکیا ۔ اس موقع پر حق پرست اراکین سینیٹ ،قومی وصوبائی اسمبلی ، حق پرست بلدیاتی نمائندے اور ایم کیوایم کے لاپتہ اور اسیر کارکنان کے اہل خانہ بہت بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ احتجاجی دھرنے میں ایک بڑی اسکرین لگائی گئی تھی جس پر’’ایم کیوایم کے بے گناہ ، لاپتہ ، اسیر کارکنان اور ان کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی اور ان کی بازیابی اور رہائی کیلئے احتجاجی دھرنا ‘‘ کے الفاظ جلی حروف میں تحریر تھے ۔ اسکرین کے دائیں اور بائیں جانب ایم کیوایم کے لاپتہ اور اسیر کارکنان کی تصاویر پر مشتمل فوٹوالبم بھی آویزاں تھے ۔ دھرنا کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈذ اٹھا رکھے تھے جن پر ’’جج انکل کیا نوٹسز جاری ہونے سے بات آگے بڑھے گی ؟‘‘’’میرا بھائی بے گناہ ہے خدارا اسے رہا کرو ‘‘’’کیا ہم پاکستانی نہیں ہیں ؟‘‘’’ظالمو! یاد رکھو مظلوم کی آہوں اور اللہ تعالیٰ کی رحمت میں زیادہ فاصلہ نہیں ہوتا ‘‘’’جج انکل آخر تاریخ پہ تاریخ کب ختم ہوگی ؟‘‘’’ہمارے بچے عدالت میں کب پیش ہوں گے ‘‘’’جیل مینول کی خلاف ورزی بند کرو ‘‘’’ارباب اختیار و اقتدار ہم مظلوموں کے ساتھ انصاف کیاجائے ‘‘، ’’ابو آجاؤ! مجھے عید کے کپڑے لینے ہیں ‘‘جبکہ مختلف بینرز پر ’’چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کراچی متحدہ کے بے گناہ کارکنان اور ہمدروں کی گرفتاریوں کا نوٹس لیں اور لاپتہ ساتھیوں کو بازیاب کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ‘‘،’’حق پرست اسیروں اور لاپتہ ساتھیوں کے اہل خانہ کی ہمت و جرات اور ثابت قدمی پر سلام تحسین ‘‘،’’ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان پر جھوٹے مقدمات ختم کئے جائیں ‘‘ کے کلمات اورمطالبات درج تھے ۔ دھرنے کے شرکاء شدید دھوپ اورگرم موسم کے باوجود انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ بیٹھے رہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں اور لاپتہ و اسیر کارکنان کی بازیابی اور رہائی کیلئے حوالے سے وقفے وقفے سے پرجوش نعرے لگاتے رہے ۔ اس موقع پردھرنے میں شریک خواتین کا جو ش و خروش قابل دیدتھا ۔ دھرنے کا آغازصبح 11:00بجے ہوا جوکہ شام 6بجے تک جاری رہا اس دوران معروف عالم دین علامہ علی کرار نقوی کی سربراہی میں علمائے کرام کے ایک وفد ، عالم ویلفیئر فاؤنڈیشن اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے واشخصیات نے بھی احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور ایم کیوایم کے اسیر و لاپتہ کارکنان سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا ۔


7/19/2024 4:21:08 PM