Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم میرپورخاص کی زونل کمیٹی کے رکن اور نومنتخب حق پرست کونسلرفاروق درانی کی گرفتاری کھلی بربریت ہے۔ رابطہ کمیٹی


ایم کیوایم میرپورخاص کی زونل کمیٹی کے رکن اور نومنتخب حق پرست کونسلرفاروق درانی کی گرفتاری کھلی بربریت ہے۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 4/22/2016
ایم کیوایم میرپورخاص کی زونل کمیٹی کے رکن اور نومنتخب حق پرست کونسلرفاروق درانی کی گرفتاریکھلی بربریت ہے۔ رابطہ کمیٹی 
پولیس کی جانب سے فاروق درانی کی گرفتاری سے لاعلمی سے فاروق درانی کی زندگی کو شدیدخطرہ لاحق ہے۔رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن کادائرہ کراچی سے بڑھاکرحیدرآباداورمیرپورخاص تک پھیلادیا گیا ہے، ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں اورعہدیداروں کو سرکاری حراست میں تشددکے ذریعے ان پر دباؤڈالاجارہاہے کہ وہ ایم کیوایمسے خارج کئے گئے ضمیرفروش کے گروپ میں شامل ہوجائیں۔رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے کارکنوں، ذمہ داروں اورمنتخب نمائندوں کوغیرقانونی طور پر حراست میں رکھ کر قانون نافذ کرنے والے ادارے،
پولیس ، رینجرزاورحکومت سندھ بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورذی کی مرتکب ہورہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی
حکومت سندھ اوراسٹیبلشمنٹ اس طرح کے ظلم وجبرکے ذریعے عوام کواحتجاج پر مجبورکررہی ہے
اگر عوام احتجاج کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے تواسکی تمام ذمہ داری حکومت سندھ اورآپریشن کرنے والے اداروں پر عائدہوگی ۔رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔ 21 اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم میرپورخاص کی زونل کمیٹی کے رکن اور نومنتخب حق پرست کونسلرفاروق جمیل درانی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اوراس کوکھلی ریاستی بربریت قراردیاہے۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پولیس اورسادہ لباس میں ملبوس اہلکار وں نے جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب میرپورخاص سٹی کی حمدانی کالونی میں واقع فاروق جمیل درانی کے گھرپربغیروارنٹ کے چھاپہ مارا،چھاپے کے دوران سرکاری اہلکاروں نے جوتمام کے تمام نقاب پوش تھے ، فاروق درانی کی اہلیہ اورصاحبزادے کوبھی زدوکوب کیا،ان پر رائفلیں تان لیں اورانہیں مغلظات بکیں۔ سرکاری اہلکارفاروق درانی کومارتے پیٹتے ہوئے لے کر گئے ۔چھاپہ مارنے والی ٹیم میں پولیس کی موبائل کے ساتھ ساتھ دوپرائیویٹ گاڑیاں بھی شامل تھیں ۔ فاروق درانی کی گرفتاری کے بارے میں شہرکے پولیس حکام لاعلمی کااظہارکررہے ہیں اورانکے بارے میں کچھ نہیں بتایاجارہاہے ۔رابطہ کمیٹی نے فاروق درانی کی گرفتاری کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مقامی پولیس کی جانب سے فاروق درانی کی گرفتاری سے لاعلمی سے فاروق درانی کی زندگی کو شدیدخطرہ لاحق ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن کا دائرہ اب کراچی سے بڑھاکرحیدرآباداورمیرپورخاص تک پھیلادیا گیا ہے اورایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں کے ساتھ ساتھ منتخب نمائندوں کوبھی گرفتار کیا جارہا ہے ۔کراچی سے گزشتہ ہفتہ ایم کیوایم کے ٹاؤن آرگنائزر اور کورنگی ٹاؤن کیلئے حق پرست رکن سیدنیررضا اورکئی کارکنوں کوگرفتارکیاگیا، حیدرآباد سے یوسی چیئرمین عمران بشیرکوگرفتارکیاگیااوراب میرپورخاص سے زونل کمیٹی کے سینئررکن اورکونسلرفاروق درانی کوگرفتارکیاگیاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے ان منتخب نمائندوں اورعہدیداروں کو سرکاری حراست میں تشددکے ذریعے ان پر دباؤڈالاجارہاہے کہ وہ اپنی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرلیں اورایم کیوایم سے خارج کئے گئے ضمیرفروش کے گروپ میں شامل ہوجائیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں، ذمہ داروں اورمنتخب نمائندوں کی اس طرح گرفتاریاں کرکے اورکوئی وجہ بتائے بغیر انہیں غیرقانونی طور پر حراست میں رکھ کر قانون نافذ کرنے والے ادارے، پولیس ، رینجرزاورحکومت سندھ بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورذی کی مرتکب ہورہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حکومت سندھ اوراسٹیبلشمنٹ اس طرح کے ظلم وجبرکے ذریعے عوام کواحتجاج پر مجبورکررہی ہے اوراگراس ظلم پر عوام احتجاج کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے تواس کی تمام ذمہ داری حکومت سندھ اورآپریشن کرنے والے اداروں پر عائدہوگی ۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ یہ ظلم بندکیاجائے ، فاروق درانی اور دیگر تمام گرفتارشدگان کوفی الفوررہا کیا جائے ۔

7/19/2024 4:17:33 PM