Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

باوردی افسران کا ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کرنا آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔ واسع جلیل


باوردی افسران کا ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کرنا آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔ واسع جلیل
 Posted on: 4/20/2016
باوردی افسران کا ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کرنا آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے ۔ واسع جلیل
کرمنلائزیشن کی پالیسی کے تحت ایم کیو ایم کو بالخصوص اور مہاجر قوم کو بالعموم مجرم اور را کا ایجنٹ بنا کر پیش کیا جارہا ہے۔ متین یوسف
مہاجر اور انکی نمائندہ قیادت محب وطن پاکستانی ہیں جو اس پر اعتراض کرتے ہیں درحقیقت ان کی ہی وفاداری مشکوک ہے۔ عارف صدیقی
واشنگٹن ۔۔۔ 20؍ اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما واسع جلیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں متحدہ قومی موومنٹ اور مہاجر قوم پر ظلم و جبر کی انتہا کردی گئی ہے۔ مہاجر قوم اور انکی واحد نمائندہ جماعت ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کیلئے ہر اوچھا ترین ہتھکنڈہ استعمال کیا جارہا ایم کیو ایم کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ اسٹیٹس کو اور طبقاتی نظام کے خلاف ہے۔ اسکا جرم یہ ہے کہ وہ وسائل کی مساوی تقسیم اور عوامی اختیارات و حکومت کی بات کرتی ہے جو گلے سڑے فرسودہ نظام کے پروردہ قوتوں کیلئے قابل قبول نہیں۔ ایم کیو ایم کی غلطی یہ ہے کہ اسنے باطل قوتوں کی جانب سے ہر پر کشش پیشکش کو ٹھکرایا اور بکنے وجھکنے سے انکار کیا ہے یہی وجہ ہے کہ ایم کیو ایم اور اس کی قیادت روز اول سے ہی مقتدر قوتوں کی معتوب ٹھہری ہے۔ماضی میں بھی ایم کیو ایم کو دبانے، کچلنے اور ختم کرنے کی بارہا کوششیں کی گئیں اور اب بھی ایک بار پھر پرانی جھوٹی اور من گھڑت کہانیوں کو دہرایا جارہا ہے۔ بعض جرنیلوں نے ماضی میں بھی ایم کیو ایم کو ٹکڑے کرنے کے خواب دیکھے تھے اور اب پھر ایسے ہی طاقتور ادارے کے بعض افسران ایم کیو ایم کے کارکنان و رہنماؤں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر انہیں وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ پیشہ ورانہ فرائض سے غفلت و پہلو تہی اور آیئن پاکستان جو کہ پاکستان کی روح اور سالمیت و بقا کی ضامن ہے کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ وہ گزشتہ روز واشنگٹن ڈی سی میں متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے کارکنان کے ایک اجلا س سے خطاب کر رہے تھے۔ منعقدہ اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر متین یوسف، سینئر جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر عارف صدیقی، سینٹرل معاون کمیٹی کے رکن شاہد معین، ایم کیو ایم واشنگٹن ڈی سی چیپٹر کی ایڈہاک کمیٹی اور کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سیل کے انچارج عمران حسین سمیت بڑی تعداد میں کارکنان و ذمہ داران نے شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاک فوج ایک باوقار اور ذمہ دار ادارہ ہے اس ادارے پر پاکستان کی زمینی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری عائد ہے اور اس ادارے کا ہر افسر و جوان ریاست پاکستان کی سالمیت اور تحفط کا حلف اٹھاتا ہے۔ آج پاکستان کو بین الاقومی چیلینجز کے ساتھ ساتھ اندرونی خلفشار فرقہ پرستی، طالبانائزیشن و داعش سمیت مستقل دہشت گردی کا بھی سامنا ہے ان حالات میں افواج پاکستان کی ذمہ داریاں بہت بڑھ جاتی ہیں ان حالات میں ذاتی ایجنڈا رکھنے والے کچھ افسران اگر اپنے فرائض سے پہلو تہی کرتے ہوئے اپنے حلف سے رو گردانی کرتے ہوئے ریاست پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں تو محب وطن جرنیلوں خصوصاََ سپہ سالار کو بھی چاہئے وہ ادارے کے وقار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کالی بھیڑوں اور انکی غیر پیشہ ورانہ ناپسندیدہ سرگرمیوں کا نوٹس لے کرانکے خلاف تادیبی کاروائی کرے تاکہ عوام میں ادارے کا وقار برقرار رہے اور غیر جاندارانہ کردار ممکن ہو سکے۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی منظر میں روز بروز تبدیلی آرہی ہے دنیا کی مملکتیں مستقبل کے ممکنہ سیاسی اور جغرافیائی صورتحال کے پیش نظر اپنے ملک اور قوم کے بہتر مفاد میں نئے معاشی بلاکس تشکیل دے رہی ہیں اور ہم عوامی نمائندگی رکھنے والی جماعت کو دیوار سے لگانے اسکی قیادت کو پروپیگنڈہ کے ذریعے ملک دشمن ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں یہ کہا ں کا انصاف ہے ۔ انھوں نے کہا کہ مہاجر قوم نے اپنی حب الوطنی کے صدقے بہت دکھ اٹھا لئے ہیں خدارا انکی محرومیوں کا اذالہ کیاجائے، ایسی ہی غیر آئنی پیش قدمی کا نتیجہ یہ قوم پہلے بھی اپنا ایک بازو کھو کر اٹھا چکی ہے۔ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر متین یوسف نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ کرمنلائزیشن کی پالیسی کے تحت بالخصوص ایم کیو ایم اور بالعموم پوری مہاجر قوم کو جرائم پیشہ اور را کا ایجنٹ بنا کر پیش کیا جارہا ہے جسکی مہذب معاشرہ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ آپ لاکھ اور ظلم ڈھا لیجئے ہماری رگوں میں ہمارے باوفا اجداد کا خالص لہو دوڑ رہا ہے نہ ہم ماضی میں جھکے اور بکے تھے نہ ہم اب اپنی وفا کا سودا کریں گے۔ جو دباؤ اور چمک کے زیر اثر اپنی وفا بدلتے ہیں ، ہمیں یقین ہے کہ وہ ہم میں سے نہیں ۔ سینئر جوائنٹ سینٹرل آرگنازئر عارف صدیقی نے کہا کہ مہاجر قوم پاکستان کے قیام سے پہلے بھی پاکستانی تھی ، مہاجرجانتے تھے کہ وہ جس وطن کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اسے ان علاقوں میں قائم نہیں ہونا جہان وہ صدیوں سے رہتے آرہے ہیں اس کے باوجود وہ ٓزاد وطن کی جدوجہد سے باز نہیں آئے اور پاکستان بنا کر دم لیا۔ اب بھی ہمارا یہی فیصلہ ہے کہ ہم حق و سچ کے ساتھ اپنے رہبر و قائد کے ساتھ تھے اور رہیں گے جو ہم پر اعتراض کرتے ہیں اور من گھڑت سندیں بانٹتے ہیں در حقیقت پاکستان کے آئین کی روشنی میں خود انکی اپنی وفاداری مشکوک ہے۔

7/19/2024 4:29:57 PM