Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نادرا کی طرف سے مشرقی پاکستانیوں کو غیرملکی قرار دینا نظریہ پاکستان کی نفی ہے، حق پرست ارکان قومی اسمبلی


نادرا کی طرف سے مشرقی پاکستانیوں کو غیرملکی قرار دینا نظریہ پاکستان کی نفی ہے، حق پرست ارکان قومی اسمبلی
 Posted on: 4/19/2016
نادرا کی طرف سے مشرقی پاکستانیوں کو غیرملکی قرار دینا نظریہ پاکستان کی نفی ہے، حق پرست ارکان قومی اسمبلی
مشرقی پاکستانیوں کو شناختی کارڈ کے حصول میں درپیش مسائل کے حل کے لئے فوری سدباب کریں، شیخ صلاح الدین اور محترمہ کشور زہرا
کراچی:۔۔۔19اپریل 2016ء
حق پرست ارکان قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین اور محترمہ کشور زہرا نے کہا ہے کہ نادرا کی طرف سے مشرقی پاکستانیوں کو غیرملکی قرار دینا نظریہ پاکستان کی نفی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی محبت میں جنوبی ہندوستان سے ہجرت کرکے مشرقی پاکستان میں آباد ہونے والوں کو سقوط ڈھاکہ 16 دسمبر1971 کے بعد جو عذاب سہنے پڑے کہ ریڈکراس کے کیمپوں میں لاکھو ں کی تعداد میں سبز پرچم اٹھائے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں اور ان ہی میں سے ہزاروں کی تعداد ان افراد کی ہے جو دوسری ہجرت کر کے مغربی پاکستان پہنچے بنگلہ دیش کے کیمپوں میں بس جانے والے آ ج تک ان ہی کی سرزمین پر رہتے ہو ئے اپنے آ پ کو پاکستانی کہلانے پر فخر محسوس کرتے ہیں اور دوسری طرف وہیں سے آنے والے ہزارو ں افراد کہ جس کی پا کستانیت کو چیلنج کیا جا رہا ہے کہ جنہیں پہلے باضابطہ شناختی کارڈ جاری کئے گئے اور جب ان کی توثیق کا وقت آ تا ہے تو اعتراضا ت کی بوچھاڑ کی جا رہی ہے اور حتی المقدور کوشش کی جا تی ہے کہ انہیں غیرپاکستانی ثابت کیا جائے۔ یہ باعث شرم ہے کہ انہیں ہدایت دی جا تی ہے کہ آ پ غیرملکی کے طور پر اپنی رجسٹریشن کرائیں۔ شیخ صلا ح الدین اور کشور زہرا نے کہا کہ ان سے یہ نا روا سلو ک نظر یہ پا کستا ن کی تو ہین ہے ۔ انہو ں نے باآور کیا کہ شناختی کارڈ بنیادی ضرورت ہے چھان بین ضرور ہو لیکن سکونت ،تعلیم اور شہریت کے تمام دستاویزات موجود ہونے کے باوجود تاخیری حربے استعمال کرکے عوام کو پریشان نہ کیا جائے۔ حق پرست ارکان اسمبلی نے وفاقی وزیر داخلہ اورچیئرمین نا درا سے مطالبہ کیا کہ وہ مشرقی پاکستانیوں کو شناختی کارڈ کے حصول میں درپیش مسائل کے حل کے لئے فوری سدباب کریں۔ 

7/19/2024 4:23:12 PM