Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سپریم کورٹ کا میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب خفیہ بیلٹ کے ذریعے کرانے کا فیصلہ تاریخ ساز ہے ، جناب الطاف حسین


سپریم کورٹ کا میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب خفیہ بیلٹ کے ذریعے کرانے کا فیصلہ تاریخ ساز ہے ، جناب الطاف حسین
 Posted on: 4/15/2016
سپریم کورٹ کا میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب خفیہ بیلٹ کے ذریعے کرانے کا فیصلہ تاریخ ساز ہے ، جناب الطاف حسین 
رابطہ کمیٹی ، نامزد میئر ، ڈپٹی میئر ، چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلروں کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر جناب الطاف حسین کی دلی مبارکباد 
سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد سندھ حکومت کی میئر ، ڈپٹی میئر ، چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلروں کے انتخاب میں بدنیتی دنیا کے سامنے عیاں ہوچکی ہے، جناب الطاف حسین 
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں میئر ، ڈپٹی میئر ، چیئرمین ، وائس چیئرمین کا خفیہ بیلٹ کے ذریعے انتخاب جلد از جلد کرایاجائے اور جمہوریت کے تقاضوں کو پورا کرنے میں مزید تاخیر سے کام نہیں لیاجائے، جناب الطاف حسین 
لندن۔۔۔15، اپریل 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب خفیہ بیلٹ کے ذریعے کرانے کے سپریم کورٹ کے تاریخ ساز فیصلے کا زبردست خیر مقد م کیا ہے اور رابطہ کمیٹی کے اراکین ، نامزد میئر کراچی وسیم اختر ، ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا، چیئرمین ، وائس چیئرمین اورکونسلروں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب خفیہ بیلٹ کے ذریعے کرانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک بھر کے مظلوم عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ حق و صداقت پر مبنی ہے جس سے جمہوریت کو فروغ ملے گا اور ملک ترقی و استحکام کی جانب تیزی سے گامزن ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت کا تقاضا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات اور وسائل دیئے جائیں مگر سیاسی مفادات کی خاطر سند ھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں واضح اکثریت سے جیتنے والے نمائندوں کو اختیارات اور وسائل سے اب تک محروم کررکھا تھا اور سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد سندھ حکومت کی میئر ، ڈپٹی میئر ، چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلروں کے انتخاب میں بدنیتی دنیا کے سامنے عیاں ہوچکی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں میئر ، ڈپٹی میئر ، چیئرمین ، وائس چیئرمین کا خفیہ بیلٹ کے ذریعے انتخاب جلد از جلد کرایاجائے اور جمہوریت کے تقاضوں کو پورا کرنے میں مزید تاخیر سے کام نہیں لیاجائے ۔ 
دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد ٹیلی فون کرکے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین اور شعبہ جات کے ذمہ داران کو میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب خفیہ بیلٹ کے ذریعے کرانے کے فیصلے پر دلی مبارکباد پیش کی اور اسے حق و سچ کی فتح قرار دیا ۔ انہوں نے نامزد حق پرست میئر وسیم اختر ، ڈپٹی میئر ارشد وہرا اور بیرسٹر فروغ نسیم کو بھی ٹیلی فون کرکے سپریم کورٹ کے تاریخ ساز فیصلے پر دلی مبارکباد پیش کی ۔ 

7/19/2024 4:17:59 PM