Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں مقیم مہاجر کشمیریوں کو حق رائے دہی سے بھی محروم کردیا گیا ہے ، طاہر کھوکھر


پاکستان میں مقیم مہاجر کشمیریوں کو حق رائے دہی سے بھی محروم کردیا گیا ہے ، طاہر کھوکھر
 Posted on: 4/14/2016
پاکستان میں مقیم مہاجر کشمیریوں کو حق رائے دہی سے بھی محروم کردیا گیا ہے ، طاہر کھوکھر
دو جماعتی ٹولے نے مہاجر کشمیر یوں کے حق رائے دہی پر شب خون مارا ، طاہر کھوکھر
پاکستان میں مہاجر کشمیر ی ریاستی پاکستان کے شہری ہیں ان کو برابر کے حقوق ملنے چاہئے چاہئیں، طاہر کھوکھر
مہاجر کشمیر کے لئے این او سی کی شرائط لگاکر مہاجرین کو حق رائے دہی سے محروم کردیا گیا ہے ، طاہر کھوکھر، 
ایم کیو ایم ایک جمہوریت پسند لبرل اور روشن خیال جماعت ہے اورسب 
کو ریاست کا برابر شہری سمجھتی ہے ، طاہر کھوکھر ،آزاد کشمیر اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر 
مظفرآباد:14؍ اپریل 2016ء 
آزادکشمیراسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر محمد طاہر کھوکھر نے کہاہے کہ عوام کو انصاف فراہم کرنیو الاکوئی نہیں ہے، جس کی وجہ سے عوام میں جوشدیداحساس محرومی پھیل رہاہے ۔حکمراں طبقہ کواس کاکوئی احساس نہیں ہے۔ ملک کے حالات انتہائی نازک ہیں۔اس وقت ریاستی عوام سمیت کشمیری مہاجرین مشکلات کا شکار ہیں حکمرانوں نے مہاجرین کو حق رائے دہی سے بھی محروم کر دیا ہے۔دوجماعتی ٹولے نے مہاجرین کے حق رائے دہی پر شب خون مارا ہے ،انہوں نے کہا کہ مہاجرین مقیم پاکستان ریاست کے شہری ہیں ان کو بھی برابر کے حقوق ملنے چاہیے تھے مگر اپنے سیاسی مفادات اور مورثی سیاست کو قائم رکھنے کے علاوہ حکمرانی کو بچانے کے لیئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں ،مہاجرین کے لیئے این او سی کی شرائط لگا کر مہاجرین کو حق رائے دہی سے محروم کر دیا تاکہ اپنے مرضی اور من پسند نتائج حاصل کیئے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ ریاستی اور مہاجر عوام اب بیدار ہو چکی ہے اب ان ٹولوں کے ہتھکنڈوں میں نہیں آئے گی۔ایم کیو ایم مہاجرین اور ریاستی عوام کے حقوق کے لیئے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔ طاہرکھوکھرنے کہاکہ ایم کیوایم ایک جمہوریت پسند ، لبرل اورروش خیال جماعت ہے جو تمام مذاہب اورعقائدکے ماننے والوں کااحترام کرتی ہے اورسب کوبرابرکاریاستی شہری سمجھتی ہے اورانہیں مساوی حقوق دلانے کیلئے جدوجہدکررہی ہے، ایم کیوایم سمجھتی ہے کہ ملک کی بقاء اورترقی وخوشحالی فرسودہ جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام اورچوری چکاری کے نظام کے خاتمے میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی عوام اور مہاجرین اس مفاد پرست ٹولے کو نشان عبرت بنا دیں گے جو برسوں سے ریاستی وسائل کو نام ،چہرے اور جماعتیں بدل کر دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔

7/19/2024 4:25:42 PM