Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی جانب سے میرے خلاف بے بنیاد الزام پر مقدمہ قائم کرنے کی درخواست دینا الٹا چور کوتووال کو ڈانٹے کے مترادف ہے، امجد اللہ خان


پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی جانب سے میرے خلاف بے بنیاد الزام پر مقدمہ قائم کرنے کی درخواست دینا الٹا چور کوتووال کو ڈانٹے کے مترادف ہے، امجد اللہ خان
 Posted on: 4/12/2016
پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی جانب سے میرے خلاف بے بنیاد الزام پر مقدمہ قائم کرنے کی درخواست دینا الٹا چور کوتووال کو ڈانٹے کے مترادف ہے، امجد اللہ خان 
تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جاگیردارانہ ذہنیت، چوری چکاری اور دھمکی آمیز رویوں کے باعث میں نے حق پرست امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا 
ایم کیوا یم میں شمولیت کی پاداش میں پی ٹی آئی کی جانب سے مجھے انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،امجد اللہ خان
سیاسی انتقام میں خرم شیر زمان اور پی ٹی آئی کے کارکنان اندھے ہوچکے ہیں ، امجد اللہ خان
کراچی:۔۔۔12؍اپریل2016ء
پاکستان تحریک انصاف کے سابق نامزد امیدوار برائے این اے 245امجد اللہ خان نے پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء خرم شیر زمان کی جانب سے بے بنیاد الزام کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں امجد اللہ خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماء کی جانب سے مجھے باقاعدہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے بعد اور تحریری طورپر ان کا دھمکی آمیز میسج مجھے موصول ہونے کے بعد میں نے اس کے جواب میں کے آپ کی اس دھمکی آمیز پیغام کے خلاف میں قانونی کاروائی کا حق رکھتا ہوں ۔ اس پر اس نے مجھے پر جھوٹ الزام محض 50ہزار روپے کا لگاکر دراصل اپنے خلاف قانونی کاروائی سے بچنے کی کوشش کی لیکن میں نے اس سلسلے میں تھانہ عزیزآباد میں باقاعدہ درخواست جمع کرادی ہیں اور ان کے خلاف خرم شیرزمان اور اس کے حواریوں کیخلاف قانونی کاروائی کی اسدعا کی ہیں اور خرم شیر رمان اور ان کے حواریوں کی جانب سے مجھے اور میرے اہلخانہ کو دی جانے والی سنگین نتائج بھگتنے کے حوالے سے متعلقہ تھانے میں اپنی اور اپنے اہلخانہ کی حفاظت کی بھی باقاعدہ استدعا کی ہے اور اس کے علاوہ خرم شیر زمان اور ان کے حواریوں کی جانب سے مجھے جس طرح حراساں کیا گیا اور مجھے جو نقصان پہنچایا گیا اس کی بھی میں نے استدعا کی مجھے امید ہے کہ مجھے انصاف ملے گا اور خرم شیر زمان اور ان کے حواریوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔ امجد اللہ خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جاگیردارانہ ذہنیت، چوری چکاری اور دھمکی آمیز رویوں کے باعث میں نے نہ صرف حق پرست امیدوار کی حمایت کی بلکہ ایم کیوا یم میں شمولیت کا بھی اعلان کیا جس کی پاداش میں پی ٹی آئی کی جانب سے مجھے انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے میرا امیج خراب کرنے کی گھناؤنی سازش کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران میں نے اپنی جیب سے بھی ہزاروں روپے خرچ کیے نارتھ ناظم آباد میں واقع الیکشن کمیپ سے میرا قیمتی موبائل اور پیسے چوری کیے گئے ، میری شہزور گاڑی کا ہڈ مرکزی کیمپ میں رکھا ہوا ہے جو مجھے واپس نہیں کیا جارہا اور خرم شیر زمان اور دیگر پی ٹی آئی کے لوگوں کی جانب سے دھمکی دی جارہی ہے کہ اگر ہمت ہے تو یہاں سے اپنا سامان لے کر دکھاؤ ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام میں تحریک انصاف کے رہنماء اور کارکنان اندھے ہوچکے ہیں چند روز قبل پی ٹی آئی کے کارکنوں نے میرے گاڑی ٹیوٹا کرولا کے سائڈ مرر توڑدیئے اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں ۔ امجد اللہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان کی جانب سے میرے خلاف بے بنیاد الزام پر مقدمہ قائم کرنے کی درخواست دینا الٹا چورکوتووال کو ڈانٹے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ چوری چکاری ، لوٹ مار ، دھوکہ دہی اور مخالفین کو دھمکیاں دینا تحریک انصاف والوں کا شیوا ہے اور اس قسم کے ہتھکنڈوں سے حق پرستوں کو خوف زدہ نہیں کیا جاسکتا ۔

7/19/2024 4:31:29 PM