Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

این اے 245 اور پی ایس 115 کے عوام کل ضمنی انتخاب میں اپنے گھروں سے نکلیں اور زیادہ سے زیادہ ووٹ دیکر ایم کیوایم کے نامزد امیدواران کو کامیاب کرائیں ، ڈپٹی کنوینر ایم کیوایم کنور نوید جمیل


این اے 245 اور پی ایس 115 کے عوام کل ضمنی انتخاب میں اپنے گھروں سے نکلیں اور زیادہ سے زیادہ ووٹ دیکر ایم کیوایم کے نامزد امیدواران کو کامیاب کرائیں ، ڈپٹی کنوینر ایم کیوایم کنور نوید جمیل
 Posted on: 4/6/2016 1
این اے 245 اور پی ایس 115 کے عوام کل ضمنی انتخاب میں اپنے گھروں سے نکلیں اور زیادہ سے زیادہ ووٹ دیکر ایم کیوایم کے نامزد امیدواران کو کامیاب کرائیں ، ڈپٹی کنوینر ایم کیوایم کنور نوید جمیل 
حلقہ انتخاب کے عوام ضمنی الیکشن کو ایم کیوایم کی ایک اور تاریخ ساز فتح میں تبدیل کردیں ، کنور نوید جمیل 
انتظامیہ کے جانے والی اس بات کی تردید کرتے ہیں کہ الیکشن والے دن ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی نے ملکر ہنگامہ آرائی کا پروگرام بنایا ہے، کنور نوید جمیل
صدر اور وزیراعظم اس بات کانوٹس لیں کہ انتظامیہ کے بعض ذرائع سے بار بار یہ بات کیوں کہی جارہی ہے، کنور نوید جمیل 
ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر بڑے پیمانے پر چھاپے ، بے گناہ لوگوں کی گرفتاریوں ، انہیں نوے نوے دن کیلئے نظربند کئے جانے کا صدر اور وزیراعظم تدارک کریں اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں، کنور نوید جمیل 
خورشید بیگم سکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب 
؂کراچی ۔۔۔ 06؍ اپریل 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ این اے 245اور پی ایس 115کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں عوام نے جس طرح سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اسی جذبے کے ساتھ کل 7، اپریل 2016ء کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں حلقہ انتخاب کے عوام اپنے گھروں سے نکلیں اور ایم کیوایم کے نامزد امیدواران محمد کمال اور فیصل رفیق کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنے کی اپیل اس لئے کررہے ہیں کہ ایم کیوایم کے ووٹرز یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ایم کیوایم کی جیتی ہوئی سیٹیں ہیں اور ہمارے ایک ووٹ ڈالنے نہ ڈالنے سے کونسا فرق پڑجائے گا لیکن ہر ووٹ اپنی جگہ قیمتی اور اہمیت کا حامل ہوتا ہے لہٰذا حلقہ این اے 245اور پی ایس 115کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اپنے عہد کی تجدید کرتے ہوئے بھر پور طریقے سے اپنا ووٹ کاسٹ کریں اور ضمنی الیکشن کو ایم کیوایم کی ایک اور تاریخ ساز فتح میں تبدیل کردیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین قاسم علی رضا ، محمد حسین ، شبیر قائم خانی اور گلفراز خان خٹک کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ 
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کنور نوید جمیل نے تمام سازشی ہتھکنڈوں ، پروپیگنڈوں، چھاپے و گرفتاریوں کے باوجود بڑھ چڑھ کر الیکشن مہم میں حصہ لینے پر این اے 245اور پی ایس 115کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پروپیگنڈوں وار سازشوں کے ذریعے ایم کیوایم کو نہ ماضی میں کمزور کیا جاسکا ہے اور نہ اب کیاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این اے 245اور پی ایس 115کے ووٹرز اپیل کی کہ انہوں نے انتخابی مہم میں بڑ چڑھ کر حصہ لیااور کل ضمنی الیکشن کے دن بھی اسی جذبے کا اظہار کریں ،اس بات کو زیادہ زور دیکر اس وجہ سے کہ رہے ہیں کہ عوام یہ سمجھتے ہیں کہ یہ سیٹیں ایم کیوایم کی جیتی ہوئی ہیں اور ہمارے ایک ووٹ نہ دینے سے کونسا فرق پڑ جائے لیکن ہر ووٹ قیمتی اور اہم ہوتا ہے لہٰذا کل اسی جوش و جذبہ کے تحت اورجناب الطاف حسین کے ساتھ جو کراچی کے لوگوں کا کمیٹ منٹ ہے اس کا ثبوت دیتے ہوئے بھر پور طریقے سے اپنا ووٹ کاسٹ کریں اور اس لیکشن کو ایم کیوایم کی ایک تاریخی فتح میں تبدیل کردیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے جانب سے مسلسل اس قسم کی بات کی جارہی ہے کہ الیکشن والے دن ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی نے ملکر ہنگامہ آرائی کا پروگرام بنایا ہے ،یہ بات ریکارڈ پر لے کر آنا چاہتے ہیں کہ اس وقت نہ ہی ایم کیوایم کا پیپلزپارٹی سے کوئی اتحاد ہے اور نہ ہی ہم ملکر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں پیپلزپارٹی کا اپنا امیدوار میدان میں ہے اور ہمارا بھی امیدوار میدان میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایم کیوایم نے جتنے الیکشنوں میں حصہ لیا ہے ان تمام کا انعقاد انتہائی پرامن طریقے سے ہوا ہے ، بلدیاتی انتخابات اور حلقہ این اے 246کی مثال سامنے ہے کہ اتنے بڑے الیکشن میں کوئی ایک بھی واقعہ امن و امان کی خرابی کے حوالے سے پیش نہیں آیا ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم یہ سمجھتی ہے کہ جتنا پرامن الیکشن ہوگا ایم کیوایم کی کامیابی اتنے ہی زیادہ مارجن سے ہوگی ،یہ سیٹیں ایم کیوایم کی روایتی سیٹیں ہیں اور یہ سیٹیں ایم کیوایم 1988ء سے جیتتی چلی آرہی ہے ان وقتوں میں بھی ایم کیوایم نے ان حلقوں سے انتخاب جیتا ہے جب بد ترین آپریشن مسلط تھا ، یہاں سے جو نمائندے مستعفی ہوئے ہیں وہ ایم کیوایم کے کامیاب نمائندے ہی تھی اور ان کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے ایم کیوایم نے یہ فیصلہ کیا کہ ان کی صلاحتیوں سے لوکل باڈیز کے الیکشن میں استفادہ کیا جائے لہٰذا پی ایس 115کے امیدوار کو ڈپٹی میئر کیلئے نامزد کیا اور اسی طرح کے این اے 245کے ممبر کو ہمارا پروگرام ڈسٹرکٹ سینٹرل کے چیئرمین کیلئے نامزد کرنا ہے اسی وجہ سے یہ سیٹیں خالی کرائی گئی ہیں اگر بال برابر بھی ہمیں ہار کا خدشہ ہوتا تو ہم ان سیٹوں سے ریزائن نہیں کراتے۔انہوں نے کہاکہ صدر مملکت ممنو ن حسین اور وزیراعظم نواز شریف اس بات کانوٹس لیں کہ انتظامیہ کے بعض ذرائع سے بار بار یہ بات کیوں کہی جارہی ہے کیا اس کے پیچھے کوئی سازش تو کارفرما نہیں ہے ، ہم این اے 245اور پی ایس 115کے عوام اور ووٹر زسے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کل کا دن الیکشن کا ہے اور کل مکمل طور پر پرمن رہیں اور پھر ضمنی الیکشن کے بعد ہم پرامن طریقے سے جشن فتح منائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم ذمہ دار پارٹی ہے اور ایم کیویام ذمہ داری کے ساتھ ہمیشہ الیکشن میں حصہ لیا ہے اور ضمنی الیکشن کے انعقاد کو بھی پرامن بنائیں گے ۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کہ کل غیر ضروری طور پر اس قسم کا ماحول نہ بنایاجائے جس سے ووٹرز خوف کی وجہ سے اپنے گھر سے نہ نکلیں اور ووٹ کاسٹ نہ کریں اور پولنگ اسٹیشن پر بھی ایسا ماحول نہ بنایاجائے جس سے ووٹر پریشان ہو اور دھوپ اور گرمی کے باعث ووٹ کاسٹ کئے گئے بغیر اپنے گھروں کو چلا جائے ، ہمیں یقین ہے کہ یہاں 90فیصد ووٹ پتنگ کو پڑے گا لیکن اس کے باوجود ہر ووٹر کا یہ حق ہے کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کو لبیک کہتے ہوئے جس کو چاہے ووٹ دے اور اس پر قطعی کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ پریس کانفرنس کے آخر میں انہوں نے صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے خلاف مسلسل ہونے والی زیادتیوں اور ناانصافیوں کا تدارک کریں، ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر بڑے پیمانے پر چھاپے مارے جارہے ہیں، بے گناہ لوگوں کو گرفتار کیاجارہا ہے جن پر کوئی ایف آئی آر نہیں انہیں نوے نوے دن کیلئے نظر بند کیاجارہاہے لہٰذا صدر اور وزیراعظم اس ضمن میں انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کریں کیونکہ اگر کسی ایک بے گناہ شخص کو بھی سزا ملتی ہے تو اس کا جرم ، گناہ پاکستان کے حکمرانوں کی گردن پر ہوگا روز قیامت انہیں اس کا جواب دینا پڑے گا ، ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی یں انصاف کا ایسا سسٹم قائم کیاجائے جس کے تحت سزا صرف قصور والوں اور گناہ گاروں کو ملے اور بے گناہوں کو بچایاجاسکے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایم کیوایم ایک عوامی جماعت ہے اس کے مینڈیٹ کا احترام کیاجائے اور اسے مینڈیٹ کے مطابق مقام دیاجائے ۔ 

7/19/2024 4:19:48 PM