Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کے مختلف علاقوں سے رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


کراچی کے مختلف علاقوں سے رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 4/6/2016 1
کراچی کے مختلف علاقوں سے رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
روزانہ شہربھرسے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کارکنوں کو گرفتارکیاجارہاہے۔ رابطہ کمیٹی
کرمنلائزیشن پالیسی کے تحت ہرکارکن کوٹارگٹ کلر،عسکری، ونگ اوردہشت گردبناکرپیش کیاجارہاہے۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 5 اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کی ہے ۔رینجرزکے اہلکاروں نے آج شاہ فیصل کالونی میں ایم کیوایم یوسی 8 کے کارکن عبیداللہ اورایم کیوایم کے شہیدکارکن اشتیاق کے صاحبزادے فیضان کوگھرسے گرفتار کرلیا ۔ رینجرزکے اہلکاروں نے گھرپرچھاپے کے دوران گھرکی خواتین کے ساتھ بدتمیزی بھی کی اورانہیں مغلظات دیں ۔اسی طرح رینجرزنے ایم کیوایم ملیر ٹاؤن یوسی 99کے آرگنائزرمحمداسلم ولدعبدالحمیدکوسعودآبادمیں ان کے گھرسے گرفتارکرلیا۔رینجرزنے کورنگی ٹاؤن یوسی 25کے کارکن محمدآصف کوکورنگی میں ہی گارمنٹس فیکٹری سے گرفتارکرلیاگیا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرزنے گرفتاریوں کادائرہ اب ایم کیوایم لیبرڈویژن کے کارکنوں تک بڑھادیاہے ۔آج ایم کیوایم لیبرڈویژن کے پی ٹی یونٹ کے تین کارکنوں نیرولدعیسیٰ، سید شان حیدررضوی اورشکیل احمدکوگرفتارکرلیاگیاجبکہ پیرکے روز ایم کیوایم لیاقت آباد ٹاؤن یوسی 42 کے کارکن حافظ محمدتابش کوبھی رینجرزکے اہلکاروں نے گرفتارکرلیا۔اس سے قبل پاک کالونی سے ایم کیوایم کے یوسی چیئرمین تحسین قریشی کوگرفتار کرلیا گیااورا ن پرطرح طرح کے جھوٹے مقدمات قائم کردیے گئے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حقیقی دہشت گردلائنزایریامیں ایم کیوایم کے انتخابی دفاترکو آگ لگارہے ہیں،دہشت گردی کی کھلی کارروائیاں کررہے ہیں لیکن رینجرزکی جانب سے ان حقیقی دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے بلکہ اس کے بجائے روزانہ شہربھرسے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کارکنوں کو گرفتارکیاجارہاہے اورکرمنلائزیشن پالیسی کے تحت ہرکارکن کوٹارگٹ کلر،عسکری، ونگ اوردہشت گردبناکرپیش کیاجارہاہے اوران پر من گھڑت مقدمات قائم کئے جارہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ گرفتاریوں کایہ سلسلہ بندکیاجائے اور گرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے۔رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کراچی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آوازاحتجاج بلندکریں۔


7/19/2024 4:23:00 PM