Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کینیڈا کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں میر پور خاص سمیت دیگر شہروں میں کارکنان، ذمہ داران کی گرفتاری اور خواتین و بچوں پر تشدد کے خلاف مظاہروں کا انعقاد


ایم کیو ایم کینیڈا کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں میر پور خاص سمیت دیگر شہروں میں کارکنان، ذمہ داران کی گرفتاری اور خواتین و بچوں پر تشدد کے خلاف مظاہروں کا انعقاد
 Posted on: 4/5/2016 1
ایم کیو ایم کینیڈا کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں میر پور خاص سمیت دیگر شہروں میں کارکنان، ذمہ داران کی گرفتاری اور خواتین و بچوں پر تشدد کے خلاف مظاہروں کا انعقاد
چاہے کتنی ہی گرفتاریاں کر لی جائیں اور کیسا ہی ظلم کرلیا جائے ا یم کیو ایم کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ آصف قاضی
کینیڈا ۔۔۔ 05؍ اپریل 2016ء
ایم کیو ایم کینیڈا کے زیر اہتمام کینیڈا کے مختلف شہروں ٹورنٹو، کیلگری، مونٹریال اور ایڈمنٹن میں میر پور خاص، سندھ کے دیگر شہروں اور کراچی میں ایم کیو ایم کے ذمہ داران، کارکنان، ہمدردں، بچوں کی گرفتاری اور خواتین و بزرگوں پر تشدد کے خلاف بھر پور احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ احتجاجی مظاہروں میں ایم کیو ایم کینیڈا کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ذمہ داران، کارکنان، خواتین و بچوں سمیت بڑی تعداد میں کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر گرفتاریوں اور تشدد کے خلاف مختلف نعرے درج تھے۔ ٹورنٹو میں ایم کیوا یم کینیڈا کے سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی نے مظاہرین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چاہے کتنی ہی گرفتاریاں کر لی جائیں اور کیسا ہی ظلم کرلیا جائے ایم کیو ایم کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ان چھاپوں کی آڑ میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیاں کی گئیں اور چادر و چار دیواری کا بھی لحاظ نہ رکھا گیا۔ ایم کیو ایم میر پور خاص کے زونل انچارج کے 13 اور 14 سالہ معصوم بچوں کو گھر میں والد کی عدم دستیابی پر گرفتار کر کے قانون کی دھجیاں اڑا دی گئیں جنہیں بعد میں ضمانت پر رہا کر وایا گیا۔ آصف قاضی نے مزید کہا کہ ایک طرف تو پارلیمنٹ ہاؤس اور میڈیا پر حملے کرنے والے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے، قومی شاہراہوں کو بند کرنے والے مذہبی انتہا پسندوں کے ساتھ مذاکرات کئے جا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف ایم کیو ایم کے پر امن کارکنان کو گرفتار کیا جار ہا ہے۔ ٹورنٹو میں مظاہرین نے سخت سردی اور برف باری کے با وجود بچوں سمیت ایک بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ آخر میں مظاہرین نے اس بات کا عہد کیا کہ چاہے کتنا ہی ظلم کر لیا جائے ا نہیں قائد تحریک الطاف بھائی سے جدا نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پر تمام شہروں میں مظاہرین کا جوش و خروش قابل تحسین تھا۔



7/19/2024 6:29:25 PM