Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پانامہ لیکس میں عمران خان کی جانب سے شوکت خانم کے فنڈزآف شورکمپنی میں لگائے جانے کی بھی تحقیقات کرائے جائے ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


پانامہ لیکس میں عمران خان کی جانب سے شوکت خانم کے فنڈزآف شورکمپنی میں لگائے جانے کی بھی تحقیقات کرائے جائے ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 4/5/2016 1
پانامہ لیکس میں عمران خان کی جانب سے شوکت خانم کے فنڈزآف شورکمپنی میں لگائے جانے کی بھی تحقیقات کرائے جائے ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کے فنڈز سنی بار انٹر نیشنل لمیٹڈنامی ایک سمند پار آف شور کمپنی میں لگائے تھے۔رابطہ کمیٹی
تحریک انصاف کے بانی رکن اکبرایس احمدبھی تحریک انصاف کیلئے بیرون ملک سے جمع کئے گئے کروڑوں روپے کے غبن کے ثبوت عوام، میڈیا اورمتعلقہ اداروں کے سامنے لاچکے ہیں
تحریک انصاف اورعمران خان کی جانب سے سنگین مالی بدعنوانیوں اورلوٹ ما ر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 05؍ اپریل 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے صدر پاکستان ممنون حسین سے پر زو ر مطالبہ کیا ہے کہ پانامہ لیکس کے حوالہ سے پاکستان میں کی جانے والی کسی بھی تحقیقات میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے قائم کئے گئے شوکت خانم اسپتال کے فنڈ ز کو ایک سمند پار (آف شور) کمپنی میں لگائے جانے کی بھی تحقیقات کی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اگست 2012ء کے تقریباً تما م اخبارات میں یہ خبریں نمایا ں طور پر شائع ہوئی تھیں کہ عمران خان کی جانب سے اپنی والدہ کے نام پر قائم کئے گئے اسپتال کے فنڈز سمندر پار کمپنی میں منتقل کئے ۔ان خبروں کے مطابق شوکت خانم اسپتال لاہور کی سالانہ آڈٹ رپورٹ برائے مالی سال 2009-10ء میں یہ سنگین بے قاعد گی سامنے آئی کہ اسپتال میں مفت علاج کے نام پر ہر سال زکواۃ ،خیر ات اور عوامی چندوں کی مد میں اکھٹے ہونے والے فنڈز سنی بار انٹر نیشنل لمیٹڈنامی ایک سمند پار آف شور کمپنی میں لگائے گئے جو برطانیہ کے کئی گمنام جزیروں پر قائم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس سے قبل تحریک انصاف کے بانی رکن اکبرایس احمدبھی تحریک انصاف کیلئے بیرون ملک سے جمع کئے گئے کروڑوں روپے کے غبن کی نشاندہی کرکے اس سنگین مالی بے قاعدگی کے ثبوت عوام، میڈیا اورمتعلقہ اداروں کے سامنے لاچکے ہیں مگرعمران خان کے سرپرست بعض طاقتور عناصرکی وجہ سے ان الزامات کی بھی کوئی تحقیق نہیں کی گئی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ انصاف کے اس دہرے معیار نے پاکستان کوماضی میں بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے اوراس کھلی دوعملی ہی عوام میں آج بھی شدیدبے چینی پائی جاتی ہے لہٰذا ضرورت اس امرکی ہے کہ تحریک انصاف اورعمران خان کی جانب سے سنگین مالی بدعنوانیوں اورلوٹ مار کانوٹس لیکر اس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔ 

7/19/2024 6:24:33 PM