Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صحافی معاشرے کیلئے ایک آئینے کی مانند ہیں،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


صحافی معاشرے کیلئے ایک آئینے کی مانند ہیں،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 4/3/2016 1
صحافی معاشرے کیلئے ایک آئینے کی مانند ہیں،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
ایماندارانہ و دیانتدارانہ صحافت سیاست پر نظر رکھے تو جمہوریت کوئی خطرہ نہیں ہوسکتا،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
نظریات کی سیاست کے دعویدار صرف خاندانی سیاست تک محدود ہیں اور ملک میں اگر کوئی نظریات پر عمل پیر ا رہنما ہے تو صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
سیاست اور صحافت کا چولی اور دامن کا ساتھ ہے اورایمانداری اور سچائی کے ساتھ کی جانے والی صحافت یقیناًعباد ت سے کم نہیں ہے،عبدالحسیب
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صورت میں قدرت نے ملک کے ایک انمول تحفہ دیا ہے ،عبدالحسیب
حیدرآباد کے ایک ایک صحافی نے سچائی اور حقیقت بیان کرنے میں ایم کیو ایم کا ساتھ دیا کیونکہ ایم کیو ایم کا پیغام محبت پر مبنی ہے،عبدالحسیب 
صحافیوں نے ایم کیو ایم کی حق پر مبنی موقف کی جس طرح حمایت کی اس پر ہم ان کا شکر یہ ادا کرتے ہیں،ظفر خان
حیدر آباد کی صحافی برادری سچائی اور حقیقت پرمبنی خبروں کو نشر کرتی ہے اور کرتی رہے گی،جے پرکاش 
ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے ہمیشہ صحافیوں سے محبت اور پیار کا رشتہ قائم رکھا،ناصر شیخ
دیالداس کلب حیدرآباد میں صحافیوں کی اعزاز میں " عصرانہ " کی تقریب سے خطاب

حیدرآباد ۔۔۔ 04؍ اپریل 2016ء
صحافی معاشرے کیلئے ایک آئینے کی مانند ہیں۔ ان خیالات کا اظہار رکن رابطہ کمیٹی و حق پرست ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے قائد تھریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر دیال داس کلب حیدرآباد میں صحافیوں کی اعزاز میں " عصرانہ " کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں اراکین رابطہ کمیٹی عبدالحسیب ، اقبال مقدم ، سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین ظفر راجپوت ، نبیل احمد، رعنا انصار ،ایم کیو ایم حیدرآباد کے نگراں زونل انچارج ظفر خان و اراکین زونل کمیٹی ،حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ،راشدخلجی، دلاور قریشی ، انجینئر صابرحسین قائم خانی،عائشہ آفتاب ،حیدرآباد پریس کلب صدر جے پرکاش،سیکریٹری جنرل ناصر شیخ و دیگر صحافی یونین کے عہدیداران سمیت سینئر صحافی ، کیمرہ مینز ،فوٹوگرافرز نے بڑی تعدا د میں شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایماندارانہ و دیانتدارانہ صحافت سیاست پر نظر رکھے تو جمہوریت کوئی خطرہ نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت ہی وہ راستہ ہے جس پر چل کر ہم ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قلم کا کمال ہے کہ سیائی جب اس کے قلب سے گزرتی ہے تو وہ معاشرے میں روشن کردیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے وہ اس لئے کہ یہ ستون عوام کے تحفظ کیلئے ہمیشہ رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنا ہوچکی ہے انہوں نے ہجرت کرکے آنے والوں کو ایک شناخت فراہم کردی ۔انہوں نے کہا کہ ہجرت کرنے والوں کیلئے اسلام اور پاکستان ہی شناخت تھی بد قسمتی سے پاکستان کو مسالک ،مذاہب اور قومیتوں میں تقسیم کردیا گیا اس کے باوجود ایم کیو ایم تمام مسالک ،مذاہب اور قومیتوں کا گلدستہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک جمہوریت اور جاگیردارانہ نظام ایک ساتھ نہیں چل سکتے کیونکہ جاگیردارانہ نظام اور جمہوریت ایک دوسرے کی ضد ہے ۔انہوں نے کہا کہ نظریات کی سیاست کے دعویدار صرف خاندانی سیاست تک محدود ہیں اور ملک میں اگر کوئی نظریات پر عمل پیر ا رہنما ہے تو صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین ہے ۔تقریب سے رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست اور صحافت کا چولی اور دامن کا ساتھ ہے اورایمانداری اور سچائی کے ساتھ کی جانے والی صحافت یقیناًعباد ت سے کم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی جدوجہد میں سچائی پر مبنی صحافت کا بھی اہم کردار رہا ہے 1992 میں جب ریاستی آپریشن ایم کیو ایم پر مسلط کیا گیا اسے " را" کا ایجنٹ اور دہشت گرد تنظیم ثابت کرنے کی سازشیں کئی گئیں اور حق اور سچائی پر مبنی صحافت نے انہیں مسترد کیا اور عوام کو اصل حقیت سے آگہی فراہم کی ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صورت میں قدرت نے ملک کے ایک انمول تحفہ دیا ہے اور ہمیں ہر صورت میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفے کی ترویج میں اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے ایک ایک صحافی نے سچائی اور حقیقت بیان کرنے میں ایم کیو ایم کا ساتھ دیا کیونکہ ایم کیو ایم کا پیغام محبت پر مبنی ہے ۔تقریب سے ایم کیو ایم حیدرآباد کے نگراں زونل انچارج ظفر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے اعزاز میں اس تقریب کا انعقاد قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے ایم کیو ایم کی حق پر مبنی موقف کی جس طرح حمایت کی اس پر ہم ان کا شکر یہ ادا کرتے ہیں اور اس امید کا بھی اظہار کرتے ہیں کہ حیدرآباد کی صحافی برادری ہمیشہ ایم کیو ایم کی حق پرستانہ جدوجہد کی ترویج میں اپنا کردار ادا کرتی رہیگی ۔اس موقع پر حیدرآباد پریس کلب کے صدر جے پرکاش نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیدر آباد کی صحافی برادری سچائی اور حقیقت پرمبنی خبروں کو نشر کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سچائی اور حقیقت کو میڈیا پر نشر کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور ذمہ داری صر ف ایم کیو ایم ہی تک نہیں بلکہ ہم ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی نبھاتے رہنگے۔تقریب سے حیدرآباد پریس کلب کے جنرل سیکریٹری ناصر شیخ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے ہمیشہ صحافیوں سے محبت اور پیار کا رشتہ قائم رکھا اور آج صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ اس باوقار تقریب کا انعقاد کرنا میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
 
    
تصاویر

7/19/2024 6:38:51 PM