Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومت سندھ کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کرے ، حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی


حکومت سندھ کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کرے ، حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی
 Posted on: 4/2/2016 1
حکومت سندھ کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کرے ، حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی 
ہیٹ اسٹروک سے مکمل طور پر لاتعلقی کااظہار حکومت سندھ کی بے حسی کا کھلا مظہر ہے، حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی 
حکومت ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کی آگاہی مہم فی الفور شروع کرے ، حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی 
کراچی ۔۔۔2، اپریل2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان صوبائی اسمبلی نے کہا ہے کہ کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے حکومت سندھ کی جانب سے کسی قسم کے اقدامات نہ کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا کہ ہیٹ اسٹروک سے مکمل طور پر لاتعلقی کااظہار حکومت سندھ کی بے حسی کا کھلا مظہر ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ برس بھی کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے باعث سینکڑوں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوگئیں تھیں اور گھر گھر کہرام مچ گیا تھا اور اس سال بھی کراچی میں شدید گرمی پڑنے اور ہیٹ اسٹروک کی پیشنگوئیاں کی جارہی ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت سندھ کی جانب سے انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہ کئے جانے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ حکومت کا بنیادی فرض ہے کہ وہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ہر سطح پر مثبت اقدامات کرے اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کی آگاہی مہم فی الفور شروع کرے ۔انہوں نے کہاکہ اے سی محلات میں بیٹھنے والے لے اور وزارتون کے مزے اڑانے والے حکومت سندھ کے وزراء کو اگر ذرا برابر بھی شرم ہے اور کراچی کے عوام کا احساس ہے تو وہ کے الیکٹرک کو گرمیوں میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا پابند کرے ، اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈ قائم کرے ، وہاں ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں اور اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں ۔ حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے فی الفور ہرسطح پر ٹھوس اور عملی اقدامات کئے جائیں اور تمام متعلقہ اداروں کو فعال اور متحرک کیاجائے ۔

7/19/2024 6:31:45 PM