Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومت کی جانب سے قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کئے جانے پر حق پرست ارکان قومی اسمبلی کااظہا رمذمت


حکومت کی جانب سے قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کئے جانے پر حق پرست ارکان قومی اسمبلی کااظہا رمذمت
 Posted on: 4/2/2016 1
حکومت کی جانب سے قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کئے جانے پر حق پرست ارکان قومی اسمبلی کااظہا رمذمت 
قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کرکے حکومت نے حکومت نے عوام کومایوسی میں مبتلا کردیا ہے، ارکان قومی اسمبلی 
حکومتی سطح پر قومی بچت اسکیموں میں عوامی مفاد کو مد نظر رکھنے کی مثبت ، ٹھوس اور عملی پالیسی اپنائی جائے، ارکان قومی اسمبلی 
کراچی ۔۔۔2، اپریل2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان قومی اسمبلی نے حکومت کی جانب سے قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع کم کرکے حکومت نے ملک بھر کے عوام کو ماہانہ اور جائز منافع سے محروم کردیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے دور میں عوام قومی بچت اسکیموں کے سرٹیفیکٹ خرید کر تھوڑا بہت ماہانہ منافع حاصل کرلیا کرتے تھے لیکن حکومت نے اس منافع کی شرح میں مزید کمی کرکے عوام کا مزید مایوسی میں مبتلا کردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قومی بچت اسکیموں کے سرٹیفکیٹ ریٹائرڈ اور پنشنرز افراد خصوصی طور پر خریدتے ہیں تاکہ اس کے منافع سے اپنے روز مرہ کے معمولات زندگی چلا سکیں اور اس تناظر میں حکومت کی جانب سے قومی بچت اسکیموں کی شرح میں اضافہ کیاجانا چاہئے تھامگر اس کے برعکس حکومت نے اس میں کمی کرکے عوام کو مسائل اور مشکلات سے دوچار کردیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ قومی بچ اسکیموں پر شرح منافع کمی کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور قومی بچت اسکیموں میں عوامی مفاد کو مد نظر رکھنے کی مثبت ، ٹھوس اور عملی پالیسی اپنائی جائے ۔ 

12/21/2024 10:10:16 PM