Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اسٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر کی مکمل سرپرستی میں ایک ٹولہ گزشتہ ایک ماہ سے کردار کشی ، بد تہذیبی ، بد زبانی ، غیر اخلاقی اور غیر شائستگی کا مظاہرہ کررہا ہے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار


اسٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر کی مکمل سرپرستی میں ایک ٹولہ گزشتہ ایک ماہ سے کردار کشی ، بد تہذیبی ، بد زبانی ، غیر اخلاقی اور غیر شائستگی کا مظاہرہ کررہا ہے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
 Posted on: 4/1/2016 1
اسٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر کی مکمل سرپرستی میں ایک ٹولہ گزشتہ ایک ماہ سے کردار کشی ، بد تہذیبی ، بد زبانی ، غیر اخلاقی اور غیر شائستگی کا مظاہرہ کررہا ہے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
شرپسندون کا یہ ٹولہ بعض عناصر کی سرپرستی میں چل رہا ہے اس کا مقصد عوام کو اعتماد ینا نہیں بلکہ صرف اور صرف کروڑوں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن اور ہر دلعزیز قائد جناب الطاف حسین کی ذات کو نشانہ بنانا ہے
ایم کیوایم کے اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی خورشیدبیگم سیکرٹریٹ عزیزآبادمیں پریس کانفرنس
کراچی ۔۔01 اپریل2016 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرمحمد فار وق ستار نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر کی مکمل سرپرستی میں ایک ٹولہ گزشتہ ایک ماہ سے بد تہذیبی ، بد زبانی ، غیر اخلاقی اور غیر شائستگی کا مظاہرہ کررہا ہے وہ اب کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ۔ٹولے کی جانب سے بد تہذیبی ، بے ہودگی ، غلیظ بیانی نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ، یہ ٹولہ بعض عناصر کی سرپرستی میں چل رہا ہے اس کا مقصد عوام کو اعتماد ینا نہیں بلکہ صرف اور صرف کروڑوں کے دلوں کی دھڑکن اور ہر دلعزیز قائد جناب الطاف حسین کی ذات کو نشانہ بنانا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ڈر ہے اگر اسکرپٹ کے مطابق ٹولہ کا کام جاری رہا تو عوام میں جو بے چینی ، اضطراب ، برہمی اور غم و غصہ ہے وہ ہماری تمام تر تلقین کے باوجود چھلک نہ جائے اور اس کے بعد ایم کیوایم کو ہی اسکا ذمہ دار ٹھہرائے جانا سراسر ناانصافی ہوگی ۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ کردار کشی اور الزام تراشی کی سیاست بند کرکے اسکرپٹ میں تبدیلی کی جائے ۔انہوں نے سوال کیا کہ کروڑوں عوام کے قائد جناب الطاف حسین کے خلاف بے ہودہ زبان کا استعمال یہ ٹولہ کس ضابطے اور قانون کے تحت کررہا ہے ، حکومت اور پیمرا کو اس کانوٹس لیناچاہئے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کے روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین اسماعیل قریشی ، شبیر قائم خانی ، عبد القادر خانزادہ اور محترمہ ریحانہ نسرین کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ آزادی اظہار یا آزادی اظہار رائے کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ آپ تہذیب اور شائستگی کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی بات اور نظریئے کو آگے بڑھائیں اور عوام کی خدمت کا عزم کریں اور آپ کا طریقہ کیا ہوگا ، نظریہ کیا ہوگا اور آپ کس طرح ایک فرق قائم کریں گے اسے سیاست کہتے ہیں ،اسے میڈیا کی دستیابی کا صحیح استعمال کہتے ہیں لیکن گزشتہ ایک ماہ سے میڈیا ہائپ کا ناجائز فائدہ اٹھایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب تانگہ پارٹی میں سوار ہوکر کراچی اور حیدر آبادکے عوام کی طرف سے مسترد کئے جانے کے بعد اب میر پور خاص میں بھی اسے ناکامی کا سامنا ہوا تو اس ٹولہ نے اپنی اشتعال انگیزی میں اور شدت پیدا کردی،اشتعال انگیزی ، بے ہودگی ، مغلظات اورغلیظ بیانی کا ستعمال ہر پریس کانفرنس ، ٹاک شوز اور ٹیلی ویژن انٹرویو میں کیاجارہا ہے اگر سیاست اور اس کا محور صرف اور صرف پاکستان کی چوتھی بڑی سیاسی جماعت اور لاکھوں کروڑوں ووٹوں سے کامیاب ہونے والی جماعت جس پر حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ایک مرتبہ پھر بشمول قائد اور قیادت پرعوام نے ایک مرتبہ پھر اعتماد کا ووٹ دیا ۔ ایک مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہم حیران ہیں کہ یا الہیٰ یہ کیا اردو بولنے والوں کی تہذیب ہے کیا یہ پاکستان بنانے والوں یا ان کی الادوں کو زیب دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری جو طبقاتی شناخت ہے ہم ایک تہذیب کے علمبردار ہیں ، تہذیب یافتہ ہونا ہماری شناخت ہے ، ہمیں ہمارے گھر سے بھی والدین نے تہذیب سکھائی ہے اور ہمارے قائد تحریک الطاف حسین نے بھی پہلے دن سے تہذیب اور شائشتگی اختیار کرنے کیلئے والدین ، بزرگوں ، قائد ،ا ساتذہ ، خواتین کے احترام کا درس دیا ہے ۔اسی لئے ایک سیاسی کارکن کی حیثیت سے اپنی تحریک کا پیغام ضرور پھیلایا لیکن اپنی تقاریر اور گفتگو میں مخالفین کیلئے گالم گلوچ اور کوئی ایسی بات نہیں کی جو تہذیب اور شائستگی سے گری ہوئی بات ہو کسی سیاسی مخالفین کیلئے ایسی زبان کبھی استعمال نہیں کی ۔
انہوں نے کہاکہ اگر آپ مختلف غیر جانبدار اینکر پرسنز ، مختلف تجزیوں ، تبصروں کا خلاصہ نکالیں کہ اس ٹولہ کو کیسے ڈیفائن کیا گیا ہے تو یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہوگی کہ بدعنوانی ، لوٹ مار کا ایک بیگیج ان کے ساتھ لگا ہوا ہے ، چائنا کٹنگ اور دیگر جرائم کا بیگیج بھی ان کے ساتھ لگا ہوا ہے۔ایم کیوایم سے منحرف ہوتے وقت ، ایم کیوایم کے نکلتے وقت یہ اس بیگیج کو اپنے ساتھ لے گئے ، ہم نہیں چاہتے کہ ہماری زبان اس سے آگے کھلوائی جائے ، اس سے آگے مجبور کیاجائے۔جب وکٹیں گرانے کے دعوے دھرے رہ گئے تو اب اشتعال انگیزی اور صرف اور صرف شرانگیزی کی پالیسی اپنائی گئی ہے تاکہ لوگوں کے جذبات مشتعل کرکے ایسی صورتحال پیدا کی جائے جس کے نتیجے میں اگر ان کے ہاتھ کچھ نہیں آیا تو کسی کے ہاتھ کچھ نہ آئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، 18مارچ 32یوم تاسیس پر الطاف حسین نے لاکھوں لوگوں کے سوال کا جواب دیا اور اس ٹولے کیلئے دعا کی اور اس کے برعکس آج ہم یہ سمجھتے ہیں کہ پیمرا وہ پیمرا جو ایم کیوایم کے خلاف مسلسل ایڈوائس جاری کرتی ہے وہ اس اشتعال انگیزی پر کیوں خاموش ہے ، عدلیہ اس اشتعال انگیزی پر سوموٹو نوٹس کیوں نہیں لے رہی ہے ؟ نواشریف ، وفاقی حکومت پر کونسا دباؤ ہے کہ کہیں تو اگر وہ اپنی سیاسی آئینی جمہوری علمداری قائم نہیں کرسکتے ، اسلام آباد ، ریڈ زون، پارلمنٹ کے اندر باہر نہیں کرسکتے تو کم از کم اپنے آباؤ اجداد کے درس جس میں اخلاقیت کا درس تو ہے کہ پیمرا کو کہے کہ اس اشتعال انگیزی نوٹس لے ۔ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ میر پور خاص میں جو واقعہ ہوا نہیں ہونا چاہئے تھا ، یہ قائد تحریک کی تعلیمات کے برخلاف ہے ، دعوے کے ساتھ کہ سکتا ہوں کہ یہ شر پسندوں کی کاروائی ہے ، کیوں کہ موقع دیاجارہا ہے شرپسندوں کو بار بار ایسی صورتحال کیوں پیدا کی جارہی ہے ۔مخالفین ، سیاست کریں ، لیکن اشتعال انگیزی کے نتیجے ہمارے علم میں یہ بات بھی ہے کہ کل شرپسندوں کی طرف سے میڈیا کے دوستوں کے ساتھ بھی کوئی اچھا سلوک نہیں ہوا اس کی بھی مذمت کرتے ہیں ، وہ موقع ہی کسی کو کیوں دیا جائے ، جب آپ بھی اسی گراؤنڈ میں کھیل رہے ہیں ہم بھی اسی میں موجود ہیں تو دونوں کیلئے اس کھیل کو مشکل کیوں بنا رہے ہیں کیوں چاہ رہے ہیں کہ دونوں کوریفری یلو اکرڈ دیکھا کر گراؤنڈ سے باہر کردے ۔ آپ اپنی سیسات کریں اور عوام کو پیغام دیں کہ ہم اچھے ہیں یہ ثابت کریں ، پلان بتائیں کراچی میں پانی کا مسئلہ کیسے حل کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ زونل انچارج میر پور خاص مجیب بھائی کے گھر پر پولیس کا چھاپہ ، ان کے دونوں بیٹوں کو گرفتار کیا گیا ، یہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی اس سے واضح ہوجاتی ہے ، جب ظفر کمالی سیٹنگ ایم پی اے خواتین کو لے جائیں تو ایف آئی آر نہ کاٹی جائے اور زونل انچارج مجیب بھائی کے گھر چھاپہ وہ نہ ملے تو ان کے دونوں بیٹوں کو لے جائیں اور یہ رتہذیب اور تعلیم ہے اور ریاست کی طاقت ساتھ اور پیچھے ہے ۔ایسا ماحول پیدا کیاجارہا ہے کہ کارکنان خوف اور ڈر میں مبتلا ہوکر اپنی جان بچائیں اورجھوٹے مقدمات سے بچیں ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ محمد عثمان زونل کمیٹی کے ممبر سادہ لباس اہلکار گرفتار کرکے لے گئے ۔ایک سوال کے جواب ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ میں اپنی 30سالہ محنت ، محبت ، اپنائیت اورفیملی کوچھوڑ دوںیہ ممکن نہیں، قائد تحریک ہمارے ، نظریاتی قائد ہیں ،یہ ٹولہ کس گمان میں یہ بات کررہا ہے ان کی اپنی رائے ہے اگر انہوں نے مجھے اس قابل سمجھا ہے تو میری نصحت اور مشورہ یہ ہے کہ یہ جو کچھ ہورہا ہے کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ایم کیوایم کا ووٹ بنک اسی طرح قائم رہے گا۔


7/19/2024 6:35:49 PM